ایتھیوپیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 17th, 12:25 pm

مجھے جمہوریت کے اس مندر میں ، قدیم حکمت اور جدید امنگوں والے ملک میں آکربہت اعزاز حاصل ہوا ہے اور میں آپ کی پارلیمنٹ ، آپ کے عوام اور آپ کے جمہوری سفر کے لئے گہرے احترام کے ساتھ آپ کے پاس آیا ہوں ۔ میں ہندوستان کے 1.4 ارب لوگوں کی طرف سے دوستی ، خیر سگالی اور بھائی چارے کے پیغام کے ساتھ حاضر ہوں۔

وزیرِ اعظم نے ایتھیوپیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا

December 17th, 12:12 pm

وزیر اعظم نے آج ایتھوپیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا ۔ یہ وزیرِ اعظم کے لئے ایک خصوصی اعزاز تھا، جو ایتھوپیا کے اپنے پہلے دو طرفہ دورے پر ہیں۔

وزیر اعظم کی نابینا خواتین ٹی20 ورلڈ کپ کے چیمپیئنز سے بات چیت کا متن

November 28th, 10:15 am

کھلاڑی-سر، آپ کو کیسے پتہ چلا کہ یہ گانا گاتی ہے؟

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کی بصارت سے محروم خواتین ٹی–20 عالمی کپ چمپئنز کے ساتھ بات چیت کی

November 28th, 10:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کل 7 ، لوک کلیان مارگ ، نئی دہلی میں ہندوستانی نابینا خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ چیمپئنز کے ساتھ بات چیت کی ۔ جناب مودی نے کھلاڑیوں کے عزم کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے ساتھ گرمجوشی سے بات چیت کی اور انہیں اعتماد اور ثابت قدمی کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھنے کی ترغیب دی ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جو لوگ محنت سے آگے بڑھتے ہیں وہ نہ صرف کھیل کے میدان میں بلکہ زندگی میں بھی کبھی ناکام نہیں ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے اپنی منفردشناخت قائم کی ہے ، جس سے ان کی خود اعتمادی مضبوط ہوئی ہے ۔

گجرات کے ڈیڈیا پاڑہ میں جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 15th, 03:15 pm

جئے جوہار۔ گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، مقبول وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، گجرات بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگدیش وشوکرما جی، گجرات حکومت میں وزیر نریش بھائی پٹیل، جے رام بھائی گمیت جی، پارلیمنٹ میں میرے پرانے ساتھی منسکھ بھائی واسوا جی، اسٹیج پر موجود بھگوان برسا منڈا کے خاندان کے تمام افراد اور ملک کے کونے کونے سے جڑے میرے قبائلی بھائیو اور بہنو! میں ملک کے دیگر تمام معززین کو، ملک کے بہت سے دوسرے پروگرام جو ابھی چل رہے ہیں، ان کو بھی میں نیک خواہشات۔ ٹیکنالوجی کے توسط سے بہت سے لوگ ہمارے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ میں گورنر کو، وزیر اعلیٰ کو، وزیر کو بھی نیک خواہشات اور جن جاتیہ گورو دیوس کی بھی بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے دیدیا پاڑہ میں دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کی 150 ویں جینتی کی تقریب کے موقع پر جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام سے خطاب کیا

November 15th, 03:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے دیدیا پاڑہ میں دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کی 150 ویں جینتی کی تقریب کے موقع پر جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انھوں نے 9,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ ماں نرمدا کی مقدس سرزمین آج ایک اور تاریخی موقع کا مشاہدہ کر رہی ہے، جناب مودی نے یاد دلایا کہ 31 اکتوبر کو سردار پٹیل کی 150 ویں جینتی اسی مقام پر بھارت کے اتحاد اور تنوع کا جشن منانے کے لیے منائی گئی تھی، جب بھارت پرو کی شروعات کی گئی تھی۔ آج بھگوان برسا منڈا کے 150 ویں جینتی کی شاندار تقریب کے ساتھ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم بھارت پرو کی تکمیل کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے اس مبارک موقع پر بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گجرات، راجستھان، مدھیہ پردیش اور پوری قبائلی پٹی میں آزادی کے جذبے کو بیدار کرنے والے گووند گرو کا آشیرواد بھی اس تقریب سے وابستہ ہے۔ اسٹیج سے انھوں نے گووند گرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ انھیں تھوڑی دیر پہلے دیوموگرا ماتا کے مندر پر جانے کا شرف حاصل ہوا اور ایک بار پھر ان کے قدموں میں جھکا۔

نوا رائےپور کے ستیہ سا ئی سنجیونی چلڈرن ہارٹ اسپتال میں دل کی بیماریوں کے کامیاب آپریشن کرانے والے بچوں کے ساتھ وزیراعظم کی گفتگو کا متن

November 01st, 05:30 pm

میں ہاکی کی چیمپیئن ہوں، میں نے ہاکی میں 5 میڈلز جیتے ہیں، میرے اسکول میں میری جانچ ہوئی تھی تو مجھے معلوم ہوا کہ میرے دل میں سوراخ ہیں، تو میں یہاں آئی، میرا آپریشن ہوا، اور اب میں یہاں ہاکی کھیل سکتی ہوں۔

وزیراعظم کا بچوں سے مکالمہ جو پیدائشی دل کے عارضے پر قابو پا چکے ہیں

November 01st, 05:15 pm

’دل کی بات‘ پروگرام کے تحت آج وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے چھتیس گڑھ کے نوا رائے پور میں واقع سری ستیا سائی سنجیونی اسپتال میں منعقدہ ’گفٹ آف لائف‘ تقریب میں پیدائشی دل کی بیماریوں سے صحت یاب ہونے والے 2500 بچوں سے بات چیت کی۔

وزیراعظم یکم نومبر کو چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گے

October 31st, 12:02 pm

وزیراعظم نریندر مودی یکم نومبر کو چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم 17 ستمبر کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے

September 16th, 02:49 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17 ستمبر کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے ۔ وہ دن میں تقریبا 12 بجے دھار میں 'سوستھ ناری سشکت پریوار' اور 'آٹھویں راشٹریہ پوشن ماہ' مہم کا آغاز کریں گے ۔ وہ سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اور کئی دیگر اقدامات کا آغاز کریں گے اور ساتھ ہی اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے ۔

وزیر اعظم نے دہرادون کا دورہ کیا اور اتراکھنڈ میں سیلاب سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے جائزہ میٹنگ کی

September 11th, 06:02 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 11؍ستمبر 2025 کو دہرادون کا دورہ کیا اور اتراکھنڈ میں سیلاب کی صورتحال نیزبادل پھٹنے ، بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا ۔

وزیراعظم نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا

September 09th, 05:34 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 9 ستمبر 2025 کو پنجاب کا دورہ کیا اور سیلاب کی صورتحال اور پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں بادل پھٹنے ، موسلا دھار بارش اور لینڈ سلائڈنگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔

’لوکل فار لوکل‘ – من کی بات میں، پی ایم مودی نے تہواروں کو سودیشی فخر کے ساتھ منانے پر زور دیا

August 31st, 11:30 am

اس ماہ کے من کی بات خطاب میں، پی ایم مودی نے سیکورٹی فورسز اور شہریوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں کھیلوں کے واقعات، شمسی توانائی، آپریشن پولو، اور ہندوستانی ثقافت کے عالمی پھیلاؤ جیسے اہم موضوعات پر بھی بات کی۔ پی ایم نے شہریوں کو مزید یاد دلایا کہ ہندوستان میں تیار کردہ مصنوعات خریدنے اور تہوار کے موسم میں صفائی برقرار رکھنے کی اہمیت ہے۔

وزیراعظم نے نمیبیا کی صدر سے ملاقات کی

July 09th, 07:55 pm

نمیبیا کے اپنے سرکاری دورے کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نمیبیا کی صدرعزت مآب ڈاکٹر نیتمبو نندی ندیتواہسے ملاقات ونڈہوک میں اسٹیٹ ہاؤس میںملاقات کی۔

وزیر اعظم نے امریکہ کے نائب صدر اور ان کے اہل خانہ کی میزبانی کی

April 21st, 08:56 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امریکہ کے نائب صدر عزت مآب جے ڈی وینس کے ساتھ خاتون دوئم محترمہ اوشا وینس ، ان کے بچوں اور امریکی انتظامیہ کے سینئر اراکین سے ملاقات کی ۔

باولیالی دھام کے ایک پروگرام سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 20th, 04:35 pm

سب سے پہلے میں بھرواڑ سماج کی روایت اور تمام قابل احترام سنتوں، مہنتوں کو روایت کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے تمام افراد کو عقیدت کے ساتھ ‘پرنام’ کرتا ہوں۔ آج خوشی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ اس بار جو مہاکمبھ ہوا ہے، وہ تاریخی تو تھا ہی، لیکن ہمارے لیے فخر کی بات یہ ہے کہ مہاکمبھ کے مقدس موقع پر مہنت شری رام باپو جی کو مہا منڈلیشور کی‘اپادھی‘ حاصل ہوئی ہے۔ یہ ایک بہت بڑا واقعہ ہے اور ہم سب کے لیے بے حد خوشی کا موقع ہے۔ رام باپو جی اور سماج کے تمام کنبوں کو میری طرف سے دلی مبارکباد۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے باولیالی دھام کے پروگرام سے خطاب کیا

March 20th, 04:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے گجرات کے بھرواڑ سماج سے متعلق باولیالی دھام کے پروگرام کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے مہنت شری رام باپو جی ، برادری کے قائدین اور وہاں موجود ہزاروں عقیدت مندوں کو دلی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے بھرواڑ برادری کی روایات اور ان قابل احترام سنتوں اور مہنتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شروعات کی جنہوں نے ان روایات کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دی ہیں ۔ تاریخی مہاکمبھ سے وابستہ بے پناہ خوشی اور فخر کو اجاگر کرتے ہوئے ، جناب مودی نے اس پوتر تقریب کے دوران مہنت شری رام باپو جی کو مہامنڈیلیشور کا خطاب دیے جانے کے اہم موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے ایک یادگار کامیابی اور سب کے لیے بڑی خوشی کا ذریعہ قرار دیا ۔ انہوں نے مہنت شری رام باپو جی اور برادری کے اہل خانہ کو ان کے تعاون اور کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کئے گئے بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ تحریک کے 10 سال مکمل ہوگئے ہیں

January 22nd, 10:04 am

بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ تحریک کے آج 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک ایک تبدیلی لانے والی، لوگوں کی طاقت سے چلنے والی پہل بن گئی ہے اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے حصہ داری نبھائی ہے۔ انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ تحریک صنفی تعصب پر قابو پانے اور بچیوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ کم بچوں کی جنسی تناسب والے اضلاع میں بھی تاریخی طور پر نمایاں بہتری کی اطلاع ملی ہے اور تمام فریق کی ستائش کی جنہوں نے زمینی سطح پر اس تحریک کو متحرک اور فعال بنانے میں اپنا کردار اداکیا ہے۔

وارانسی میں آر جے شنکرا آئی اسپتال کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 20th, 02:21 pm

سری کانچی کامکوٹی پیٹھم کے شنکراچاریہ جی ، قابل احترام جگت گرو شری شنکر وجیندر سرسوتی؛ اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل؛ وزیر اعلیٰ، جناب یوگی آدتیہ ناتھ جی؛ نائب وزیر اعلیٰ، برجیش پاٹھک جی؛ شنکرا آئی فاؤنڈیشن کے آر وی رمنی جی ؛ ڈاکٹر ایس وی بالاسبرامنیم جی ؛ جناب مرلی کرشن مورتی جی؛ ریکھا جھنجھن والا جی اور تنظیم سے وابستہ دیگر تمام معزز اراکین، خواتین و حضرات!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے وارانسی میں آر جے سنکرا آنکھوں کے ہسپتال کا افتتاح کیا

October 20th, 02:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے شہر وارانسی میں آر جے سنکرا آنکھوں کے ہسپتال کا افتتاح کیا۔ یہ ہسپتال آنکھوں سے متعلق مختلف بیماریوں کے لیے جامع مشاورت اور علاج فراہم کرتا ہے۔ جناب مودی نے اس موقع پر منعقدہ نمائش کا بھی دورہ کیا۔