ہردوئی، اتر پردیش میں گنگا ایکسپریس وے کے سنگ بنیاد کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن:
April 29th, 11:35 am
اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، یہاں کے وزیرِ اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ جی، نائب وزرائے اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، برجیش جی پاٹھک، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی جتن پرساد جی، پنکج چودھری جی، یوپی حکومت کے وزراء، ارکانِ پارلیمنٹ اور ارکانِ اسمبلی، دیگر عوامی نمائندے اور اتنی بڑی تعداد میں تشریف لائے ہوئے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے ہردوئی میں 594 کلومیٹر طویل گرین فیلڈ گنگا ایکسپریس وے کا افتتاح کیا
April 29th, 11:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے ہردوئی میں 594 کلومیٹر طویل رسائی پر قابو پانے والے گرین فیلڈ گنگا ایکسپریس وے کا افتتاح کیا ۔ اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بھگوان نرسمہا کے مقدس خطے اور ماں گنگا کی روحانی موجودگی کا ذکر کیا جو اس مقام سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر بہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورا خطہ گنگا جی کی روحانی اور زندگی بخش نعمتوں سے مزین ایک تِیرتھ ہے۔جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ اتر پردیش کو ملنے والے ایکسپریس ویز دراصل ماں گنگا کی طرف سے ایک نعمت ہیں، جو چند گھنٹوں میں مقدس مقامات تک پہنچنے کے قابل بناتے ہیں۔اتر پردیش میں نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے پہلے مرحلے کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 28th, 12:15 pm
افتتاح ہو گیا؟ کیا افتتاح ہو گیا؟ نہیں، ابھی آدھا کام ہوا ہے۔ میں نے صرف پردہ ہٹایا ہے، لیکن آج میں چاہتا ہوں کہ اس ہوائی اڈّہ کا افتتاح یہاں موجود آپ سب کریں۔ اس لیے آپ اپنا موبائل فون نکالیے، اس کی فلیش لائٹ آن کیجیے، اور آپ ہی اس کا افتتاح کریں۔ آپ دیا جلا کر یہاں موجود ہر فرد آج اس ہوائی اڈّہ کا افتتاح کر رہا ہے۔ یہ آپ کی امانت ہے، یہ آپ کا مستقبل ہے، یہ آپ کی محنت کا نتیجہ ہے، اور اسی لیے اس کا افتتاح بھی آپ کے ہاتھوں سے ہو رہا ہے۔آپ سب بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگاتے ہوئے ہاتھ اوپر اٹھائیں اور فلیش لائٹ دکھائیں۔بھارت ماتا کی جے۔ بھارت ماتا کی جے۔ بھارت ماتا کی جے۔بہت بہت شکریہ، اب افتتاح مکمل ہو گیا ہے۔وزیرِ اعظم نریندر مودی نے نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈّے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا، جو تقریباً 11,200 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے
March 28th, 12:00 pm
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے جیور میں نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈّے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اپنے فخر اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج وکست یوپی، وکست بھارت ابھیان میں ایک نئے باب کا آغاز ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی سب سے بڑی ریاست اب ان ریاستوں میں شامل ہو گئی ہے جہاں سب سے زیادہ بین الاقوامی ہوائی اڈے موجود ہیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ انہیں دوہری خوشی محسوس ہو رہی ہے—پہلی یہ کہ انہوں نے اس ہوائی اڈے کا سنگِ بنیاد رکھا تھا اور اب اس کا افتتاح بھی کر رہے ہیں، اور دوسری یہ کہ اس عظیم ہوائی اڈے کا نام اتر پردیش سے جڑا ہوا ہے۔ جناب مودی نے کہا، یہ وہ ریاست ہے جس نے مجھے اپنا نمائندہ منتخب کیا اور رکنِ پارلیمنٹ بنایا، اور اب اس کی شناخت اس شاندار ہوائی اڈے سے وابستہ ہے۔اتر پردیش کے بلند شہر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 25th, 02:00 pm
اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، اس کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ جی، نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک جی، مرکزی وزیر جناب وی کے سنگھ جی، اتر پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جناب بھوپیندر چودھری جی، دیگر نمائندے، عوام اور بلندشہر کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم نے اترپردیش کے بلند شہر میں 19,100 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
January 25th, 01:33 pm
مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بلند شہر کے لوگوں، خاص طور پر بڑی تعداد میں آنے والی ماؤں اور بہنوں کی محبت اور اعتماد کے لیے شکریہ ادا کیا۔ جناب مودی نے 22 جنوری کو بھگوان شری رام کے درشن اور آج کے موقع پر اترپردیش کے لوگوں کی موجودگی پر اپنی خوش قسمتی پر تشکر کا اظہار کیا۔ انھوں نے ریلوے، شاہراہ، پٹرولیم پائپ لائن، پانی، سیوریج، میڈیکل کالج اور صنعتی ٹاؤن شپ کے شعبوں میں آج 19000 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کے لیے بلند شہر اور پورے مغربی اترپردیش کے عوام کو مبارکباد دی۔ انھوں نے یمنا اور رام گنگا ندیوں کی صفائی مہم سے متعلق پروجیکٹوں کے افتتاح کا بھی ذکر کیا۔وزیراعظم 25 جنوری کو بلند شہر اور جے پور جائیں گے
January 24th, 05:46 pm
وزیراعظم جناب نریند رمودی 25 جنوری کو راجستھان میں جے پور اور اتر پردیش میں بلند شہر کا دورہ کریں گے ۔ دوپہر تقریبا ایک بج کر 45 منٹ پر وزیراعظم بلند شہر میں 19100 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ان کا افتتاح کریں گے۔ ان کثیر پروجیکٹوں کا تعلق ریل، سڑک، تیل اور گیس اور شہری ترقی اور مکانات سے ہے، جن کا افتتاح کیا جائے گا اور قوم کے نام وقف کیا جائے گا۔For BJP, entire Uttar Pradesh is a family: PM Modi
February 06th, 01:31 pm
Prime Minister Narendra Modi today addressed a virtual Jan Chaupal in Uttar Pradesh's Mathura, Agra & Bulandshahr. PM Modi expressed grief and paid tributes to legendary singer Lata Mangeshkar and said the veteran singer left a void in our nation that can never be filled.PM Modi addresses a virtual rally in Uttar Pradesh's Mathura, Agra & Bulandshahr
February 06th, 01:30 pm
Prime Minister Narendra Modi today addressed a virtual Jan Chaupal in Uttar Pradesh's Mathura, Agra & Bulandshahr. PM Modi expressed grief and paid tributes to legendary singer Lata Mangeshkar and said the veteran singer left a void in our nation that can never be filled.وزیراعظم نے پانچ لوک سبھا نشستوں کے بی جے پی کاریہ کرتاؤں سے گفت وشنید کی
November 03rd, 06:53 pm
وزیراعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے بلند شہر ، کوٹا، کوربا، سیکر اور ٹیکم گڑھ لوک سبھا حلقہ ہائے انتخابات کے بی جے پی بوتھ کارکنان سے گفت شنید کی۔ یہ گفت وشنید ’میرا بوتھ سب سے مضبوط‘ پروگرام کے تحت اپنے سلسلے کی چھٹویں گفت وشنید تھی۔