وزیر اعظم 25 ستمبر کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ورلڈ فوڈ انڈیا 2025 میں شرکت کریں گے

September 24th, 06:33 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 ستمبر کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں شام 6:15 بجے ورلڈ فوڈ انڈیا 2025 میں شرکت کریں گے ۔ وہ اس موقع پر حاضرین سے خطاب بھی کریں گے ۔

نئی دہلی میں گیان بھارتم پر بین الاقوامی کانفرنس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 12th, 04:54 pm

آج وگیان بھون ہندوستان کے سنہری ماضی کی نشاۃ ثانیہ کا گواہ ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے ہی میں نے گیان بھارتم مشن کا اعلان کیا تھا۔ اور آج اتنے کم وقت میں ہم گیان بھارتم بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں۔ اس سے منسلک پورٹل بھی شروع کیا گیا ہے۔ یہ کوئی سرکاری یا تعلیمی تقریب نہیں ہے۔ گیان بھارتم مشن ہندوستان کی ثقافت، ادب اور شعور کا اعلان بننے جا رہا ہے۔ ہزاروں نسلوں کا غور و فکر، ہندوستان کے عظیم بزرگوں، آچاریوں اور اسکالروں کی تفہیم اور تحقیق، ہماری علمی روایات، ہماری سائنسی وراثت، ہم انہیں گیان بھارتم مشن کے ذریعے ڈیجیٹل بنانے جا رہے ہیں۔ میں اس مشن کے لیے تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ میں گیان بھارتم کی پوری ٹیم اور وزارت ثقافت کو بھی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں گیان بھارتم پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا

September 12th, 04:45 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں گیان بھارتم پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وگیان بھون آج بھارت کے سنہرے ماضی کے دوبارہ ابھرنے کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ صرف چند دن پہلے ہی انھوں نے گیان بھارتم مشن کا اعلان کیا تھا اور اتنے کم وقت میں گیان بھارتم بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا تھا۔ جناب مودی نے بتایا کہ مشن سے وابستہ پورٹل بھی شروع کیا گیا ہے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ یہ کوئی سرکاری یا تعلیمی تقریب نہیں ہے، وزیر اعظم نے زور دیا کہ گیان بھارتم مشن بھارت کی ثقافت، ادب اور شعور کا اعلان بننے کے لیے تیار ہے۔ انھوں نے ہزاروں نسلوں کی فکری میراث کو اجاگر کیا۔ انھوں نے بھارت کے علم، روایات اور سائنسی ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے بھارت کے عظیم سنتوں، آچاریوں اور اسکالرز کی حکمت اور تحقیق کا اعتراف کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ گیان بھارتم مشن کے ذریعے ان وراثتوں کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے اس مشن کے لیے تمام شہریوں کو مبارکباد دی اور گیان بھارتم کی پوری ٹیم اور وزارت ثقافت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے شانہ بہ شانہ میانمار کے ریاستی سلامتی اور امن کمیشن کے چیئرمین سینئر جنرل من آنگ ہلینگ سے ملاقات کی

August 31st, 04:50 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج میانمار کے ریاستی سلامتی اور امن کمیشن کے چیئرمین سینئر جنرل من آنگ ہلینگ سے تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کے شانہ بہ شانہ ملاقات کی۔

تیانجن میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ باہمی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کے تبصرے کا متن

August 31st, 11:06 am

ہمارے گرمجوشانہ استقبال کے لیے میں آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ گذشتہ برس کزان میں ہماری بہت ہی بارآور بات چیت ہوئی تھی۔ ہمارے تعلقات کو ایک مثبت سمت حاصل ہوئی تھی۔ سرحد پر تناؤ کے بعد امن اور استحکام کا ماحول بنا ہوا ہے۔ ہمارے خصوصی نمائندوں کے درمیان بارڈر مینجمنٹ سے متعلق اتفاق رائے قائم ہوئی ہے۔ کیلاش مان سرووَر یاترا پھر سے شروع ہوئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان راست پرواز بھی پھر سے شروع کی جا رہی ہے۔ہمارے تعاون سے دونوں ممالک کے 2.8 بلین لوگوں کے مفادات وابستہ ہیں۔ اس سے پوری بنی نوع انسانی کی فلاح و بہبود کا راستہ ہموار ہوگا۔ہم باہمی اعتماد، احترام اور حساسیت کی بنیاد پر اپنے تعلقات کو مزید مضبوطی فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہیں۔

وزیرِ اعظم ہند کی چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات

August 31st, 11:00 am

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے عوامی جمہوریہ چین کے صدر جناب شی جن پنگ سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رہنماؤں کی کانفرنس کے موقع پر تیانجن میں 31 اگست 2025 کو ملاقات کی۔

پی ایم مودی چین کے تیانجن پہنچ گئے۔

August 30th, 04:00 pm

وزیر اعظم نریندر مودی کچھ دیر پہلے چین پہنچے تھے۔ دورے کے دوران وزیراعظم صدر شی جن پنگ کی دعوت پر تیان جن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، وہ سربراہی اجلاس کے موقع پر صدر شی جن پنگ، صدر پیوٹن اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

دورۂ چین اور جاپان کے لیے روانگی سے قبل وزیر اعظم کا بیان

August 28th, 08:40 pm

اپنے دورے کے دوران، ہم اپنی خصوصی کلیدی اور عالمی شراکت داری کے قیام کے آئندہ مرحلے پر توجہ مرکوز کریں گے، جس نے گزشتہ گیارہ برسوں میں مستحکم اور نمایاں پیش رفت کی ہے۔ ہم اپنے تعاون کو نئی پرواز دینے، اپنے اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور نئی اور ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں بشمول اے اور سیمی کنڈکٹرس میں تعاون کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ یہ دورہ ہمارے تہذیبی اور ثقافتی رشتوں کو مضبوط کرنے کا ایک موقع بھی ہو گا جو ہمارے عوام کو مربوط کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا دورہ جاپان اور چین (29 اگست تا یکم ستمبر 2025)

August 22nd, 06:15 pm

پی ایم مودی بالترتیب جاپانی وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا اور چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر 29 سے 30 اگست 2025 تک جاپان اور 31 اگست سے یکم ستمبر 2025 تک چین کا دورہ کریں گے۔ جاپان میں، وزیر اعظم 15ویں ہندوستان-جاپان سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور جاپانی وزیر اعظم اشیبا کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ چین میں، وزیر اعظم تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی

August 19th, 07:34 pm

آج وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کمیونسٹ پارٹی کے پولٹ بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ جناب وانگ یی کا استقبال کیا۔

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے اے ایس پی آئی کے اہم ٹیکنالوجی ٹریکر میں ٹاپ پانچ ممالک میں ہندوستان کے مقام کی ستائش کی

October 03rd, 07:35 pm

اے ایس پی آئی کریٹیکل ٹکنالوجی ٹریکر کے مطابق ہندوستان اب 64 میں سے 45 ٹکنالوجیوں کے ساتھ سرفہرست پانچ ممالک میں شامل ہے۔ یہ مطالعہ اہم ٹیکنالوجیز کی ترقی کا سراغ لگاتا ہے، بشمول سائنسی اور تحقیقی کامیابیوں کی دوڑ، اور عالمی ہنر کو برقرار رکھنے کی صلاحیت۔ یہ مطالعہ ان اہم اجزاء کو بھی دستاویز کرتا ہے جو دنیا کی سب سے اہم ٹیکنالوجیز کی ترقی اور کنٹرول کو تقویت دیتے ہیں، اور یہ کہ یہ کس طرح کسی ملک کی اقتصادی صلاحیت تک پہنچتی ہے۔

وزیر اعظم ہندوستانی ایتھلیٹس کےاس دستے سے بات چیت اور خطاب کریں گے جنہوں نے یکم نومبر کو ایشین پیرا گیمز 2022 میں شرکت کی تھی

October 31st, 05:04 pm

یہ پروگرام وزیر اعظم کی جانب سے ایک کوشش ہے تاکہ ایشین پیرا گیمز 2022 میں ان بھارتی ایتھلیٹس کی شاندار کامیابیوں اور حصولیابیوں پر انہیں مبارک باد دی جاسکے اور ان کے مستقبل کے مقابلوں کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ ہندوستان نے ایشین پیرا گیمز 2022 میں مجموعی طور پر 111 تمغے جیتے تھے جن سونے کے 29 تمغے شامل تھے ۔ ایشین پیرا گیمز 2022 میں کل تمغوں کی تعداد میں پچھلی بہترین کارکردگی (2018 میں) کے مقابلے میں 54 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔اس بار بھارتی ایتھلیٹس نے جو سونے کے 29 تمغے جیتے ہیں وہ 2018 میں جیتے گئے سونے کے تمغوں کے مقابلے تقریباً دوگنا ہیں۔

وزیراعظم نے ایشیائی پیرا کھیلوں میں بھارت کی غیرمعمولی کارکردگی کی تعریف کی

October 28th, 11:13 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی پیرا کھیلوں میں111 تمغے حاصل کرنے پر بھارت کی غیر معمولی کارکردگی کی ستائش کی ہے۔ جناب مودی نے ایتھلیٹوں کی سخت محنت و لگن اور ناقابل تسخیر جذبے کی سراہنا کی۔

وزیر اعظم نے کشن گانگولی کو ایشیائی پیرا کھیلوں کے دوران شطرنج میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی

October 28th, 08:48 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کشن گانگولی کو، ہینگ زو میں کھیلے جا رہے ایشیائی پیرا کھیلوں کے دوران مردوں کے شطرنج بی2 زمرے کے مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم نے ہمانشی راٹھی، سنسکروتی مورے ، وروتھی جین کو ایشیائی پیرا گیمز کے دوران شطرنج مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی

October 28th, 08:45 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہمانشی راٹھی، سنسکروتی مورے اور وروتھی جین کو ہینگ زو میں کھیلے جا رہے ایشیائی پیرا گیمز کے دوران خواتین کے شطرنج بی 1 زمرے کے مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے کشن گانگولی، آرین جوشی، سومیندر کو ایشیائی پیرا کھیلوں کے دوران شطرنج میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے مبارکباد دی

October 28th, 08:44 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کشن گانگولی، آرین جوشی اور سومیندر کو، ہینگ زو میں کھیلے جارہے ایشیائی پیرا کھیلوں کے دوران مردوں کی شطرنج بی 2 زمرے کی ٹیم میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم نے آشون مکوانا کو ایشیائی پیرا کھیلوں کے دوران شطرنج میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے مبارکباد دی

October 28th, 08:38 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آشون مکوانا کو، ہینگ زو میں کھیلے جارہے ایشیائی پیرا کھیلوں کے دوران مردوں کے شطرنج بی 1 زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے ایشیائی پیراکھیلوں کے دوران خواتین کے 1500 ایم ٹی-20 میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے پوجا کو مبارکباد دی

October 28th, 08:35 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہینگ زو میں کھیلے جارہے ایشیائی پیرا گیمز کے دوران خواتین کے 1500 ایم ٹی -20 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے پوجا کو مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم نے ایشیائی پیرا کھیلوں کے دوران برچھی پھینکنے کے مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے ٹیک چند مہلاوت کو مبارکباد دی

October 28th, 08:32 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہینگ زو میں کھیلے جارہے ایشیائی پیرا کھیلوں میں آج مردوں کے جیولن تھرو – ایف 55 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے ٹیک چند مہلاوت کو مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم نے ایشین پیرا گیمز میں شطرنج میں سونے کا تمغہ جیتنے پر درپن انانی کو مبارکباد پیش کی

October 28th, 11:50 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہانگژو ایشین پیرا گیمز میں مردوں کی شطرنج کے مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے پر درپن انانی کو مبارکباد دی۔