کیرالہ میں آریہ ویدیا شالہ چیریٹیبل ہسپتال کی صد سالہ تقریبات کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 28th, 02:39 pm

اس پروقار موقع پر آپ سب کے ساتھ اس تقریب میں شامل ہونا میرے لیے خوشی کی بات ہے۔ آریہ ویدیا شالہ نے آیوروید کے تحفظ اور اسے آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اپنے 125 سالہ سفر میں اس ادارے نے آیوروید کو علاج کے ایک طاقتور نظام کے طور پر متعارف کرایا ہے۔ اس موقع پر میں آریہ ویدیا شالہ کے بانی ویدیا رتنم پی ایس واریئر جی کے گراں قدر تعاون کو یاد کرتا ہوں اور آیوروید کے تئیں ان کا نقطہ نظر اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ان کی لگن ہمیں ہمیشہ متاثر کرتی رہتی ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیرالہ میں آریہ ویدیہ شالہ خیراتی اسپتال کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کیا

January 28th, 02:25 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے کیرالہ میں آریہ ویدیہ شالہ خیراتی اسپتال کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس مبارک موقع پر سب کے ساتھ جڑنا ،ان کے لیے خوشی کی بات ہے ۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ آریہ ویدیہ شالہ نے آیوروید کی حفاظت، ترقی اور تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ اس ادارے نے اپنے 125 سالہ سفر میں آیوروید کو علاج کے ایک طاقتور نظام کے طور پر ثابت کیا ہے ۔ انہوں نے آریہ ویدیہ شالہ کے بانی ویدیا رتنم پی ایس ویریر کے تعاون کو یاد کیا اوراس بات پر زور دیا کہ آیوروید کے تئیں ان کا نقطہ نظر اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ان کی لگن مسلسل تحریک دیتی ہے ۔

Narendra Modi donates for the well-being of daughters of Government employees

May 23rd, 06:06 pm

Narendra Modi donates for the well-being of daughters of Government employees