تمل ناڈو کے توتوکُڈی میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پروزیر اعظم کے خطاب کامتن
July 26th, 08:16 pm
تمل ناڈو کے گورنر آر این روی جی، کابینہ میں میرے ساتھی کِنْجَرَپُو رام موہن نائیڈو جی، ڈاکٹر ایل مرگن جی، تمل ناڈو کے وزیر تَنگم ٹینَّرسُو جی، ڈاکٹر ٹی آر بی راجہ جی، پی گیتا جیون جی، انیتا آر رادھا کرشنن جی، رکن پارلیمنٹ کنموتھی جی، تمل ناڈو بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اور ہمارے ایم ایل اے نینار ناگیندرن جی اور تمل ناڈو کے میرے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمل ناڈو کے توتوکوڈی میں 4800 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کام کا سنگ بنیاد ، افتتاح اور انہیں قوم کے نام وقف کیا
July 26th, 07:47 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے توتوکوڈی میں 4800 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا۔ متعدد شعبوں میں تاریخی منصوبوں کا ایک سلسلہ جو علاقائی رابطے کو نمایاں طور پر بڑھائے گا، لاجسٹک کارکردگی کو فروغ دے گا، صاف توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرے گا اور پورے تمل ناڈو میں شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گا۔ کارگل وجے دیوس کے موقع پر، جناب مودی نے کارگل کے بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت اور بہادر جانبازوں کو سلام اور ملک کے لیے قربانی دینے والے شہیدوں کو دلی خراج عقیدت پیش کیا ۔انتیس جون2025 کو ’من کی بات‘ کی 123 ویں قسط میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
June 29th, 11:30 am
میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار۔ ’من کی بات‘ میں خوش آمدید۔۔۔ آپ سب کو سلام۔ اس وقت آپ سبھی کو یوگا کی توانائی اور ’بین الاقوامی یوم یوگا‘ کی یادوں سے بھرے ہوں گے۔ اس بار بھی 21 جون کو ملک اور دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں نے ’بین الاقوامی یوم یوگا‘ میں حصہ لیا۔ کیا آپ کو یاد ہے، یہ 10 سال پہلے شروع ہوا تھا۔ اب، ان 10 برسوں میں، یہ تقریب ہر گزرتے سال کے ساتھ عظیم الشان ہوتی جا رہی ہے۔ یہ اس کا بھی اشارہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنی روزمرہ زندگی میں یوگا کو اپنا رہے ہیں۔ ہم نے اس بار ’یوگا ڈے‘ کی بہت سی پرکشش تصاویر دیکھی ہیں۔ وشاکھاپٹنم کے ساحل پر تین لاکھ لوگوں نے ایک ساتھ یوگا کیا۔ وشاکھاپٹنم سے ہی ایک اور حیرت انگیز منظر سامنے آیا۔۔۔ دو ہزار سے زیادہ آدیواسی طالب علموں نے 108 منٹ تک 108 سوریہ نمسکار کیے۔ تصور کریں کہ کتنا نظم و ضبط، کتنی لگن رہی ہوگی! ہمارے بحری جہازوں پر بھی یوگا کی ایک شاندار جھلک دیکھی گئی۔ تلنگانہ میں تین ہزار معذور ساتھیوں نے ایک ساتھ یوگا کیمپ میں حصہ لیا۔وزیراعظم نے چناب ریل پل کی تعمیر سے منسلک لوگوں سے بات چیت کی
June 06th, 03:01 pm
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج چناب ریل پل کی تعمیر میں شامل چندلوگوں سے بات چیت کی۔ جناب مودی نے ملک کے واسطے جدید انفرااسٹرکچر کی تعمیر کے لیے اُن کے غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔چناب ریل پل پر ترنگا شان سے لہرا رہا ہے: وزیر اعظم
June 06th, 02:59 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عالیشان چناب ریل پل پر ترنگے کے لہرانے کو قومی فخر کا ایک عظیم لمحہ قرار دیا ہے اور اسے نہایت ہی دشوار گزار علاقوں میں مستقبل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے سلسلے میں بھارت کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کا ثبوت قرار دیا ۔کٹرا، جموں و کشمیر میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
June 06th, 12:50 pm
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جی، وزیراعلیٰ عمر عبداللہ جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی اشونی ویشنو جی، جتیندر سنگھ، وی سومنا جی، ڈپٹی سی ایم سریندر کمار جی، جموں و کشمیر اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر سنیل جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی جگَل کشور جی، دیگر عوامی نمائندگان اور میرے پیارے بھائیو اور بہنو!یہ ویر زوراور سنگھ جی کی یہ سرزمین ہے، میں اس مقدس زمین کو سلام کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں 46000 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور قوم کے نام وقف کیا
June 06th, 12:45 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جموں و کشمیر کے کٹرا میں 46000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا، افتتاح کیا اور قوم کے نام وقف کیا۔ بہادر ویر زور آور سنگھ کی سرزمین کو سلام پیش کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب بھارت کے اتحاد اور عزم کا عظیم جشن ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ماتا ویشنو دیوی کے آشیرواد سے وادی کشمیر اب بھارت کے وسیع ریلوے نیٹ ورک سے جڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ ماں بھارتی کو بڑے احترام کے ساتھ‘‘ کشمیر سے کنیا کماری تک’’ کہہ کر یاد کرتے آئے ہیں اورآج یہ ہمارے ریلوے نیٹ ورک میں بھی حقیقت بن گیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ادھم پور-سری نگر-بارہمولہ ریل لائن پروجیکٹ صرف ایک نام نہیں ہے بلکہ جموں و کشمیر کی نئی طاقت اور بھارت کی صلاحیتوں کو پرکھنے کی علامت بھی ہے۔ خطے میں ریل کے بنیادی ڈھانچے اور رابطے کو فروغ دینے کے عزم کے مطابق، انہوں نے چناب اور انجی ریل پلوں کا افتتاح کیا اور وندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جس سے جموں و کشمیر کے اندر رابطے میں اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ ، جناب مودی نے جموں میں ایک نئے میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد بھی رکھا، جس سے خطے میں صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کے عزم کو تقویت حاصل ہوتی ہے ۔ یہ کہتے ہوئے کہ 46000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹ جموں و کشمیر میں ترقی کو تیز کریں گےاور خوشحالی کو آگے بڑھائیں گے۔ وزیر اعظم نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ترقی اور تبدیلی کے اس نئے دور پر عوام کو مبارکباد دی۔وزیر اعظم 6 جون کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے
June 04th, 12:37 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 6 جون 2025 کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔ خطے میں ریل کے بنیادی ڈھانچے اور رابطہ کاری کو فروغ دینے کے اپنے عزم کے تحت، وزیر اعظم صبح تقریباً 11 بجے چناب پل کا افتتاح کریں گے اور پل کے ڈیک کا معائنہ کریں گے۔راجستھان کے بیکانیر میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
May 22nd, 12:00 pm
راجستھان کے گورنر ہری بھاؤ باگڑے جی،یہاں کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال جی، سابق وزیر اعلیٰ بہن وسندھرا راجے جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی اشونی ویشنو جی، ارجن رام میگھوال جی، راجستھان کی نائب وزیر اعلیٰ دِیا کماری جی، پریم چند جی، راجستھان حکومت کے دیگر وزراء،پارلیمنٹ میں میرے ساتھی مدن راٹھور جی، دیگر اراکین پارلیمنٹ و اراکین اسمبلی، اور میرے پیارے بھائیوں اوربہنوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راجستھان کے بیکانیر میں 26,000 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اورملک کو وقف کیا
May 22nd, 11:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجستھان کے بیکانیر میں 26,000 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے آن لائن شامل ہونےوالے 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لوگوں کی نمایاں شرکت کو تسلیم کرتے ہوئے پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگوں کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے متعدد گورنروں، وزرائے اعلیٰ، لیفٹیننٹ گورنرز اور دیگر عوامی نمائندوں کی موجودگی کاذکر کیا۔ وزیر اعظم نے ملک بھر سے شریک ہونے والے تمام معززین اور شہریوں کو مبارکباد دی۔سری نگر میں ‘بااخیتار نوجوان، خوشحال جموں و کشمیر’ پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا اصل متن
June 20th, 07:00 pm
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جناب پرتاپ راؤ جادھو جی، دیگر تمام معززین اور میرے نوجوان دوست اور جموں و کشمیر کے کونے کونے سے جڑے میرے تمام بھائی اور بہنو!وزیر اعظم نے سری نگر، جموں و کشمیر میں ’نوجوانوں کی اختیارکاری، جموں و کشمیر کاتغیر‘ کے موضوع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کیا
June 20th, 06:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جموں و کشمیر کے سری نگر میں واقع شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں ’نوجوانوں کی اختیارکاری، جموں و کشمیر کا تغیر ‘ کے موضوع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے جموں و کشمیر میں 1,500 کروڑ روپئے سے زائد کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا جس میں سڑک، پانی کی فراہمی اور اعلیٰ تعلیم میں بنیادی ڈھانچے کے شعبوں کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے 1,800 کروڑ روپئے کے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے پروجیکٹ (جے کے سی آئی پی) میں مسابقتی بہتری کا بھی آغاز کیا۔ جناب مودی نے 200 نئی سرکاری بھرتیوں کو تقرری نامے دینے کی بھی شروعات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے نمائش کا جائزہ لیا اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے کامیاب نوجوان سے بات چیت کی۔وزیر اعظم نے ہر گھر ترنگا تحریک کے تئیں پائے جانے والے جوش و خروش کی مثالیں ساجھا کیں
August 14th, 02:34 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک بھر میں منائے جا رہے ہر گھر ترنگا تحریک کے جشن کی مختلف مثالیں ساجھا کی ہیں۔وزیراعظم نے چناب ندی پر دنیا کے سب سے اونچے ریلوے پُل کیمحرابی شکل کی تعمیر مکمل ہونے پر تعریف کی
April 05th, 08:51 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستانی ریلوے کے ذریعے جموں و کشمیر میں دنیا کے سب سے اونچے ریلوے پُل ، چناب برج کی محرابی شکل کی تعمیر مکمل ہونے کی تعریف کی۔ ایک ٹوئیٹ میں جناب مودی نے کہا کہ ‘‘ ملک کے ہر ایک شخص کی صلاحیت اور اعتماد آج دنیا کے سامنے ایک مثال پیش کر رہا ہے۔ یہ تعمیری کام نہ صرف جدید انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھارت کی بڑھتی طاقت کو ظاہر کرتا ہے، بلکہ ‘ سنکلپ سے سدھی’ کے ملک کے بدلے ہوئے ورکنگ کلچر کی بھی مثال ہے۔’’PM reviews performance of key infrastructure sectors
April 26th, 12:25 pm
PM Narendra Modi reviewed progress of key infrastructure sectors including roads, railways, airports, ports, digital, and coal. Significant improvement has been made in host of projects. The Prime Minister directed efficient and stringent monitoring of rural roads construction and their quality. PM Modi directed the use of new technologies in road construction.