وزیراعظم کی 1996 کی سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ خصوصی بات چیت کا متن

April 05th, 10:25 pm

مجھے اچھا لگا ،آپ سب سے ملنے کا موقع ملا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ کی ٹیم ایسی ہے کہ جس کو آج بھی ہندوستان کے لوگ یاد کرتے ہیں۔ جب پٹائی کر کے آپ آئے تھے، اس کو لوگ بھول نہیں رہے ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 1996 کی سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ بات چیت کی

April 05th, 10:23 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کل سری لنکا کے کولمبو میں 1996 کی سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ بات چیت کی۔ واضح بات چیت کے دوران، کرکٹرز نے عزت مآب وزیر اعظم سے ملاقات پر خوشی اور تشکر کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے بھی ان سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے لوگ ٹیم کی متاثر کن کارکردگی کو آج بھی یاد کرتے ہیں، خاص طور پراس یادگار جیت کو، جس نے دیرپا نقوش چھوڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کامیابیوں کا ذکر آج بھی ملک میں ہوتا ہے۔