ایف اے او ایگریکولا میڈل کے لیے وزیراعظم کی تہنیتی تقریر کا متن
May 20th, 11:00 pm
ہندوستان میں زراعت زندگی کی بنیادی عنصر ہے۔ یہ ہماری ثقافت کا لازمی حصہ ہے اور ہمارے اخلاقی و سماجی اقدار کا عکس ہے۔ ہمارے یہاں زمین کو ’ماں‘اور کسان کو ’زمین کا بیٹا’ کہا جاتا ہے۔ ہزاروں سال پرانے یہی اقدار آج بھی ہماری جدوجہد کے لیے باعث تحریک ہیں۔وزیراعظم کو روم میں اقوام متحدہ کے خوراک و زراعت کے ادارے (ایف اے او) کی جانب سے‘ ایگریکولا میڈل’ سے نوازا گیا
May 20th, 10:55 pm
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کو آج اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کی جانب سے سال- 2026 کا باوقار‘ ایگریکولا میڈل’ یہاں روم میں واقع ایف اے او ہیڈکوارٹر میں پیش کیا گیا۔ یہ اعزاز ہندوستان اور عالمی سطح پر غذائی تحفظ، پائیدار زراعت اور دیہی ترقی کے فروغ کے لیے اُن کی غیر معمولی قیادت کے اعتراف میں دیا گیا۔وزیر اعظم نے گنگٹوک آرکیڈیریم کے دورے کے دوران سکم کے غیر معمولی حیاتیاتی تنوع کی تعریف کی
April 28th, 03:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سکم کے گنگٹوک میں آرکیڈریم کا دورہ کیا اور اس کی خوبصورتی اور ریاست کے غیر معمولی حیاتیاتی تنوع کے لیے کافی تعریف کی ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی14 اپریل کو اتراکھنڈ اور اترپردیش کا دورہ کریں گے
April 13th, 04:11 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی14 اپریل 2026 کو اتراکھنڈ اور اتر پردیش کا دورہ کریں گے ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی دہلی-دہرادون اقتصادی راہداری کے ایلیویٹڈ سیکشن پر وائلڈ لائف کوریڈور کا جائزہ لینے کے لیے صبح تقریباً11:15 بجے اتر پردیش کے سہارن پور کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریباً11:40 بجے ، وزیر اعظم دہرادون کے قریب جے ماں دات کالی مندر میں درشن اور پوجا کریں گے۔ اس کے بعد تقریباً12:30 بجے وزیر اعظم دہرادون میں عوامی اجتماع میں دہلی-دہرادون اقتصادی راہداری کا افتتاح کریں گے اور اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔جمہوریہ فن لینڈ کے صدر کے سرکاری دورے پربھارت فن لینڈ کا مشترکہ بیان
March 05th, 08:03 pm
بھارت کے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پر، جمہوریہ فن لینڈ کے صدر،عزت مآب ڈاکٹر الیگزینڈر اسٹب 4سے7 مارچ 2026 تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ صدر اسٹب، جو اپنی موجودہ حیثیت میں بھارت کے اپنے پہلے دورے پر ہیں، نئی دہلی اور ممبئی کا دورہ کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ فن لینڈ کی موسمیاتی اور ماحولیات کی وزیر محترمہ ساری ملتلا، جناب میٹیاس مارٹینن، فن لینڈ کے وزیرروزگاراور اعلیٰ وفدجن میںحکام اور کاروباری رہنماشامل ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے 5 مارچ 2026 کو نئی دہلی میں رائےسینا ڈائیلاگ کے 11 ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا جس میں صدر سٹب بطور مہمان خصوصی افتتاحی کلیدی خطبہ دے رہے تھے۔ صدر اسٹب فن لینڈ کے وزیر عزت مآپ جنابپیٹری اورپوکے فروری 2026 میںاے آئی امپیکٹ سمٹ میں شرکت کے بعد دورہ کررہے ہیں۔وزیر اعظم نے پٹنہ برڈ سینکچری اور چھاری-ڈھنڈھ میں نئے رامسر مقامات کا خیرمقدم کیا
January 31st, 10:52 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رامسر مقامات میں ایٹا (اترپردیش) کے پٹنہ برڈ سینکچری اور کچھ (گجرات) کے چھاری – ڈھنڈھ کے اضافے کا خیرمقدم کیا ہے۔ مرطوب زمین کےتحفظ کے بارے میں مقامی آبادی اور دلچسپی رکھنے والے افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ اس شناخت سے حیاتیاتی تنوع اور اہم ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے ہماری عہدبستگی کا اعادہ ہوتا ہے۔کوئمبٹور ، تمل ناڈو میں ساؤتھ انڈیا نیچرل فارمنگ سمٹ 2025 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 19th, 07:01 pm
مُعزّز اسٹیج پر جلوہ افروز ریاستِ تمل ناڈو کے گورنر آر این روی جی ، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی ایل مروگن جی ، تمل ناڈو زرعی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر کے راماسامی جی ، مختلف زرعی تنظیموں کے تمام معززین ، دیگر عوامی نمائندے ، میرے پیارے کسان بھائیو اور بہنو اور پورے ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعہ ہم سے جڑنے والے لاکھوں کسان ہمارے ساتھ جڑے ہوئے ہیں! میں یہاں سے ان کو بھی وَنکّکم اور نمسکار کہتا ہوں،اور سب سے پہلے میں آپ سب سے، اور ملک بھر میں جمع ہونے والے اپنے کسان بھائیوں اور بہنوں سے معذرت چاہتا ہوں۔ مجھے تقریبا ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی کیونکہ میں آج پٹاپرتھی میں ستیہ سائیں بابا کے پروگرام میں تھا ، لیکن وہاں پروگرام کچھ دیر تک چلا ، اس لیے مجھے آنے میں تاخیر ہوئی ، میں دیکھ رہا ہوں کہ ملک بھر میں آپ سب کو کیا تکلیف ہوئی ، بہت سے لوگ بیٹھے ہیں ، اس کے لیے میں آپ سب سے معافی مانگتا ہوں ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں’ ساؤتھ انڈیا نیچرل فارمنگ سمٹ 2025 ‘سے خطاب کیا
November 19th, 02:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تمل ناڈو کے کوئمبٹور میں ساؤتھ انڈیا نیچرل فارمنگ سمٹ 2025 کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کوئمبٹور کی مقدس سرزمین پر’ مارودھملائی کے بھگوان مروگن ‘کو سلام پیش کرتے ہوئے اپنی بات کا آغاز کیا ۔ انہوں نے کوئمبٹور کو ثقافت ، ہمدردی اور تخلیقی صلاحیتوں کی سرزمین قرار دیا اور اسے جنوبی ہندوستان کی کاروباری طاقت کے ایک طاقتور مرکز کے طور پر تسلیم کیا ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ شہر کا ٹیکسٹائل سیکٹر قومی معیشت میں انتہائی معاون ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کوئمبٹور نے اب مزید امتیاز حاصل کیا ہے، کیونکہ اس کے سابق رکن پارلیمنٹ جناب سی پی رادھا کرشنن اب نائب صدر کے طور پر اپنے کردار میں قوم کی رہنمائی کر رہے ہیں ۔نئی دہلی میں ایم ایس سوامی ناتھن صد سالہ بین الاقوامی کانفرنس میں وزیراعظم کےخطاب کا متن
August 07th, 09:20 am
میرے کابینہ کے ساتھی شیوراج سنگھ چوہان جی، ایم ایس سوامی ناتھن ریسرچ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن جی، نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر رمیش چند جی، میں دیکھ رہا ہوں کہ سوامی ناتھن جی کے کنبے کے سبھی افرادیہاں موجود ہیں، میں انہیں بھی سلام کرتا ہوں۔ تمام سائنسدانوں، دیگر معززین، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’ایم ایس سوامیناتھن صد سالہ بین الاقوامی کانفرنس‘ سے خطاب کیا
August 07th, 09:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں آئی سی اے آر پُوسہ میں ایم ایس سوامیناتھن صد سالہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا اوراس سے خطاب کیا۔ پروفیسر ایم ایس سوامیناتھن کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے انہیں ایک دور اندیش رہنما قرار د دیا، جن کی خدمات کسی ایک دور تک محدود نہیں ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پروفیسر سوامیناتھن ایک عظیم سائنسداں تھے جنہوں نے سائنس کو عوامی خدمت کے ایک ذریعہ میں تبدیل کیا۔ جناب مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پروفیسر سوامیناتھن نے قوم کی خوراک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر سوامیناتھن نے ایک ایسا شعور جگایا جو آنے والی صدیوں تک بھارت کی پالیسیوں اور ترجیحات کی رہنمائی کرتا رہے گا۔ انہوں نے سوامیناتھن کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر تمام لوگوں کو نیک تمنائیں بھی پیش کیں۔وزیر اعظم 7 اگست کو نئی دہلی میں ایم ایس سوامی ناتھن صد سالہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے
August 06th, 12:20 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 7 اگست کو صبح 9 بجے نئی دہلی کے آئی سی اے آر پُوسا میں ایم ایس سوامی ناتھن صد سالہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ وہ اس موقع پر حاضرین سے خطاب بھی کریں گے۔وزیر اعظم نے عالمی سطح پر بھارتی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے جرمن گلوکارہ محترمہ کیسمے کی ستائش کی
March 18th, 03:25 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عالمی سطح پر بھارتی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے جرمن گلوکارہ محترمہ کیسمے کی ستائش کی ہے۔وزیر اعظم نے جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع پر ہمارے سیارے کی ناقابل یقین حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا
March 03rd, 08:37 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جنگلی حیات کے عالمی دن کے موقع پر ہمارے سیارے کی ناقابل یقین حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔مشترکہ بیان:ساتویں ہند-جرمنی بین حکومتی مشاورت (آئی جی سی)
October 25th, 08:28 pm
وزیر اعظم نریندرمودی اور وفاقی چانسلر اولاف شولز نے نئی دہلی میں 25 اکتوبر 2024 کو ہند-جرمنی بین حکومتی مشاورت (7ویں آئی جی سی)کے ساتویں دور کی مشترکہ صدارت کی۔ وفد میں ہندوستان کی طرف سے دفاع، خارجہ امور، تجارت اور صنعت، محنت اور روزگار، سائنس اور ٹیکنالوجی (ایم او ایس) اور ہنر کی ترقی (ایم او ایس)کے وزراء جبکہ جرمنی کی طرف سے اقتصادی امور اور موسمیاتی کارروائی، خارجہ امور، محنت اور سماجی امور اورتعلیم وتحقیق کے وزرا کے ساتھ ساتھ پارلیمانی اسٹیٹ سیکرٹریز برائے خزانہ؛ ماحولیات، فطرت کا تحفظ، نیوکلیئر سیفٹی اور صارفین کا تحفظ؛ اور اقتصادی تعاون اور ترقی نیز دونوں اطراف کے سینئر حکام شامل تھے۔جرمن کاروباری اداروں کی 18ویں ایشیا پیسفک کانفرنس ( اے پی کے -2024) میں وزیر اعظم کے کلیدی خطاب کا ترجمہ
October 25th, 11:20 am
آج کا دن بہت خاص ہے۔ میرے دوست چانسلر شولز چوتھی مرتبہ ہندوستان کے دورے پر آئے ہیں۔ ان کا پہلا دورہ میئر کی حیثیت سے تھا اور اس کے بعد تین مرتبہ چانسلر کے طور پر خدمات انجام دینے کے دوران ان کے دورے ہوئے ہیں، جس سے ہندوستان اور جرمنی کے تعلقات پر ان کی خصوصی توجہ اجاگر ہوتی ہے۔ جرمن کاروباری اداروں کی ایشیا پیسیفک کانفرنس 12 سال کے وقفے کے بعد ہندوستان میں منعقد کی جا رہی ہے۔جورہاٹ، آسام میں مختلف پروجیکٹوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 09th, 01:50 pm
آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما جی ، کابینہ میں میرے ساتھی سربانندجی سونووال جی، رامیشورتیلی جی، آسام حکومت کے سبھی وزرا، موجود ساتھی عوامی نمائندے، دیگر معززین، اور آسام کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔وزیر اعظم نے، آسام کےجورہاٹ میں 17500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، قوم کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا
March 09th, 01:14 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آسام کےجورہاٹ میں، 17500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، قوم کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ آج کے ترقیاتی منصوبوں میں صحت، تیل اور گیس، ریل اور ہاؤسنگ کے شعبے شامل ہیں۔وزیر اعظم نے ہندوستان میں چیتوں کی آبادی میں اضافہ پر خوشی کا اظہار کیا
February 29th, 09:35 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان میں چیتوں کی آبادی میں اضافہ پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیتوں کی تعداد میں یہ نمایاں اضافہ حیاتیاتی تنوع کے تئیں ہندوستان کی غیر متزلزل لگن کا ثبوت ہے۔جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ اختتامی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 26th, 04:12 pm
ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، پروفیسرز، مختلف اداروں کے نمائندگان اور میرے نوجوان دوستو! آج، بھارت منڈپم میں موجود لوگوں سے زیادہ لوگ ہمارے ساتھ آن لائن جڑے ہوئے ہیں۔ میں اس پروگرام، جی-20 یونیورسٹی کنیکٹ میں سب کو خوش آمدید کہتا ہوں، اور آپ سبھی نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم كا جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ فائنل سے خطاب
September 26th, 04:11 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی كے بھارت منڈپم میں جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ فائنل پروگرام سے خطاب کیا۔ جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ اقدام کا مقصد ہندوستان کے نوجوانوں کے درمیان ہندوستان کی جی 20 كی صدارت کی بابت سمجھ پیدا کرنا اور مختلف جی 20 تقریبات میں ان کی شرکت کو بڑھانا ہے۔