روزگار میلے کے تحت 51 ہزار سے زائد تقرری ناموں کی تقسیم کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 26th, 11:23 am
آج 51000 سے زیادہ نوجوانوں کو مرکزی حکومت کے مختلف محکموں میں مستقل سرکاری ملازمت کے تقرری نامے دیے گئے ہیں۔ آج حکومت ہند کے مختلف محکموں میں آپ نوجوانوں کے لیے نئی ذمہ داریوں کی شروعات ہوئی ہے ۔ آپ کی ذمہ داری ملک کے معاشی نظام کو مضبوط کرنا ہے، آپ کی ذمہ داری ملک کی اندرونی سلامتی کو مضبوط بنانا ہے، آپ کی ذمہ داری ملک میں جدید بنیادی ڈھانچہ بنانا ہے، آپ کی ذمہ داری کارکنوں کی زندگیوں میں بنیادی تبدیلیاں لانا ہے۔ جتنی ایمانداری سے آپ اپنے کاموں کو مکمل کریں گے، ترقی یافتہ ہندوستان کی طرف ہندوستان کے سفر میں اتنا ہی مثبت اثر دیکھا جائے گا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری کے ساتھ نبھائیں گے۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے روزگار میلے سے خطاب کیا
April 26th, 11:00 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلہ سے خطاب کیا اور مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے تعینات نوجوانوں کو 51,000 سے زیادہ تقرر نامے تقسیم کیے۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے زور دیا کہ آج بھارت سرکار کے مختلف محکموں میں ان نوجوانوں کے لیے نئی ذمہ داریوں کا آغاز ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی ذمہ داریوں میں ملک کے معاشی فریم ورک کو مضبوط بنانا، داخلی سلامتی کو مضبوط بنانا، جدید بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں حصہ ڈالنا اور مزدوروں کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لانا شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے زور دیا کہ وہ جس خلوص کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں اس کا بھارت کے ترقی یافتہ ملک بننے کے سفر پر مثبت اثر پڑے گا۔ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ نوجوان انتہائی لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔انڈیا اسٹیل 2025 پروگرام سے وزیراعظم کے خطاب کامتن
April 24th, 02:00 pm
آج اور اگلے 2 دن میں، ہم ہندوستان کے زبردست ترقی کرنے والے، اسٹیل کے شعبے کے امکانات پر وسیع بحث کرنے والے ہیں۔ ایک ایسا شعبہ جو ہندوستان کی ترقی کی بنیاد ہے، جو ترقی یافتہ ہندوستان کی مضبوط بنیاد ہے، اور جو ہندوستان میں بڑی تبدیلیوں کی نئی داستان رقم کر رہا ہے۔ میں آپ سب کو انڈیا اسٹیل 2025 میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ تقریب نئے آئیڈیاز کا اشتراک کرنے، نئی شراکت داری قائم کرنے اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے ایک نئے لانچ پیڈ کے طور پر کام کرے گی۔ یہ اسٹیل کے شعبے میں ایک نئے باب کے آغاز کی بنیاد بنائے گی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے انڈیا اسٹیل 2025 پروگرام سے خطاب کیا
April 24th, 01:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعہ ممبئی میں انڈیا اسٹیل 2025 پروگرام کے دوران اپنی رائے کااظہار کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اگلے دو دن کی بات چیت میں ہندوستان کے، عروج پر ا ٓنے والے شعبے اسٹیل کی صنعت کے امکانات اور موقعوں پر توجہ مرکوزکی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ شعبہ ہندوستان کی ترقی کی بنیادہے، ترقی یافتہ ہندوستان کی بنیاد کو مضبوطی دیتا ہے اور ملک میں تبدیلی کا ایک نیا باب رقم کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے انڈیا اسٹیل 2025 میں سبھی کا خیرمقدم کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ تقریب نئے نظریات سے واقف کرانے ، نئی شراکت داری قائم کرنے اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے ایک لانچ پیڈ کے طور پر کام کرے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس تقریب سےاسٹیل کے شعبے میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔نوساری، گجرات میں ترقیاتی کاموں کے آغاز پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
March 08th, 11:50 am
گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل جی، نوساری سے رکن پارلیمنٹ اور مرکزی حکومت میں میرے ساتھی، مرکزی وزیر بھائی سی آر پٹیل، پنچایت ممبران اور سٹیج پر موجود لکھ پتی دیدی، دیگر عوامی نمائندے اور جو بڑی تعداد میں یہاں آئے ہیں، خاص کر میری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں، آپ سب کو نمسکار!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نوساری، گجرات میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا
March 08th, 11:45 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نوساری، گجرات میں مختلف ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بڑی تعداد میں موجود ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی جانب سے ملنے والے پیار، محبت اور آشیرواد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس خاص دن پر ملک کی تمام خواتین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں مہا کمبھ میں ماں گنگا نے آشیرواد حاصل کیا تھا جبکہ وہ آج ماترو شکتی کے مہا کمبھ میں آشیرواد حاصل کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے آج گجرات میں دو اسکیموں، جی-سفل(روزی روٹی میں اضافے سے متعلق انتودیہ کنبوں کے لیے گجرات کی اسکیم) اور جی-میتری (گجرات مینٹورشپ اور دیہی آمدنی میں تغیر کے لیے افراد کی ترقی سے متعلق اسکیم) کے آغاز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مختلف اسکیموں کے فنڈز براہ راست خواتین کے بینک کھاتوں میں منتقل کیے گئے ہیں اور اس کامیابی کے لیے سب کو مبارکباد دی۔وزیر اعظم یکم مارچ کو ’’زراعت اور دیہی خوشحالی‘‘ کے موضوع پر مابعد بجٹ ویبنار میں شرکت کریں گے
February 28th, 07:32 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی یکم مارچ کو، تقریباً 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے زراعت اور دیہی خوشحالی کے موضوع پر مابعد بجٹ ویبنار میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔بھوپال، مدھیہ پردیش میں عالمی سرمایہ کاروں کی سربراہ کانفرنس 2025 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 24th, 10:35 am
سب سے پہلے تو میں یہاں سے تاخیر سے پہنچنے پر آپ سب سے معذرت خواہ ہوں۔ تاخیر اس لیے ہوئی کہ جب میں کل یہاں پہنچا تو میرے ذہن میں ایک بات آئی کہ آج دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کے امتحان تھے اور ان کے وقت اور میرے راج بھون سے نکلنے کے وقت میں ٹکراؤ تھا۔ اور اس کی وجہ سے اس بات کا خدشہ تھا کہ اگر سیکورٹی وجوہات کی بنا پر سڑکیں بند کر دی گئیں تو بچوں کو امتحان دینے جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اور اس پریشانی سے بچنے کے لیے میں نے سوچا کہ میں راج بھون سے تب ہی نکلوں گا جب تمام بچے اپنے امتحانی مرکز پہنچ جائیں اس وجہ سے مجھے نکلنے میں 15-20 منٹ کی تاخیر ہوئی اور اس کی وجہ سے آپ سب کو جوپریشانی ہوئی اس کے لیے میں ایک بار پھر معذرت خواہ ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں گلوبل انویسٹرس سمٹ 2025 کا افتتاح کیا
February 24th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں گلوبل انویسٹرس سمٹ (جی آئی ایس) (عالمی سرمایہ کاری اجلاس )2025 کا افتتاح کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے تقریب میں اپنی آمد میں تاخیر پر معذرت کااظہار کیا کیونکہ دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کے بورڈ امتحانات جاری تھے اور ان کے سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے طلباء کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔ جناب مودی نے کہا کہ راجا بھوج کی سرزمین پر سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں کا خیر مقدم کرنا ان کے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا یہ پروگرام بہت اہم ہے کیونکہ وکست مدھیہ پردیش (ترقی یافتہ مدھیہ پردیش) کی تعمیر، وکست بھارت (ترقی یافتہ بھارت) کی راہ میں ایک لازمی قدم ہے۔ انہوں نے مدھیہ پردیش حکومت کو اس شاندار سمٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ایوان بالا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم کے جواب کا متن
February 06th, 04:21 pm
معزز صدر نے ہندوستان کی کامیابیوں، ہندوستان سے دنیا کی توقعات، ہندوستان کے عام آدمی کی خود اعتمادی اور ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے عزائم کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے اور ملک کو مستقبل کی سمت بھی بتائی ہے۔ عزت مآب صدر کا خطاب متاثر کن، موثر اور ہم سب کے لیے مستقبل کے کام کے لیے رہنما خطوط بھی تھا۔ میں یہاں معزز صدر کے خطاب کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں!راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا جواب سب کا ساتھ، سب کا وکاس ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے: وزیراعظم
February 06th, 04:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا میں پارلیمنٹ سے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کا جواب دیا۔ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ صدر کے خطاب میں بھارت کی کامیابیوں، بھارت سے عالمی توقعات اور ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں عام آدمی کے اعتماد کا احاطہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی تقریر متاثر کن، اثر انگیز اور مستقبل کے کام کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے خطاب پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے آغاز پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
July 22nd, 10:30 am
آج ساون کا پہلا سوموار ہے۔ اس مقدس دن پر ایک اہم اجلاس شروع ہو رہا ہے، اور میں ساون کے اس پہلے سوموار کے موقع پر ہم وطنوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل وزیر اعظم کا میڈیا سے خطاب
July 22nd, 10:15 am
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات پر فخر کا اعادہ کیا کہ 60 سال کے وقفے کے بعد، مسلسل تیسری مدت کے لئے حکومت آئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تیسری مدت کی حکومت کی طرف سے بجٹ پیش کرنے کو قوم ایک شاندار واقعہ کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بجٹ ،امرت کال کا ایک سنگ میل بجٹ ہے اور حکومت وقتی مدت میں دی گئی ضمانتوں کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہیہ بجٹ، موجودہ حکومت کے اگلے پانچ سالوں کی سمت کا تعین کرے گا اور 2047 تک وکست بھارت کے خواب کی مستحکم بنیاد رکھے گا۔صدر ِجمہوریہ کا خطاب آنے والے سالوں میں بھارت کے مزید ترقی کرنے کے ویژن کو اجاگر کرتا ہے: وزیر اعظم
January 31st, 05:28 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ صدرِ جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کے آج کے خطاب نے 140 کروڑ بھارتیوں کی اجتماعی قوت کو اجاگر کیا ہے۔پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے آغاز پر وزیر اعظم کے تبصرے کا متن
January 31st, 10:45 am
پارلیمنٹ کی اس نئی عمارت میں منعقدہ پہلے اجلاس کے اختتام پر، اس پارلیمنٹ نے ایک بہت ہی باوقار فیصلہ کیا تھا، اور وہ فیصلہ تھا – ناری شکتی وندن ایکٹ۔ اور اس کے بعد 26 جنوری کو بھی ہم نے دیکھا کہ ملک نے کس طرح خواتین کی طاقت کی استطاعت، خواتین کی طاقت کےشوریہ کو اور خواتین کی طاقت کے سنکلپ کا تجربہ کیا ہے۔ اور آج بجٹ اجلاس شروع ہو رہا ہے، تب صدر جمہوریہ دروپدی مرمو جی کی رہنمائی اور کل نرملا سیتا رمن جی کا عبوری بجٹ۔ایک طرح سے یہ نار ی شکتی کےساکشات کار کا تہوار ہے۔وزیر اعظم نے پارلیمنٹ اجلاس سے قبل میڈیا سے خطاب کیا
January 31st, 10:30 am
اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے نئی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا ذکر کیا اور پہلے اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلے پر روشنی ڈالی۔ جناب مودی نے کہا’’خواتین کےتفویض اختیارات اور ایڈولیشن ایکٹ کی منظوری ہماری قوم کے لیے ایک اہم لمحہ ہے‘‘۔ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی تقریبات کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے ناری شکتی کی طاقت، بہادری اور عزم کوقوم کی جانب سےقبول کئے جانے کا اعتراف کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے خطاب اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ عبوری بجٹ پیش کئے جانے کو، خواتین کو بااختیار بنانے کا جشن قرار دیتےہوئےاس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔