ای ٹی نَو گلوبل بزنس سمٹ میں وزیرِ اعظم کے خطاب کا اردو ترجمہ
February 13th, 08:30 pm
آپ سب کو اس گلوبل بزنس سمٹ میں خوش آمدید، میں آپ سب کو اپنی جانب سے سلام پیش کرتا ہوں۔ ہم یہاں موضوع ’’ایک دہائی کی ہلچل، ایک صدی کی تبدیلی‘‘ پر گفتگو کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ وِنیت جی کی تقریر سننے کے بعد مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میرا کام بہت آسان ہو گیا ہے۔ لیکن میں ایک چھوٹی سی درخواست کرنا چاہوں گا، چونکہ آپ اتنا کچھ جانتے ہیں، تو کبھی کبھار یہ بات ای ٹی میں بھی نظر آنی چاہیے۔وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کا ای ٹی نَو گلوبل بزنس سمٹ 2026 سے خطاب
February 13th, 08:00 pm
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں ای ٹی نَو گلوبل بزنس سمٹ 2026 سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے گلوبل بزنس سمٹ میں موجود تمام شرکاء کو مبارکباد دی اور سمٹ کے موضوع ’’ایک دہائی کی ہلچل، ایک صدی کی تبدیلی‘‘ پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی کی گزشتہ دہائی میں بے مثال خلل دیکھنے میں آیا، جس میں عالمی وبا، مختلف خطّوں میں کشیدگی اور جنگیں اور سپلائی چین میں ایسے تعطل شامل ہیں جنہوں نے عالمی توازن کو ہلا کر رکھ دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بحران کے وقت کسی قوم کی حقیقی طاقت سامنے آتی ہے اور انہوں نے فخر کا اظہار کیا کہ ان تمام خلل کے باوجود بھارت کی یہ دہائی قابلِ ذکر ترقی، غیر معمولی نتائج کی فراہمی اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کی کوششوں سے عبارت رہی ہے۔ جناب مودی نے یاد دلایا کہ جب گزشتہ دہائی شروع ہوئی تھی تو بھارت دنیا کی گیارہویں بڑی معیشت تھا اور اس ہنگامہ خیز ماحول میں یہ خدشات تھے کہ بھارت مزید نیچے جا سکتا ہے، لیکن آج بھارت تیزی سے دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ’’صدی کی تبدیلی‘‘ کی بنیاد بڑی حد تک بھارت پر قائم ہوگی۔ جناب مودی نے بتایا کہ اس وقت بھارت عالمی ترقی میں 16 فیصد سے زیادہ حصہ ڈال رہا ہے اور یقین ظاہر کیا کہ یہ حصہ ہر آنے والے سال میں مسلسل بڑھتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی ترقی کو رفتار دے گا اور دنیا کی معیشت کا نیا انجن بن کر ابھرے گا۔نئی دہلی کے کری یپّا گراؤنڈ میں این سی سی ریلی کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
January 28th, 04:00 pm
مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، ملک کے وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ، اسٹیج پر موجود دیگر تمام معززین، ملک بھر کے این سی سی اور این ایس ایس کیڈٹس، ٹیبیو آرٹسٹ، نیشنل اسٹیڈیم کے ساتھی، اور میرے پیارے نوجوان ساتھیو۔ آپ سبھی کی محنت یہاں نظر آئی ہے۔ آپ نے بڑی ہم آہنگی کے ساتھ پرفارم کیا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہلی میں سالانہ این سی سی پی ایم ریلی سے خطاب کیا
January 28th, 03:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی کے کریپا پریڈ گراؤنڈ میں سالانہ این سی سی پی ایم ریلی سے خطاب کیا۔ این سی سی ڈے کے موقع پر اجتماع کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ این سی سی، این ایس ایس کیڈٹ، جھانکی فنکاروں، قومی رنگ شالا کے ساتھیوں اور ملک بھر سے نوجوان شرکا کی کاوشیں ان کی مربوط کارکردگی میں واضح طور پر نظر آتی ہیں۔ جناب مودی نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح مہاراشٹرا میں ہوائی جہاز کے المناک حادثے کی وجہ سے یہ دن بے حد دکھ بھرا رہا، جس میں نائب وزیر اعلی جناب اجیت پوار جی اور کچھ ساتھیوں کی جان چلی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اجیت دادا نے مہاراشٹر اور ملک کی ترقی میں خاص طور پر گاؤں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کر کے اہم کردار ادا کیا ہے اور انھوں نے جناب اجیت پوار جی کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پورا ملک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیر اعظم نے غم اور تعزیت کے ان لمحات کے درمیان دوست ممالک سے تعلق رکھنے والے کیڈٹ سمیت، موجود تمام کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اور اس سال لڑکیوں کی کیڈٹس کی بڑی شرکت کی تعریف کی۔منگولیا کے صدر کے ساتھ مشترکہ میڈیا خطاب کے دوران وزیر اعظم کا بیان
October 14th, 01:15 pm
منگولیا کے صدر چھ سال بعد ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں ، جس سے یہ ایک بہت ہی خاص موقع بن گیا ہے ۔ یہ دورہ اس وقت ہو رہا ہے جب بھارت اور منگولیا سفارتی تعلقات کے 70 سال اور اسٹریٹجک شراکت داری کے 10 سال کا جشن منا رہے ہیں ۔ اس موقع پر ہم نے ایک مشترکہ ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے ، جس میں ہمارے مشترکہ ورثے ، تنوع اور مضبوط تہذیبی روابط کو اجاگر کیا گیا ہے ۔آدم پور ایئر بیس پر بہادر فضائی جنگجوؤں اور فوجیوں کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن
May 13th, 03:45 pm
دنیا نے ابھی ابھی اس نعرے کی طاقت دیکھی ہے۔‘‘بھارت ماتا کی جے’’ صرف ایک نعرہ نہیں، یہ اُس ہر سپاہی کی قسم ہے جو بھارت ماتا کی عزت و عظمت کے لیے اپنی جان تک قربان کر دیتا ہے۔ یہ اُس ہر شہری کی آواز ہے جو ملک کے لیے جینا چاہتا ہے، کچھ کر دکھانا چاہتا ہے۔‘‘بھارت ماتا کی جے’’ میدانِ جنگ میں بھی گونجتی ہے اور مشن میں بھی۔جب بھارت کے سپاہی ‘‘بھارت ماتا کی جے’’ بولتے ہیں، تو دشمن کلیجے کانپ جاتے ہیں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جانباز فضائی جنگجوؤں اور فوجیوں سے ملاقات کی
May 13th, 03:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آدم پور میں ایئر فورس اسٹیشن کا دورہ کیا اور جانباز فضائی جنگجوؤں اور فوجیوں سے ملاقات کی۔ ان سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ‘بھارت ماتا کی جئے’ کے نعرے کی طاقت کو اجاگر کیا، اس بات پر زور دیا کہ دنیا نے ابھی اس کی طاقت کا مشاہدہ کیا ہے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یہ محض ایک نعرہ نہیں ہے بلکہ ایک پختہ حلف ہے جو ہر ایک سپاہی کے ذریعہ لیا گیا ہے جو مادر ہند کے وقار کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی جان کو خطرے میں ڈالتا ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ نعرہ ہر اس شہری کی آواز ہے جو ملک کے لئے جینا اور بامعنی شراکت کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 'بھارت ماتا کی جئے' میدان جنگ اور اہم مشن دونوں میں گونجتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہندوستانی فوجی ’بھارت ماتا کی جئے‘ کا نعرہ لگاتے ہیں تو اس سے دشمن کی ریڑھ کی ہڈی کانپ اٹھتی ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی فوجی طاقت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب ہندوستانی ڈرون دشمن کے قلعہ بندی کو مسمار کرتے ہیں اور جب میزائل درستگی کے ساتھ حملہ کرتے ہیں تو دشمن صرف ایک جملہ سنتا ہے – ‘بھارت ماتا کی جئے’۔ وزیر اعظم مودی نے زور دے کر کہا کہ راتوں کی تاریکی میں بھی ہندوستان آسمان کو روشن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، دشمن کو قوم کے ناقابل تسخیر جذبے کا مشاہدہ کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جب ہندوستانی افواج جوہری بلیک میلنگ کی دھمکیوں کا مؤثر طریقہ سے جواب دیتی ہیں تو – ‘بھارت ماتا کی جئے’ کا پیغام آسمانوں کی بلندیوں اور دور دور تک گونجتا ہے۔دہلی کے کریپا پریڈ گراؤنڈ میں این سی سی ریلی میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
January 27th, 05:00 pm
مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، جناب راجناتھ سنگھ جی، سنجے سیٹھ جی، سی ڈی ایس-جنرل انل چوہان جی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، سکریٹری دفاع جناب راجیش کمار سنگھ، ڈی جی این سی سی، دیگر مہمانان اور این سی سی کے میرے عزیز ساتھیو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سالانہ این سی سی پی ایم ریلی سے خطاب کیا
January 27th, 04:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی کے کیریپا پریڈ گراؤنڈ میں سالانہ نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی)پی ایم ریلی سے خطاب کیا۔ جناب مودی نے ایک ثقافتی پروگرام ملاحظہ کیا اور بہترین کیڈٹ ایوارڈ پیش کیا۔ این سی سی ڈے کے موقع پر اجتماع کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 18 دوست ممالک کے تقریباً 150 کیڈٹس موجود تھے اور ان کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے ہندوستان بھر کے نوجوانوں کو مبارکباد دی جو میرا یووا بھارت (مائی بھارت) پورٹل کے ذریعے ورچووَل طریقے سے شامل ہوئے تھے۔وزیر اعظم نے سرحدی سلامتی دستے کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباددی
December 01st, 08:52 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سرحدی سلامتی دستے کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی۔ انہوں نے شجاعت، جانثاری اور غیر معمولی خدمت کے مظہر اور دفاع کے ایک اہم محاذ کے طور پر کھڑے ہونے کے لیے بی ایس ایف کی ستائش کی۔گجرات کے کچھ میں دیپاولی کے موقع پر سیکورٹی اہلکاروں سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 31st, 07:05 pm
جب میں آپ کے درمیان دیوالی کا تہوار مناتا ہوں تو میری دیوالی کی مٹھاس کئی گنا بڑھ جاتی ہے اور اس بار یہ دیوالی بھی بہت خاص ہے۔ آپ کو لگے گا کہ ہر دیوالی کی اپنی اہمیت ہوتی ہے، اس بار کیا خاص ہے؟ یہ خاص ہے… بھگوان رام 500 سال بعد دوبارہ ایودھیا میں اپنے عظیم الشان مندر میں بیٹھے ہیں۔ میں آپ سب کو اور ماں بھارتی کی خدمت میں تعینات ملک کے ہر سپاہی کو دیوالی کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ میری نیک خواہشات میں آپ کے تئیں 140 کروڑ ہم وطنوں کا شکریہ بھی شامل ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے کچَھ میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منائی
October 31st, 07:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے کچھ میں سر کریک علاقے میں لکی نالہ میں، ہند-پاک سرحد کے قریب بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) ، فوج، بحریہ اور فضائیہ کے اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منائی۔ وزیر اعظم نے بھارت کی مسلح افواج کے ساتھ تہوار منانے کی اپنی روایت کو جاری رکھا۔ وزیراعظم نے کریک ایریا میں ایک بی او پی کا بھی دورہ کیا اور بہادر سیکیورٹی اہلکاروں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔وزیر اعظم نے انفینٹری ڈے کے موقع پر تمام رینکوں اور معمر فوجیوں کے بے مثال جذبے اور حوصلے کو سلام کیا
October 27th, 09:07 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے انفینٹری ڈے کے موقع پر پیادہ فوج کی تمام رینکوں اور معمر فوجیوں کے بے مثال جذبے اور حوصلے کی ستائش کی۔وزیر اعظم 3 فروری کوسی ایل ای اے - کامن ویلتھ اٹارنی اور سالیسیٹرز جنرل کانفرنس 2024 کا افتتاح کریں گے
February 02nd, 11:10 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 3 فروری 2024 کو صبح 10 بجے کے قریب وگیان بھون میں کامن ویلتھ لیگل ایجوکیشن ایسوسی ایشن (سی ایل ای اے) - کامن ویلتھ اٹارنی اور سالیسیٹرز جنرل کانفرنس (سی اے ایس جی سی) 2024 کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم حاضرین سے خطاب بھی کریں گے۔پی ایم جن من کے تحت، پی ایم اے وائی (جی) کے ایک لاکھ فیض کنندگان کے لئے پہلی قسط کے اجراء پر وزیراعظم کے خطاب کا متن
January 15th, 12:15 pm
جوہار، رام-رام۔ اس وقت پورے ملک میں تہوار کا ماحول ہے۔ اترائن، مکر سنکرانتی، پونگل، بیہو، کتنے ہی تہواروں کی امنگ چاروں طرف چھائی ہوئی ہے۔ آج کی تقریب نے اس جوش کو مزید شاندار اور جاندار بنا دیا ہے ۔ اور آپ سے بات کر کے میرا بھی جشن من گیا ہے۔ آج ایک طرف ایودھیا میں دیوالی منائی جا رہی ہے، تو دوسری طرف میرے ایک لاکھ انتہائی پسماندہ قبائلی بھائی اور بہنیں، جو میرے خاندان کے ممبر ہیں۔ میرے یہ قبائلی خاندان، انتہائی پسماندہ قبائلی خاندان، اپنے گھروں میں دیوالی منا رہے ہیں، یہ میرے لیے اپنے آپ میں بڑی خوشی کی بات ہے۔ آج ان کے بینک کھاتے میں پکے مکان کے لیے پیسے منتقل کئے جا رہے ہیں ۔ میں ان سبھی خاندانوں کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہیں مکر سنکرانتی کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں، اور یہ میری زندگی میں بہت خوشی کی بات ہے کہ مجھے اس نیک کام کو انجام دینے کا موقع ملا۔وزیر اعظم نے پی ایم - جن من کے تحت 1 لاکھ پی ایم اے وائی (جی) مستفیدین کو پہلی قسط جاری کی
January 15th, 12:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پردھان منتری آواس یوجنا - گرامین (پی ایم اے وائی - جی ) کے 1 لاکھ استفادہ کنندگان کو پردھان منتری جن جاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم - جن من ) کے تحت پہلی قسط جاری کی ۔ وزیراعظم نے اس موقع پر پی ایم جن من کے مستحقین سے بھی بات چیت کی ۔وزیر اعظم نے ڈائریکٹر جنرل/انسپکٹر جنرل آف پولیس کی کل ہند کانفرنس میں شرکت کی
January 07th, 08:34 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 6 اور 7 جنوری 2024 کو راجستھان انٹرنیشنل سینٹر، جے پور میں ڈائریکٹر جنرل/انسپکٹر جنرل آف پولیس کی 58ویں کل ہند کانفرنس میں شرکت کی۔کینیا کے صدر کے دورہ ہند کے دوران، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پریس بیان کا متن
December 05th, 01:33 pm
ہندوستان کی خارجہ پالیسی میں افریقہ کو ہمیشہ اعلیٰ ترجیحی مقام دیا گیا ہے۔PM Narendra Modi addresses public meetings in Pali & Pilibanga, Rajasthan
November 20th, 12:00 pm
Amidst the ongoing election campaigning in Rajasthan, PM Modi’s rally spree continued as he addressed public meetings in Pali and Pilibanga. Addressing a massive gathering, PM Modi emphasized the nation’s commitment to development and the critical role Rajasthan plays in India’s advancement in the 21st century. The Prime Minister underlined the development vision of the BJP government and condemned the misgovernance of the Congress party in the state.PM Modi delivers powerful speeches at public meetings in Taranagar & Jhunjhunu, Rajasthan
November 19th, 11:03 am
PM Modi, in his unwavering election campaign efforts ahead of the Rajasthan assembly election, addressed public meetings in Taranagar and Jhunjhunu. Observing a massive gathering, he exclaimed, “Jan-Jan Ki Yahi Pukar, Aa Rahi Bhajpa Sarkar”. PM Modi said, “Nowadays, the entire country is filled with the fervour of cricket. In cricket, a batsman comes and scores runs for his team. But among the Congress members, there is such a dispute that scoring runs is far-fetched; these people are engaged in getting each other run out. The Congress government spent five years getting each other run out.”