وزیراعظم اور قبرص کے صدر نے قبرص اور بھارت کے کاروباری رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کی
June 16th, 02:17 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قبرص کے صدر جناب نکوس کرسٹو ڈولیڈیس کے ساتھ نے آج لیما سول میں قبرص اور ہندوستان کے کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ایک گول میز کانفرنس کی قیادت کی۔ اس گول میز کانفرنس میں بینکنگ، مالیاتی اداروں، مینوفیکچرنگ، دفاع، لاجسٹکس، میری ٹائم، شپنگ، ٹیکنالوجی، جدت، ڈجیٹل ٹیکنالوجیز، اے آئی ، آئی ٹی خدمات، سیاحت اور نقل و حمل جیسے مختلف شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔قبرص میں بھارت-قبرص بزنس گول میز میٹنگ میں وزیر اعظم کے تبصرے کا متن
June 15th, 11:10 pm
سب سے پہلے میں صدر کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ آج وہ خود ایئرپورٹ پر مجھے لینے کے لیے آئے تھے۔ بزنس لیڈر کے ساتھ اتنا بڑا راؤنڈ ٹیبل انہوں نے آرگنائز کیا، میں اس کے لیے بہت شکرگزار ہوں۔ انہوں نے میرے لیے اور ہماری ساجھے داری کے لیے جو مثبت خیالات رکھے ہیں، میں اس کے لیے بھی آپ کا تہہِ دل سے بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔بھارت منڈپم، نئی دہلی میں ورلڈ ایئر ٹرانسپورٹ سمٹ کے مکمل اجلاس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
June 02nd, 05:34 pm
مرکز میں میرے ساتھی، رام موہن نائیڈو جی، مرلی دھر موہول جی، آئی اے ٹی اے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین، پیٹر البرس جی، ٓئی اے ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل، ولی والش جی، انڈیگو کے منیجنگ ڈائریکٹر راہول بھاٹیہ جی، دیگر تمام معززین، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آئی اے ٹی اے کی 81 ویں سالانہ جنرل میٹنگ اور عالمی ہوائی نقل و حمل سربراہ اجلاس کے مکمل سیشن سے خطاب کیا
June 02nd, 05:00 pm
عالمی معیار کا ہوائی بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے اور کنیکٹیویٹی میں اضافہ کرنے کے اپنے عزم کے عین مطابق، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں بین الاقوامی ہوائی نقل و حمل ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کی 81ویں سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) اور عالمی ہوائی نقل و حمل سربراہ اجلاس(ڈبلیو اے ٹی اس) کے مکمل اجلاس سے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا ، اور چار دہائیوں کے بعد ہندوستان میں اس تقریب کی واپسی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس مدت کے دوران ہندوستان میں آنے والی تبدیلیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج کا ہندوستان پہلے سے زیادہ پر اعتماد ہے۔ انہوں نے عالمی ہوابازی ایکو نظام میں ہندوستان کے کردار پر ، نہ صرف ایک وسیع مارکیٹ کے طور پر بلکہ پالیسی قیادت، اختراع اور جامع ترقی کی علامت کے طور پر بھی زور دیا ۔ وزیر اعظم نے یہ اظہار خیال کرتے ہوئے کہ شہری ہوا بازی کے شعبے نے گذشتہ دہائی کے دوران تاریخی ترقی ملاحظہ کی ہے، جسے اچھی طرح تسلیم کیا جاتا ہے، کہا کہ آج، ہندوستان خلائی ہوا بازی کے شعبے میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھر رہا ہے۔ہریانہ کے حصار میں ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل عمارت کا سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 14th, 11:00 am
ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب نایب سنگھ سینی جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب مرلی دھر موہول جی، ہریانہ حکومت کے تمام وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور ایم ایل اے اور میرے پیارے بھائیو اور بہنو،وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 410 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے حصار ہوائی اڈے کی نئی ٹرمنل عمارت کا سنگ بنیاد رکھا
April 14th, 10:16 am
ہوائی سفر کو محفوظ، سستی اور سب کے لیے قابل رسائی بنانے کے اپنے عزم کے مطابق، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہریانہ کے حصار میں مہاراجہ اگرسین ہوائی اڈے کی 410 کروڑ روپے سے زیادہ کی نئی ٹرمنل عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ہریانہ کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی، ان کی طاقت، کھیل کود اور بھائی چارے کو ریاست کی واضح خصوصیات کے طور پر تسلیم کیا۔ انہوں نے فصل کی کٹائی کے اس مصروف موسم میں ان کے آشیرواد کے لیے بڑے اجتماع کا شکریہ ادا کیا۔