کشتواڑ، جموں و کشمیر میں بادل پھٹنے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ وزیر اعظم کی اظہار یکجہتی؛ ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

August 14th, 04:55 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں بادل پھٹنے اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آفت سے متاثرہ افراد کو بروقت امداد فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔