وزیراعظم اور قبرص کے صدر نے قبرص اور بھارت کے کاروباری رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کی
June 16th, 02:17 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قبرص کے صدر جناب نکوس کرسٹو ڈولیڈیس کے ساتھ نے آج لیما سول میں قبرص اور ہندوستان کے کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ایک گول میز کانفرنس کی قیادت کی۔ اس گول میز کانفرنس میں بینکنگ، مالیاتی اداروں، مینوفیکچرنگ، دفاع، لاجسٹکس، میری ٹائم، شپنگ، ٹیکنالوجی، جدت، ڈجیٹل ٹیکنالوجیز، اے آئی ، آئی ٹی خدمات، سیاحت اور نقل و حمل جیسے مختلف شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔قبرص میں بھارت-قبرص بزنس گول میز میٹنگ میں وزیر اعظم کے تبصرے کا متن
June 15th, 11:10 pm
سب سے پہلے میں صدر کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ آج وہ خود ایئرپورٹ پر مجھے لینے کے لیے آئے تھے۔ بزنس لیڈر کے ساتھ اتنا بڑا راؤنڈ ٹیبل انہوں نے آرگنائز کیا، میں اس کے لیے بہت شکرگزار ہوں۔ انہوں نے میرے لیے اور ہماری ساجھے داری کے لیے جو مثبت خیالات رکھے ہیں، میں اس کے لیے بھی آپ کا تہہِ دل سے بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔