Tiruchirappalli turns out in huge numbers for PM Modi’s public meeting

March 11th, 06:00 pm

At a massive public meeting in Tamil Nadu’s Tiruchirappalli, Prime Minister Narendra Modi hailed Tiruchirappalli as a land of courage and faith, recalling the bravery of the Marudu Brothers and paying tribute to Major M. Saravanan for his sacrifice during the Kargil War. “Trichy is a land of courage and faith,” he said, adding that the Centre proudly honours Tamil Nadu’s culture and heritage. He also highlighted that C. P. Radhakrishnan, a son of the state, serves as the Vice President of India.

وزیر اعظم نے نائب صدرجمہوریہ سے ملاقات کی

February 16th, 09:41 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شام اُپ راشٹرپتی بھون میں نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن جی سے ملاقات کی ۔

وزیر اعظم کا ملیشیا میں بھارتی برادری سے خطاب

February 07th, 03:59 pm

سب سے پہلے، میں اپنے عزیز دوست، وزیر اعظم انور ابرہیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے اس کمیونٹی تقریب میں شرکت کی۔ میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے بھارت – ملیشیا دوستی کے پیمانے اور مستقبل کی صلاحیت کو بہت اچھے الفاظ میں یاد کیا جو انھوں نے ابھی اپنے خطاب میں کہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کوالالمپور، ملیشیا میں بھارتی برادری کے پروگرام سے خطاب کیا

February 07th, 03:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ملیشیا کے شہر کوالالمپور میں بھارتی برادری کے ایک پروگرام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی گرمجوشی مشترکہ ثقافت کی خوبصورت تنوع کی عکاسی کرتی ہے۔ انھوں نے اپنے عزیز دوست، وزیر اعظم انور ابراہیم کا کمیونٹی جشن میں شامل ہونے پر شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے بتایا کہ وزیر اعظم انور ابراہیم ان کا استقبال کرنے کے لیے ہوائی اڈے تک آئے اور اپنی گاڑی میں انھیں تقریب میں لے گئے۔ جناب مودی نے مزید کہا ’’یہ خاص اشارے وزیر اعظم انور ابراہیم کی بھارت اور موجود لوگوں کے لیے محبت اور احترام کے غماز ہیں‘‘۔

وزیر اعظم نے شاہ پیرومبڈوگو متھرائیر دوم کے اعزاز میں یادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجرا کا خیر مقدم کیا

December 14th, 10:05 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کے نائب صدر تھیروسی پی رادھاکرشنن کی طرف سے شاہ پیرومبڈوگو متھرائیر دوم (سورن مارن) کے اعزاز میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجرا پر خوشی کا اظہار کیا ۔

راجیہ سبھا کے چیئرمین تھیرو سی پی رادھا کرشنن کو تہنیت پیش کرنے کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

December 01st, 11:15 am

سرمائی جلاس شروع ہو رہا ہے اور آج یہ ہم سب ایوان کے معزز اراکین کے لیے فخر کا لمحہ ہے ۔آپ کا استقبال کرنا اور اآپ کی رہنمائی میں ایوان کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانے کے لیے اہم موضوعات ومسائل پر بحث ،اہم فیصلہ اور اسمیں آپ کی بیش قیمتی رہنمائی ایک بہت بڑا موقع ہم سب کے لیے ہے۔ میں آپ کو ایوان کی طرف سے ، اپنی طرف سے بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں ، آپ کا استقبال کرتا ہوں اور آپ کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں اور میں یہ بھی یقین دلاتا ہوں کہ اس ایوان میں بیٹھے ہوئے تمام معزز اراکین ، ایوان بالا کے وقار کو برقرار رکھتے ہوئے ، آپ کے وقار کو بھی ہمیشہ ملحوظ نظر رکھیں گے ۔ میں آپ کو اس بات کی یقین دہانی کراتا ہوں ۔

راجیہ سبھا کے چیئرمین تھیرو سی پی رادھا کرشنن کو مبارکباد پیش کرنے کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کااظہار خیال

December 01st, 11:00 am

آج پہلی بار راجیہ سبھا کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے پر نائب صدر جناب سی پی رادھا کرشنن کا وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خیر مقدم کیا ۔ وزیراعظم نے اس دن کو راجیہ سبھا کے تمام معزز اراکین کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیا ۔ چیئرمین کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا ، ’’ایوان کی طرف سے اور اپنی طرف سے میں آپ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ،خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس ایوان بالا کے تمام معزز اراکین ہمیشہ اس معزز ادارے کے وقار کو برقرار رکھیں گے اور آپ کے وقار کا بھی لحاظ کریں گے ۔ یہ آپ کے لیے میری پختہ یقین دہانی ہے ۔ ‘‘

پارلیمنٹ کے موسم سرما اجلاس سے قبل وزیر اعظم کے میڈیا بیان کا متن

December 01st, 10:15 am

یہ موسم سرما اجلاس صرف کوئی رسم و رواج نہیں ہے۔ یہ قوم کو ترقی کی جانب تیز رفتاری سے لے جانے کی موجودہ کوششوں میں توانائی بھرنے کا کام بھی کرے گا، اس کا مجھے مکمل یقین ہے۔ بھارت نے جمہوریت کو جیا ہے اور جمہوریت کے جوش اور جذبے کو وقتاً فوقتاً اس طرح ظاہر کیا ہے کہ جمہوریت پر اعتماد مزید مضبوط ہوتا رہتا ہے۔گزشتہ دنوں، بہار میں جو انتخابات ہوئے، ان میں ووٹنگ کے جو ریکارڈ بنے ہیں، وہ جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔ ماں بہنوں کی بڑھتی ہوئی شرکت خود میں ایک نئی امید اور نیا اعتماد پیدا کرتی ہے۔ ایک طرف جمہوریت کی مضبوطی اور اس جمہوری نظام کے تحت معیشت کی مضبوطی،اس پر دنیا بہت غور سے نظر رکھ رہی ہے۔ بھارت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ڈیموکریسی کین ڈیلیور۔جس رفتار سے آج بھارت کی اقتصادی صورتحال نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، یہ ہمیں ترقی یافتہ بھارت کے ہدف کی جانب جانے کے لیے نہ صرف نیا اعتماد دلاتی ہے بلکہ نئی طاقت بھی فراہم کرتی ہے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے2025 کے سرمائی اجلاس کے آغاز پر اظہارِ خیال کیا

December 01st, 10:00 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج پارلیمنٹ کے احاطے میں 2025 کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے پہلے میڈیا سے خطاب کیا۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اجلاس صرف ایک رسمی تقریب نہیں، بلکہ ملک کی تیز رفتار ترقی کے جاری سفر کے لیے توانائی کی تجدید کا ایک اہم ذریعہ ہے۔جناب مودی نےمزید کہا کہ“میرا پختہ یقین ہے کہ یہ اجلاس ان کوششوں میں نئی توانائی ڈالے گا جو اس وقت ملک کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے جاری ہیں’’۔

کوئمبٹور ، تمل ناڈو میں ساؤتھ انڈیا نیچرل فارمنگ سمٹ 2025 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 19th, 07:01 pm

مُعزّز اسٹیج پر جلوہ افروز ریاستِ تمل ناڈو کے گورنر آر این روی جی ، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی ایل مروگن جی ، تمل ناڈو زرعی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر کے راماسامی جی ، مختلف زرعی تنظیموں کے تمام معززین ، دیگر عوامی نمائندے ، میرے پیارے کسان بھائیو اور بہنو اور پورے ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعہ ہم سے جڑنے والے لاکھوں کسان ہمارے ساتھ جڑے ہوئے ہیں! میں یہاں سے ان کو بھی وَنکّکم اور نمسکار کہتا ہوں،اور سب سے پہلے میں آپ سب سے، اور ملک بھر میں جمع ہونے والے اپنے کسان بھائیوں اور بہنوں سے معذرت چاہتا ہوں۔ مجھے تقریبا ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی کیونکہ میں آج پٹاپرتھی میں ستیہ سائیں بابا کے پروگرام میں تھا ، لیکن وہاں پروگرام کچھ دیر تک چلا ، اس لیے مجھے آنے میں تاخیر ہوئی ، میں دیکھ رہا ہوں کہ ملک بھر میں آپ سب کو کیا تکلیف ہوئی ، بہت سے لوگ بیٹھے ہیں ، اس کے لیے میں آپ سب سے معافی مانگتا ہوں ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں’ ساؤتھ انڈیا نیچرل فارمنگ سمٹ 2025 ‘سے خطاب کیا

November 19th, 02:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں ساؤتھ انڈیا نیچرل فارمنگ سمٹ 2025 کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کوئمبٹور کی مقدس سرزمین پر’ مارودھملائی کے بھگوان مروگن ‘کو سلام پیش کرتے ہوئے اپنی بات کا آغاز کیا ۔ انہوں نے کوئمبٹور کو ثقافت ، ہمدردی اور تخلیقی صلاحیتوں کی سرزمین قرار دیا اور اسے جنوبی ہندوستان کی کاروباری طاقت کے ایک طاقتور مرکز کے طور پر تسلیم کیا ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ شہر کا ٹیکسٹائل سیکٹر قومی معیشت میں انتہائی معاون ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کوئمبٹور نے اب مزید امتیاز حاصل کیا ہے، کیونکہ اس کے سابق رکن پارلیمنٹ جناب سی پی رادھا کرشنن اب نائب صدر کے طور پر اپنے کردار میں قوم کی رہنمائی کر رہے ہیں ۔

وزیر اعظم نے دیوالی کے موقع پر نائب صدرجمہوریہ سے ملاقات کی

October 20th, 07:52 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نائب صدرجمہوریہ تھرو سی پی رادھا کرشنن جی سے ملاقات کی اور انہیں دیوالی کی نیک خواہشات پیش کیں۔

وزیر اعظم نے عوامی خدمت کے 24 سال مکمل ہونے پر نائب صدر کی پرتپاک مبارکباد کا شکریہ ادا کیا

October 09th, 01:42 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے مسلسل 24 سالہ خدمات مکمل کرنے پر عزت مآب نائب صدر جناب سی پی رادھا کرشنن کا ان کی نیک تمناؤں اور محبت بھرے کلمات کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم نے نائب صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کی

September 28th, 09:08 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن سے ملاقات کی ۔

وزیر اعظم نے یوم پیدائش پر مبارکباد دینے پر نائب صدر جمہوریہ ہند کا شکریہ ادا کیا

September 17th, 09:22 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کے نائب صدر جناب سی پی رادھا کرشنن کا اپنی 75ویں سالگرہ کی مبارکباد پر شکریہ ادا کیا۔ جناب مودی نے کہا، ‘‘آپ کی نیک تمنائیں ملک کی خدمت کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔’’

وزیر اعظم نے ہندوستان کے نائب صدر کے طور پر تھرو سی پی رادھا کرشنن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی

September 12th, 12:16 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تھرو سی پی رادھا کرشنن کی بھارت کے 15ویں نائب صدر کے طور پر حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ جناب مودی نے جناب رادھا کرشنن کو عوامی خدمت کے لیے وقف ایک کامیاب نائب صدر جمہوریہ کی مدت کار کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔

وزیر اعظم نے نو منتخب نائب صدر جمہوریہ تھیرو سی پی رادھا کرشنن سے ملاقات کی

September 09th, 11:03 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نومنتخب نائب صدر جمہوریہ تھیرو سی پی رادھا کرشنن سے ملاقات کی اور نائب صدر کے انتخابات میں ان کی جیت پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب 2025 میں فتح حاصل کرنے پر تھیرو سی پی رادھاکرشنن کو مبارکباد دی

September 09th, 08:24 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب 2025 میں فتح حاصل کرنے پر تھیرو سی پی رادھا کرشنن کو مبارکباد دی۔

این ڈی اے کے نائب صدر کے امیدوار تھیرو سی پی رادھا کرشنن جی نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

August 18th, 03:14 pm

این ڈی اے کے نائب صدر کے امیدوار تھیرو سی پی رادھا کرشنن جی نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔

وزیر اعظم نے ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ کے لئے این ڈی اے کی جانب سے تھیرو سی پی رادھا کرشنن کی نامزدگی کا خیر مقدم کیا

August 17th, 08:54 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی طرف سے تھیرو سی پی رادھا کرشنن کو ہندوستان کے نائب صدرجمہوریہ کے امیدوار کے طور پر نامزد کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔