ایمرجنگ سائنس، ٹکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو 2025میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 03rd, 11:00 am
آج کا یہ پروگرام سائنس سے متعلق ہے، لیکن میں سب سے پہلے کرکٹ میں ہندوستان کی شاندار فتح کا ذکر کرنا چاہوں گا۔ پورا ہندوستان اپنی کرکٹ ٹیم کی کامیابی سے بہت خوش ہے۔ یہ ہندوستان کاخواتین کے عالمی کپ میں پہلا خطاب ہے۔ میں خواتین کرکٹ ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہمیں آپ پر فخر ہے۔ آپ کی یہ کامیابی ملک کے کروڑوں نوجوانوں کے باعث تحریک ہوگی۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کا ابھرتی ہوئی سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن کانکلیو 2025 سے خطاب
November 03rd, 10:30 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ ابھرتی ہوئی سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع سے متعلق کانکلیو (ای ایس ٹی آئی سی) 2025 سے خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھارت اور بیرونِ ملک سے آئے ہوئے سائنس دانوں، اختراع کاروں، ماہرینِ تعلیم اور دیگر معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔جناب مودی نے خواتین کے آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2025 میں بھارت کی شاندار کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے ، اس پر روشنی ڈالی کہ پورا ملک بھارتی کرکٹ ٹیم کی جیت پر خوش ہے۔ انہوں نےاس پر زور دیا کہ یہ بھارت کی خواتین عالمی کپ کی پہلیجیت ہے اور انہوں نے خواتین کرکٹ ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو اپنی کھلاڑیوں پر فخر ہے اور انہیں یقین ہے کہ ان کی یہ کامیابی ملک بھر کے لاکھوں نوجوانوں کو ترغیب دے گی۔وزیر اعظم نے بھارت کے سب سے وزنی ٹیلی مواصلات سیارچے سی ایم ایس – 03 کی کامیاب لانچنگ پر اسرو کو مبارکباد دی
November 02nd, 07:22 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کے سب سے وزنی ٹیلی مواصلات سیارچے سی ایم ایس – 03 کی کامیاب لانچنگ پر بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کو مبارکباد دی ہے۔