وزیرِ اعظم 15 جنوری کو کامن ویلتھ کے اسپکر ز اور صدارت کرنے والے افسروں کی 28ویں کانفرنس کا افتتاح کریں گے

January 14th, 11:19 am

نئی دہلی، پی آئی بی: وزیراعظم جناب نریندر مودی 5 جنوری2026 کو صبح 10:30بجے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس، سنویدھان سدان کے سینٹرل ہال میں کامن ویلتھ کے اسپیکرز اور پریزیڈنگ آفیسروں کی28ویں کانفرنس (سی ایس پی او سی) کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر شرکاء سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم نے سمودھان سدن کے سنٹرل ہال میں یوم آئین کی تقریب میں شرکت کی

November 26th, 09:28 pm

آج صبح وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں سمویدھان سدن کے تاریخی سنٹرل ہال میں منعقدہ یوم آئین کی تقریب میں شرکت کی ۔

وزیر اعظم 26 نومبر کو سمویدھان سدن کے سنٹرل ہال میں یوم آئین کی تقریبات میں شرکت کریں گے

November 25th, 04:19 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26 نومبر کو دن میں تقریباً11 بجے سمویدھان سدن کے سنٹرل ہال میں یوم آئین کی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔ اس سال آئین کو اختیارکیے جانے کی منظوری کی76 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ۔

نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر طلبہ کے ساتھ وزیراعظم کی بات چیت کا متن

January 23rd, 04:26 pm

کیونکہ اس وقت تک ہماری موجودہ نسل تیار ہو جائے گی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پراکرم دیوس کے موقع پر طلباء سے بات چیت کی

January 23rd, 03:36 pm

نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش کے موقع پر منائے جانے والے پراکرم دیوس پر ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں سمویدھان سدن کے سنٹرل ہال میں نوجوان دوستوں کے ساتھ خصوصی بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے طلباء سے دریافت کیا کہ 2047 تک قوم کا مقصد کیا ہے، جس کا ایک طالب علم نے انتہائی اعتماد کے ساتھ جواب دیا کہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک (وکست بھارت) بنانا ہے۔ وزیر اعظم کی طرف سے یہ پوچھے جانے پر کہ صرف 2047 تک ہی کیوں، ایک اور طالب علم نے جواب دیا کہ ‘‘اس وقت جب ہندوستان اپنی آزادی کا صد سالہ جشن منا رہا ہو گا ، ہماری موجودہ نسل قوم کی خدمت کے لیے تیار ہو جائے گی’’۔

وزیر اعظم نے سمویدھان سدن میں یوم آئین کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں شرکت کی

November 26th, 02:46 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سمویدھان سدن میں یوم آئین کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔ جناب مودی نے بھی صدر کے خطاب کو بصیرت افروز قرار دیتے ہوئے اس کی ستائش کی۔

پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں ارکان پارلیمنٹ سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 19th, 11:50 am

آپ کو اور ملک کے عوام کو گنیش چترتھی کی بہت بہت مبارکباد۔ آج پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں ہم سب مل کر نئے مستقبل کا افتتاح کررہے ہیں۔ آج ہم یہاں ترقی یافتہ بھارت کا عزم دوہرانے ، پھر ایک بار عہد بستہ ہونے اور اس کو حقیقت میں بدلنے کے لئے جی جان سے خود کو وقف کردینے کے ارادے سے نئی عمارت کی طرف پیش قدمی کررہے ہیں۔ قابل احترام ایوان، یہ عمارت اور اس میں بھی یہ سینٹرل ہال ایک طرح ہمارے جذبات سے پُر ہے۔ہمیں جذباتی بھی بناتا ہے اور ہمیں اپنے فرض کے لئے تحریک بھی دیتا ہے۔آزادی سے پہلے یہ جگہ ایک طرح لائبریری کی شکل میں استعمال ہوتی ہے، لیکن بعد میں سموددھان سبھا کی نشست یہاں شروع ہوئی اور سمودھان سبھا کی نشستوں کے ذریعے سنجیدہ مذاکرات اور غور و فکر کرکے ہمارے آئین نے یہیں پر تشکیل پائی۔یہیں پر 1947 میں انگریزی حکومت نے اقتدار منتقل کیا، اس عمل کا بھی چشم دید گواہ ہمارا یہ سینٹرل ہال ہے۔ اسی سینٹر ہال میں بھارت کے ترنگے کو اپنایاگیا، ہمارے قومی ترانے کو اپنایاگیا اور تاریخی موقعوں پر آزادی کے بعد بھی سبھی سرکاروں کے درمیان بہت سے موقعے آئے، جب دونوں ایوانوں نے مل کر بھارت کے قسمت کو تشکیل دینے کی بات پر غوروفکر کیا، اتفاق رائے پیدا کیا اور فیصلہ بھی کیا۔

وزیر اعظم نے خصوصی اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کیا

September 19th, 11:30 am

وزیر اعظم نے گنیش چترتھی کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ایوان سے خطاب کا آغاز کیا۔ انہوں نے آج کے اس موقع کونمایاں کیا جب ایوان کی کارروائی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں شروع ہو گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ’’ہم ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنے کے عزم اور ارادے کے ساتھ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی طرف گامزن ہو رہے ہیں۔‘‘