وزیر اعظم نے بمسٹیک چوٹی کانفرنس کے موقع پر نیپال کے وزیر اعظم سے ملاقات کی
April 04th, 04:17 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیپال کے وزیر اعظم محترم جناب کے پی شرما اول سے آج بنکاک میں چھٹی بمسٹیک چوٹی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔وزیر اعظم کی بمسٹک چوٹی کانفرنس کے موقع پر بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر سے ملاقات
April 04th, 03:49 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بنکاک میں بمسٹک چوٹی کانفرنس کے موقع پر بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی ۔چھٹی بمسٹیک سربراہ کانفرنس میں وزیر اعظم کی شرکت :اقدامات کی فہرست
April 04th, 02:32 pm
بمسٹیک خطے میں یو پی آئی اور ادائیگی کے نظام کے درمیان رابطہ۔چھٹے بمسٹیک سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم کا خطاب
April 04th, 12:59 pm
آج، میں تھائی لینڈ کی وزیر اعظم محترمہ شناوات جی کا اس سمٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے تھائی لینڈ میں چھٹے بمسٹیک اجلاس میں شرکت کی
April 04th, 12:54 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھائی لینڈ کے زیر اہتمام چھٹے بمسٹیک (بے آف بنگال انیشی ایٹو فار ملٹی سیکٹرل ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن) سربراہ اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کا موضوع تھا- ’’بمسٹیک: خوشحال ، لچکدار اور کھلا‘‘۔ مذکورہ اجلاس میں رہنماؤں کی ترجیحات اور بمسٹیک خطے کے لوگوں کی امنگوں کے ساتھ ساتھ غیر یقینی عالمی صورت حال کے وقت میں مشترکہ ترقی کو یقینی بنانے میں بمسٹیک کی کوششوں کی عکاسی کی گئی۔وزیر اعظم نے بمسٹیک ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرنے والے 21 نکاتی ایکشن پلان کی تجویز پیش کی
April 04th, 12:53 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں چھٹے بمسٹیک سربراہی اجلاس میں بمسٹیک ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے 21 نکاتی ایکشن پلان کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے بمسٹیک ممالک میں کاروبار کو فروغ دینے اور آئی ٹی سیکٹر کی بھرپور صلاحیت کو بروئے کار لانے پر زور دیا ۔ انہوں نے میانمار اور تھائی لینڈ کو متاثر کرنے والے حالیہ زلزلوں کے تناظر میں آفات سے نمٹنے کے بندوبست کے شعبے میں مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ جناب مودی نے خلا کے شعبے میں کام کرنے اور حفاظتی آلات کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔ بمسٹیک کو اجتماعی طور پر متحرک کرنے اور قیادت کرنے والے نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کرنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ثقافتی روابط بمسٹیک ممالک کو مزید قریب لائیں گے۔بمسٹیک سربراہ کانفرنس کے موقع پر اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن کونسل کے چیئرمین، سینئر جنرل من آنگ ہلینگ کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقات
April 04th, 09:43 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بنکاک میں بمسٹیک سرابراہ کانفرنس کے موقع پر اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن کونسل کے چیئرمین اور میانمار کے وزیر اعظم سینئر جنرل من آنگ ہلینگ سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے تھائی لینڈکی وزیراعظم سے ملاقات کی
April 03rd, 08:42 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بنکاک میں تھائی لینڈ کی وزیر اعظم محترمہ پیتونگ تارن شیناواترا سے ملاقات کی۔ گورنمنٹ ہاؤس پہنچنے پر وزیر اعظم شیناوترا نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ یہ ان کی دوسری ملاقات تھی۔ اس سے قبل، دونوں رہنماؤں کی ملاقات اکتوبر 2024 میں وینتیانے میں آسیان سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔وزیر اعظم نریندرمودی نے پالی زبان میں تحریر کردہ ٹیپیٹاکا کی ایک کاپی پیش کرنے پر تھائی لینڈ کی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا
April 03rd, 05:43 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تھائی لینڈ کی وزیر اعظم محترمہ پیٹونگٹرن شیناوترا کا پالی زبان میں تحریر کردہ ٹیپیٹاکا کی ایک کاپی دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے پالی کو ایک خوبصورت زبان کے طور پر سراہا ، جس میں بھگوان بدھ کی تعلیمات کا جوہر ہے ۔تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کےپریس بیان کااردوترجمہ
April 03rd, 03:01 pm
میں 28 مارچ کے زلزلے میں ہونے والےجانی نقصان پر ہندوستان کے لوگوں کی طرف سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اور ہم سب زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے تھائی رامائن، راماکیان کی دلکش کارکردگی کا مشاہدہ کیا
April 03rd, 01:02 pm
بھارت اور تھائی لینڈ کے درمیان گہرے ثقافتی اور تہذیبی تعلقات کی تعریف کرتے ہوئے ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں تھائی رامائن، راماکیان کی شاندار کارکردگی کا مشاہدہ کیا۔پی ایم مودی تھائی لینڈ کے بنکاک پہنچے
April 03rd, 11:01 am
وزیر اعظم نریندر مودی تھائی لینڈ کے بنکاک پہنچ گئے۔ وہ بم اسٹیک چوٹی کانفرنس میں حصہ لیں گے۔ وزیر اعظم اس دورے کے دوران وزیر اعظم پیٹونگٹرن شیناواترا سے بھی بات چیت کریں گے۔تھائی لینڈ اور سری لنکا کے دورے سے قبل وزیر اعظم کا بیان
April 03rd, 06:00 am
وزیر اعظم پیٹونگٹرن شیناواترا کی دعوت پر میں آج سرکاری دورے اور چھٹے بمسٹیک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے تھائی لینڈ روانہ ہو رہا ہوں۔وزیراعظم کا 03-06 اپریل 2025 تک تھائی لینڈ اور سری لنکا کا دورہ
April 02nd, 02:00 pm
وزیر اعظم نریندر مودی بنکاک میں 6ویں بم اسٹیک چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے (3-4 اپریل 2025) تھائی لینڈ جائیں گے۔ اس کے بعد، وہ صدر انورا کمارا ڈسانائیکا کی دعوت پر سری لنکا (4-6 اپریل، 2025) کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔