وزیر اعظم 26 نومبر کو سمویدھان سدن کے سنٹرل ہال میں یوم آئین کی تقریبات میں شرکت کریں گے

November 25th, 04:19 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26 نومبر کو دن میں تقریباً11 بجے سمویدھان سدن کے سنٹرل ہال میں یوم آئین کی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔ اس سال آئین کو اختیارکیے جانے کی منظوری کی76 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ۔

وزیر اعظم 19 نومبر کو آندھرا پردیش اور تمل ناڈو کا دورہ کریں گے

November 18th, 11:38 am

تقریباً صبح 10 بجے وزیرِ اعظم نریندر مودی آندھرا پردیش کے پٹّا پارتھی میں بھگوان شری ستیہ سائی بابا کے مقدس عبادت گاہ اور مہاسمادھی پر حاضری دیں گے اور خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ تقریباً صبح 10:30 بجے وزیرِ اعظم بھگوان شری ستیہ سائی بابا کی صدیانہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ بھگوان شری ستیہ سائی بابا کی زندگی، تعلیمات اور پائیدار میراث کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹوں کا مجموعہ جاری کریں گے۔ وہ پروگرام کے دوران شرکاء سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم نے دہلی کے چترنجن پارک میں درگا پوجا کی تقریب میں شرکت کی

September 30th, 09:24 pm

جناب مودی نے کہا کہ چترنجن پارک بنگالی ثقافت کے ساتھ مضبوط وابستگی کے لیے وسیع پیمانے پر جانا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہاں کے مذہبی تیوہار واقعی ہمارے معاشرے میں اتحاد اور ثقافتی جوش و خروش کے جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے ہتھ کرگھا کے قومی دن کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا

August 07th, 03:31 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہتھ کرگھا کےقومی دن کے موقع پر سبھی کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا ۔

وزیر اعظم نے مالدیپ کی آزادی کی 60ویں سالگرہ تقریبات میں مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کی

July 26th, 06:47 pm

مالے کے اپنے رواں دورے کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مالدیپ کی آزادی کی 60 سالگرہ تقریبات میں مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مالدیپ میں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی ملک یا حکومت کے سربراہ کی سطح پر پہلے ایسے غیر ملکی قائد بھی بن گئے ہیں جن کی میزبانی صدر معزو نے کی ہے۔

وزیر اعظم ، سری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کے درمیان ہوئی بات چیت کی صد سالہ تقریبات کا 24 جون 2025 کو افتتاح کریں گے

June 23rd, 05:24 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 24 جون 2025 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں تقریباً 11 بجے ہندوستان کے دو عظیم روحانی اور اخلاقی رہنما سری نارائن گرو اور مہاتما گاندھی کے درمیان تاریخی گفتگو کی صد سالہ تقریب کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم کا ماریشس کے سرکاری دورے پر روانگی سے قبل بیان

March 10th, 06:18 pm

میرے دوست، وزیر اعظم ڈاکٹر نوین چندر رام غلام کی دعوت پر، میں ماریشس کے 57ویں قومی دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو رہا ہوں۔

ووٹ دہندگان کا قومی دن ہماری فعال جمہوریت کا جشن منانے اور شہریوں کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے بااختیار بنانے کا دن ہے: وزیر اعظم

January 25th, 08:45 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ ووٹ دہندگان کا قومی دن ہماری فعال جمہوریت کا جشن منانے اور شہریوں کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے بااختیار بنانے کا دن ہے۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے 150 ویں یوم تاسیس پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 14th, 10:45 am

مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی ڈاکٹر جتیندر سنگھ جی،ڈبلیو ایم او کی سیکریٹری جنرل پروفیسر سیلیستے ساؤلو جی،بیرونی ممالک سے آئے ہمارے معززمہمان،ارضیاتی سائنس کی وزارت کے سیکریٹری ڈاکٹر ایم روی چندرن جی،آئی ایم ڈی کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر مرتینجے موہاپاترا جی، دیگر معززین، سائنس اور مختلف محکموں اور اداروں کے سبھی افسران، خواتین و حضرات۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستانی محکمہ موسمیات کے 150 ویں یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کیا

January 14th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ہندوستانی محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی)کے 150 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ڈی کے 150 سال نہ صرف محکمہ کے سفر کی نمائندگی کرتے ہیں، بلکہ ہندوستان میں جدید سائنس اورٹیکنالوجی کے قابل فخر سفر کے بھی نمائندہ ہیں۔انہوں نے آئی ایم ڈی کی تعریف کی کہ اُس نے اِن ڈیڑھ صدیوں میں لاکھوں ہندوستانیوں کی خدمت کی ہے اور یہ ہندوستان کی سائنسی ترقی کی علامت بن گیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ آئی ایم ڈی کی کامیابیوں کے بارے میں آج ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ بھی جاری کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2047 میں جب ہندوستان اپنی آزادی کے 100 سال منائے گا، اُس سے متعلق آئی ایم ڈی کے مستقبل کا خاکہ پیش کرنے والی ایک ویژن دستاویز کا اجراءبھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے آئی ایم ڈی کے 150 سال کے اِس اہم موقع پر شہریوں کو مبارکباد پیش کی ۔

دہلی کے نارائنا میں لوہڑی کی تقریبات میں وزیراعظم کی شرکت

January 13th, 11:19 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی کے نارائنا میں لوہڑی کی تقریبات میں شرکت کی۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ لوہڑی کئی لوگوں کے لئے خاص اہمیت رکھتی ہے، خاص طور پر شمالی ہندکے لوگوں کے لئے۔ ‘‘یہ تجدید اور امید کی علامت ہے۔ یہ زرعی شعبے اور ہمارے محنتی کسانوں سے بھی جڑی ہوئی ہے’’، جناب مودی نے کہا۔

وزیر اعظم نے مرکزی وزیر جناب جارج کورین کی رہائش گاہ پر کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی

December 19th, 09:57 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مرکزی وزیر جناب جارج کورین کی رہائش گاہ پر کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی اور عیسائی برادری کے ممتاز افراد کے ساتھ بات چیت کی ۔

حیرت انگیز، لاجواب اور ناقابل تصور! ایودھیا کے لوگوں کو عظیم الشان اور روحانی دیپوتسو کی بہت بہت مبارکباد: وزیر اعظم

October 30th, 10:45 pm

ٹویٹس کے ایک سلسلے کے تحت ، وزیر اعظم نے بھگوان شری رام کی مقدس جائے پیدائش ایودھیا میں منعقد ہونے والے روشنی کے تیوہار پر اپنی مسرت و فخر کا اظہار کیا اور کہا۔

وزیر اعظم نے مصری لڑکی کے ذریعہ گائے گئے حب الوطنی کے نغمے کی ستائش کی

January 29th, 05:02 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 75ویں # یوم جمہوریہ تقریبات کے دوران مصر کی لڑکی کریمن کے ذریعہ گائے گئے حب الوطنی کے نغمے ’’دیش رنگیلا‘‘ کی ستائش کی ہے۔

وزیر اعظم سپریم کورٹ کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب کا افتتاح کریں گے

January 27th, 02:16 pm

سپریم کورٹ کے 75ویں سال کی نقاب کشائی کرتے ہوئے، وزیر اعظم شہریوں پر مبنی معلومات اور ٹیکنالوجی کے اقدامات کا آغاز کریں گے جن میں ڈیجیٹل سپریم کورٹ رپورٹس (ڈیجی ایس سی آر)، ڈیجیٹل کورٹس 2.0 اور سپریم کورٹ کی نئی ویب سائٹ شامل ہیں۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

لال قلعہ میں پراکرم دیوس کی تقریبات سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 23rd, 06:31 pm

میرے مرکزی کابینہ کے ساتھی کشن ریڈی جی، ارجن رام میگھوال جی، میناکشی لیکھی جی، اجے بھٹ جی، بریگیڈیئر آر ایس چکارا جی، آئی این اے کے آزمودہ کار لیفٹیننٹ آر مادھون جی، اور میرے پیارے ہم وطنو۔

وزیر اعظم نے لال قلعہ، دہلی میں پراکرم دیوس کی تقریبات کے موقع پر پروگرام سے خطاب کیا

January 23rd, 06:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی کے لال قلعہ میں پراکرم دیوس کی تقریبات میں شرکت کی۔ انہوں نے بھارت پرو کا بھی آغاز کیا جو یوم جمہوریہ کی جھانکی اور ثقافتی نمائشوں کے ساتھ ملک کے مالامال اوربھرپور تنوع کواجاگر کرے گا۔وزیر اعظم نے نیتا جی کے بارے میں تصویروں، پینٹنگز، کتابوں اور مجسموں پر مشتمل نیشنل آرکائیوز کی ٹیکنالوجی پر مبنی انٹرایکٹو نمائش کا جائزہ لیا اور نیشنل اسکول آف کے ذریعہ پیش کردہ نیتا جی کی زندگی پر پروجیکشن میپنگ کے ساتھ ہم آہنگ ایک ڈرامہ بھی دیکھا۔انہوں نے آزاد ہند فوج – آئی این اے کے واحد حیات سابق فوجی لیفٹیننٹ آر مادھاون، کی عزت افزائی بھی کی ۔پراکرم دیوس 2021 کے بعد سے نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر منایا جاتا ہے،جو کہ جدوجہدآزادی میں نمایاں کردار ادا کرنے والی ممتاز شخصیات کے گراں قدر تعاون کو خراج تحسین پیش کرنے سے متعلق وزیر اعظم کے وژن کے عین مطابق ہے۔

من کی بات بنیادی سطح پر تبدیلی لانے والوں کا جشن مناتی ہے: وزیراعظم

March 31st, 09:08 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سی این این نیوز 18 کے نیٹ ورک کو کافی ٹیبل بک ’’وائس آف انڈیا-مودی اور ان کی ٹرانسفارمیٹو من کی بات‘‘ منظر عام پر لانے کے لیے تعریف کی ہے جس کی نقاب کشائی نائب صدر جمہوریہ ہند نے نیوز 18 رائزنگ انڈیا سمٹ میں کی تھی۔ کتاب ان لوگوں کو تسلیم کرتی ہے جن کا تذکرہ کیا گیا ہے اور انہوں نے جو اثرات پیدا کیے ہیں۔

PM celebrates Raksha Bandhan with youngsters at his residence in New Delhi

August 11th, 02:11 pm

Prime Minister Narendra Modi celebrated Raksha Bandhan with youngsters at his residence in New Delhi. He shared a few glimpses of the celebration in a tweet and said, A very special Raksha Bandhan with these youngsters...

اترپردیش کے کشی نگر میں کئی ترقیاتی اقدامات کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن

October 20th, 01:25 pm

بھگوان بدھ کے پری نروان کے مقام کشی نگر پر رؤرا سبھن کے پرنام کا رہل بانی۔ آج ہم ایئر کے افتتاح آ میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد کئنی، جونے کے رورا سب بہت دنوں سے آگروت رہلیں۔ اب آئیزا سے جہاز اڑیں آگمبھیر بیماری کے علاج بھی ہوئی۔ ایہی کے ساتھے رؤرا سبھن کے بہت بڑا سپنا بھی پورا ہوگئل ہا۔آپ سبھی کے بہت بہت بدھائی!