سورت، گجرات میں ہندوستان کی بلٹ ٹرین کی ٹیم کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت متن

November 16th, 03:50 pm

بلٹ ٹرین ملازم : بلٹ ٹرین ہے پہچان ہماری ، یہ حصولیابی مودی جی آپ کی ہے اور ہماری ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے سورت میں زیر تعمیر بلیٹ ٹرین اسٹیشن کا دورہ کیا ؛ ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور کی پیش رفت کا جائزہ لیا

November 16th, 03:47 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کل گجرات کے سورت میں زیر تعمیر بلیٹ ٹرین اسٹیشن کا دورہ کیا اور ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انھوں نے بھارت کے پہلے بلیٹ ٹرین پروجیکٹ کی ٹیم کے ساتھ بھی گفت و شنید کی اور رفتار اور ٹائم ٹیبل اہداف کی تعمیل سمیت پروجیکٹ کی پیشرفت کے بارے میں دریافت کیا۔ مزدوروں نے انھیں یقین دلایا کہ یہ منصوبہ بغیر کسی پریشانی کے آسانی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

وزیر اعظم 15 نومبر کو سورت میں زیر تعمیر بلٹ ٹرین اسٹیشن کا معائنہ کریں گے

November 14th, 11:43 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 نومبر کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریبا 10 بجے ، وزیر اعظم ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور (ایم اے ایچ ایس آر) کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے سورت میں زیر تعمیر بلٹ ٹرین اسٹیشن کا دورہ کریں گے،جو ہندوستان کے سب سے زیادہ اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سے ایک ہے جو ملک کو تیز رفتار رابطے کے نئے دور میں لے جانے کی علامت ہے۔

ممبئی ، مہاراشٹر میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 08th, 03:44 pm

مہاراشٹر کےگورنرجناب آچاریہ دیوورت جی، یہاں کے مقبول وزیرِ اعلیٰ دیویندر فڑنویس جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی رام داس اٹھاولے جی، کے۔ آر۔ نائیڈو جی، مرلی دھر موہول جی، مہاراشٹر حکومت کے نائب وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے جی، اجیت پوار جی، دیگر وزراء، بھارت میں جاپان کے سفیر کیئچی اونو جی، دیگر معزز حضرات، بھائیو اور بہنو!

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نوی ممبئی ائیرپورٹ کا افتتاح کیا، ممبئی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا آغاز اور افتتاح کیا

October 08th, 03:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا آغاز اور ملک کے نام وقف بھی کیا۔ معزز مہمانانِ گرامی کا خیرمقدم کرتے ہوئے، جناب مودی نے تمام شرکا کو گرمجوشانہ مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے حالیہ وجے دشمی اور کوجاگری پورنیما کی تقریبات کا ذکر کیا اور آنے والے دیوالی تہوار کے لیے نیک تمنائیں پیش کیں۔

راجستھان کے بیکانیر میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

May 22nd, 12:00 pm

راجستھان کے گورنر ہری بھاؤ باگڑے جی،یہاں کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب بھجن لال جی، سابق وزیر اعلیٰ بہن وسندھرا راجے جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی اشونی ویشنو جی، ارجن رام میگھوال جی، راجستھان کی نائب وزیر اعلیٰ دِیا کماری جی، پریم چند جی، راجستھان حکومت کے دیگر وزراء،پارلیمنٹ میں میرے ساتھی مدن راٹھور جی، دیگر اراکین پارلیمنٹ و اراکین اسمبلی، اور میرے پیارے بھائیوں اوربہنوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راجستھان کے بیکانیر میں 26,000 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اورملک کو وقف کیا

May 22nd, 11:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجستھان کے بیکانیر میں 26,000 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے آن لائن شامل ہونےوالے 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لوگوں کی نمایاں شرکت کو تسلیم کرتے ہوئے پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگوں کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے متعدد گورنروں، وزرائے اعلیٰ، لیفٹیننٹ گورنرز اور دیگر عوامی نمائندوں کی موجودگی کاذکر کیا۔ وزیر اعظم نے ملک بھر سے شریک ہونے والے تمام معززین اور شہریوں کو مبارکباد دی۔

تمل ناڈوکے رامیشورم میں مختلف ترقیاتیکام کاج کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

April 06th, 02:00 pm

تمل ناڈو کے گورنر این روی جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی اشونی ویشنو جی، ڈاکٹر ایل مرگن جی، تمل ناڈو حکومت کے وزراء، ارکان پارلیمنٹ، دیگر معززین اور میرے پیارے بھائیو اور بہنو!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رامیشورم، تمل ناڈو میں 8300 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا

April 06th, 01:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے رامیشورم میں 8,300 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف ریل اور سڑک پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ اس سے پہلے، انہوں نے نئے پمبن ریل پل کا افتتاح کیا جو کہہندوستان کا پہلا عمودی لفٹ سمندری پل ہے، اس کے علاوہ انہوں نے اور سڑک کے پل سے ٹرین اور ایک جہاز کو جھنڈی دکھا کر رخصت کیا اور پل کے آپریشن کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے رامیشورم کے رامناتھ سوامی مندر میں درشن اور پوجا بھی کی۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ آج شری رام نومی کا مبارک موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے پہلے سورج کی پاک کرنوں نے ایودھیا کے شاندار رام مندر میں رام للا کو تلک سے سجایا۔ انہوں نے کہا، بھگوان شری رام کی زندگی اور ان کے دور حکومت سے عمدہ حکمرانی کی تحریک قوم کی تعمیر کے لیے ایک اہم بنیاد کے طور پر کام کرتی ہے۔ یہ کہتے ہوئے کہ تمل ناڈو کے سنگم عہد کے ادب میں بھی بھگوان شری رام کا ذکر ہے، انہوں نے رامیشورم کی مقدس سرزمین سے شری رام نومی کے موقع پر تمام شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔

سورت، گجرات میں سورت فوڈ سیکورٹی سیچوریشن مہم کے آغاز پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 07th, 05:34 pm

میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ آج ملک اور گجرات کے عوام نے مجھے تیسری بار وزیر اعظم بننے کا موقع دیا ہے۔ اور اس کے بعد سورت سے یہ میری پہلی ملاقات ہے۔ گجرات نے جس کا ایجاد کیا، اسے ملک نے پیار سے اپنایا۔ میں ہمیشہ آپ کا مقروض رہوں گا، آپ نے میری زندگی بنانے میں بہت بڑا تعاون دیا ہے۔ آج جب میں سورت آیا ہوں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ مجھے سورت کی روح یاد نہ رہے، یا دیکھنے کو نہ ملے۔ کام اور عطیہ، یہ دو چیزیں ہیں جو سورت کو مزید خاص بناتی ہیں۔ ایک دوسرے کا ساتھ دینا، سب کی ترقی کا جشن منانا، ہم یہ سورت کے ہر کونے میں دیکھتے ہیں۔ آج کایہ پروگرام سورت کے احساس کو، اسی جذبےکو آگے لے بڑھانے والا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سورت فوڈ سیکورٹی سیچوریشن مہم پروگرام کا آغاز کیا

March 07th, 05:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سورت کے لمبائیت میں سورت فوڈ سیکورٹی سیچوریشن مہم کا آغاز کیا۔ وزیر اعظم نے نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت 2.3 لاکھ سے زیادہ مستفید ہونے والوں میں فوائد بھی تقسیم کئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے سورت شہر کے منفرد جذبے، اور اس کی کام اور خدمت کی مضبوط بنیاد پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے بنیادی حصہ کو فراموش نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس کی شناخت اجتماعی تعاون اور سب کی ترقی کے جشن سے ہوتی ہے۔

سلواسا میں ترقیاتی کاموں کے آغاز پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

March 07th, 03:00 pm

دادر نگر حویلی، دمن اور دیو کے منتظم، شری پرفُل بھائی پٹیل، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی، محترمہ کالابین ڈیلکر، تمام معزز حضرات، بھائیو اور بہنو، نمسکار۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سلواسا اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں دادرا و نگر حویلی نیز دمن اور دیو میں 2580 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا

March 07th, 02:45 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج سلواسا اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں دادرا و نگر حویلی نیز دمن اور دیو میں 2580 کروڑ روپئے سے زیادہ کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ تقریب سے قبل انھوں نے سلواسا میں نمو اسپتال کا بھی افتتاح کیا۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مرکز کے زیر انتظام علاقے دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو کے وقف کارکنوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انھیں اس خطے سے جڑنے اور جڑنے کا موقع فراہم کیا۔ انھوں نے لوگوں کے ساتھ گرم جوشی اور دیرینہ تعلق کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے ساتھ ان کا رشتہ دہائیوں پرانا ہے۔ انھوں نے 2014 میں ان کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے علاقے کی ترقی کو اجاگر کیا اور دادرا اور نگر حویلی ، دمن اور دیو کی صلاحیت کو ایک جدید اور ترقی پسند شناخت میں تبدیل کردیا۔

نئی دہلی میں واقع بھارت منڈپم میں وکست بھارت نوجوان قائدین مکالمہ 2025 میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن

January 12th, 02:15 pm

مرکزی کابینہ کے میرے معاون ساتھی جناب من سکھ منڈاویہ جی، دھرمیندر پردھان جی، جینت چودھری جی، رکشا کھڈسے جی، پارلیمنٹ کے ساتھی حضرات، دیگر معززین اور ملک کے کونے کونے سے یہاں موجود میرے نوجوان ساتھیو!

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2025 میں شرکت کی

January 12th, 02:00 pm

سوامی وویکانند کے یوم پیدائش کے موقع پر قومی یوم ِنوجواناں کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2025 میں شرکت کی۔ انھوں نے ملک بھر سے 3000 متحرک نوجوان رہ نماؤں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے بھارت کے نوجوانوں کی اس متحرک توانائی پر زور دیا جس نے بھارت منڈپم میں زندگی اور توانائی پیدا کی۔ انھوں نے کہا کہ پوری قوم سوامی وویکانند کو یاد کر رہی ہے اور انھیں خراج عقیدت پیش کر رہی ہے جن کا ملک کے نوجوانوں پر بے پناہ بھروسا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ سوامی وویکانند کا ماننا تھا کہ ان کے شاگرد نوجوان نسل سے آئیں گے، جو شیروں کی طرح ہر مسئلے کو حل کردیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ انھیں سوامی جی اور ان کے عقائد پر پورا بھروسا ہے، جس طرح سوامی جی کو نوجوانوں پر بھروسا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ ان پر مکمل اعتماد کرتے ہیں خاص طور پر نوجوانوں کے بارے میں ان کے وژن کے بارے میں۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اگر سوامی وویکانند آج ہمارے درمیان ہوتے تو وہ اکیسویں صدی کے نوجوانوں کی بیدار طاقت اور فعال کوششوں کو دیکھ کر نئے اعتماد سے بھر جاتے۔

اڈیشہ کے بھونیشور میں منعقدہ 18 واں پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کے افتتاح کے موقع پروزیراعظم کے خطاب کا متن

January 09th, 10:15 am

اڈیشہ کے گورنر ڈاکٹر ہری بابو جی، ہمارے مقبول وزیراعلیٰ موہن چندر ن مانجھی جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی ایس جے شنکر جی، جویل اورم جی، دھرمندر پردھان جی، اشونی ویشنو جی، شوبھا کرندلاجے جی، کیرتی وردھن سنگھ جی، پبیترہ مارگریٹا جی، اوڈیشہ حکومت کے نائب وزیراعلیٰ کنک وردھن سنگھ دیو جی، پرواتی پریڈا جی، دیگر وزرا، ممبران پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی، دنیا بھر سے یہاں آئے ماں بھارتی کے تمام بیٹے اوربیٹیاں!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اڈیشہ میں 18ویں پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کا افتتاح کیا

January 09th, 10:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اڈیشہ کے بھونیشور میں 18ویں پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کا افتتاح کیا۔ دنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے تمام مندوبین اور تارکین وطن کا خیرمقدم کرتے ہوئے، جناب مودی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مستقبل میں دنیا بھر میں مختلف ہندوستانی ڈائسپورا پروگراموں میں افتتاحی گیت بجایا جائے گا۔ انہوں نے گریمی ایوارڈ یافتہ آرٹسٹ رکی کیج اور ان کی ٹیم کی شاندار پیش کش کے لیے تعریف کی،جس میں ہندوستانی تارکین وطن کے جذبات اور احساسات کی عکاسی کی گئی ہے۔

ریلوے کے مختلف منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 06th, 01:00 pm

تلنگانہ کے گورنر جناب جِشنو دیو ورما جی، اوڈیشہ کے گورنر جناب ہری بابو جی، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جی، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جی، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ جناب ریونت ریڈی جی، اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ جناب موہن چرن مانجھی جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی اشونی ویشنو جی، جی کشن ریڈی جی، ڈاکٹر جتیندر سنگھ جی، وی سومیا جی، رونیت سنگھ بٹو جی، بندی سنجے کمار جی، دیگر وزراء، اراکین پارلیمنٹ ، راکین اسمبلی اور دیگر معززین، خواتین و حضرات۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ریلوے کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

January 06th, 12:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریلوے کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اوران کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے نئے جموں ریلوے ڈویژن کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ایسٹ کوسٹ ریلوے کی رایاگڑا ریلوے ڈویژن عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور تلنگانہ میں چرلاپلی نیو ٹرمینل اسٹیشن کا افتتاح کیا۔

Mumbai is the economic powerhouse of India: PM Modi in Mumbai, Maharashtra

May 17th, 07:30 pm

Prime Minister Narendra Modi addressed a massive public gathering in Mumbai, presenting a compelling vision for the future and highlighting the significant role Mumbai plays in India's development. He called on the citizens to support the BJP and Shiv Sena candidates in the upcoming elections to ensure the continuation of progressive policies and robust governance.