کابینہ نے ملک بھر میں سول سیکٹر کے تحت 5862 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کے ساتھ 57 نئے کیندریہ ودیالیہ (کے وی ایس) کھولنے کی منظوری دی
October 01st, 03:43 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے مرکزی حکومت کے ملازمین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے تناظر میں ان کے بچوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ملک بھر میں سول سیکٹر کے تحت 57 نئے کیندریہ ودیالیاس (کے وی) کھولنے کی منظوری دی ہے۔ 57 نئے کیندریہ ودیالیہ کے قیام کے لیے فنڈز کی کل تخمینہ ضرورت 5862.55 کروڑ روپے (تقریباً) ہے ،جو 2026-27 سے نو سال کی مدت پر مشتمل ہے۔ اس میں 2585.52 کروڑ روپے (تقریباً) کے سرمائے کے اخراجات اور 3277.03 کروڑ روپے (تقریباً) کے آپریشنل اخراجات شامل ہیں۔ یہ بات قابل توجہ ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے لیے مثالی اسکولوں کے طور پر، پہلی بار، ان 57 کیندیہ ودیالیوں کو بال واٹیکاؤں کے ساتھ منظور کیا گیا ہے، یعنی بنیادی مرحلے (پری پرائمری) کے 3 سال۔کابینہ نے ملک بھر میں سول/دفاع کے شعبے کے تحت 85 نئے کیندریہ ودیالیہ (کے وی) کھولنے اور تمام کلاسوں میں 2 اضافی سیکشن شامل کر کے ایک موجودہ کے وی یعنی کے وی شیو موگا، کرناٹک کی توسیع کو کی منظوری دی
December 06th, 08:01 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے ملک بھر میں سول/ دفاع کے شعبے کے تحت 85 نئے کیندریہ ودیالیہ (کے وی) کھولنے اور ایک موجودہ کے وی یعنی کے وی شیو موگا،ضلع شیوموگا، کرناٹک کی توسیع کو منظوری دی ہے تاکہ کیندریہ ودیالیہ اسکیم (سینٹرل سیکٹر اسکیم) کے تحت تمام کلاسوں میں دو اضافی سیکشن شامل کر کے مرکزی حکومت کے ملازمین کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکے۔ ان 86 کے وی کی فہرست ضمیمہ میں منسلک ہے۔