کابینہ نے بہار میں مظفرپور-سیتامڑھی-سونبرسا سیکشن کو ہائبرڈ اینوٹی موڈ (ایچ اے ایم) کے تحت 3,590.73 کروڑ روپے کی مجموعی سرمایہ جاتی لاگت سے قومی شاہراہ-22 کو چار لین معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی ہے
August 19th, 03:22 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے آج بہار میں قومی شاہراہ-22 کے مظفرپور-سیتامڑھی-سونبرسا سیکشن کو چار لین معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منصوبہ ہائبرڈ اینوٹی موڈ (ایچ اے ایم) کے تحت 3,590.73 کروڑ روپے کی مجموعی سرمایہ جاتی لاگت سے تیار کیا جائے گا اور اس کی مجموعی لمبائی 82.578 کلومیٹر ہوگی۔وزیر اعظم نے بہار کے لکھی سرائے میں بھگدڑ کی وجہ سے ہونے والے جانی اتلاف پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا
August 17th, 12:08 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بہار کے ضلع لکھی سرائے میں بھگدڑ کے نتیجے میں ہونے والے جانی اتلاف پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔کابینہ نے این ایچ-31 اور این ایچ-231 کے کھگریا-پورنیہ سیکشن کو بی او ٹی (ٹول) موڈ پر بہار میں 3936.05 کروڑروپے کی لاگت سے 4 لین اسٹینڈرڈ (143. 529 کلو میٹر) میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی
June 03rd, 03:24 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے آج این ایچ-31 اور این ایچ-231 کے کھگریا-پورنیہ سیکشن کو بہار میں بی او ٹی (ٹول) موڈ پر 3936.05 کروڑ کی لاگت سے 4 لین اسٹینڈرڈ (143.529 کلو میٹر) میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔وزیر اعظم نے بہار حکومت میں نئے حلف لینے والے وزراء کو مبارکباد دی
May 07th, 07:09 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حکومت بہار میں وزیر کے طور پر حلف لینے والے تمام لوگوں کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔TMC only abuses, threatens, spreads lies: PM Modi in Barrackpore, West Bengal
April 27th, 12:00 pm
Ahead of the second phase of the West Bengal Assembly elections, Prime Minister Narendra Modi today addressed a massive rally in Barrackpore, energising the crowd with a powerful and emotive speech. Drawing from history to the present, PM Modi invoked Barrackpore’s legacy as the cradle of India’s first war of independence in 1857, positioning it as a symbol of change once again. “Barrackpore paving way for change in Bengal”, he added.PM Modi’s high-octane address electrifies Barrackpore
April 27th, 11:30 am
Ahead of the second phase of the West Bengal Assembly elections, Prime Minister Narendra Modi today addressed a massive rally in Barrackpore, energising the crowd with a powerful and emotive speech. Drawing from history to the present, PM Modi invoked Barrackpore’s legacy as the cradle of India’s first war of independence in 1857, positioning it as a symbol of change once again. “Barrackpore paving way for change in Bengal”, he added.بہار کے وزیر اعلی نے وزیر اعظم سے ملاقات کی
April 21st, 08:32 pm
بہار کے وزیر اعلیٰ جناب سمراٹ چودھری نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔راجیہ سبھا میں وزیراعظم کے خطاب کا متن
April 17th, 11:10 am
میں ایوان کی طرف سے اور اپنی جانب سے جناب ہری ونش جی کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر مسلسل تیسری بار منتخب ہونا بذات خود اس ایوان کا آپ کے تئیں گہرے اعتماد کا اظہار ہے۔ گزشتہ عرصے میں آپ کے تجربے سے اس ایوان کو جو فائدہ پہنچا ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی آپ کی جو کوشش رہی ہے، اس پر آج ایوان نے ایک طرح سے مہرثبت کر دی ہے۔ یہ دراصل تجربے کا احترام ہے، آپ کے سادہ اور منظم طرزعمل کی قدر ہے اور اسی طرز عمل کی قبولیت بھی ہے۔ہم سب نے جناب ہری ونش کی قیادت میں ایوان کی طاقت کو مزید مؤثر ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔ میں یہ بھی کہہ سکتا ہوں کہ وہ صرف ایوان کی کارروائی چلانے تک محدود نہیں رہتے ،بلکہ اپنی زندگی کے ماضی کے تجربات کو بھی بہت درست انداز میں ایوان کی بہتری اور اسے مزید مالا مال کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ان کا یہ تجربہ پوری کارروائی، نظام اور ایوان کے ماحول کو مزید پختہ بناتا ہے۔مجھے یقین ہے کہ ڈپٹی چیئرمین صاحب کی نئی مدت کار بھی اسی جذبے، توازن اور لگن کے ساتھ آگے بڑھے گی اور ہم سب کی کوششوں سے ایوان کے وقار کو نئی بلندی حاصل ہوگی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا راجیہ سبھا سے خطاب
April 17th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا سے خطاب کیا اور راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر مسلسل تیسری بار منتخب ہونے پر جناب ہری ونش کو دلی مبارکباد پیش کی۔ اس تاریخی کامیابی کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے ایوان کا جناب ہری ونش پر گہرے اعتماد اور ان کے اس گراں قدر تجربے کا اظہار ہوتا ہے جو وہ اس ادارے کے لیے لے کر آئے ہیں۔ جناب مودی نے تبصرہ کیا، ’’مسلسل تیسری بار منتخب ہونا ان کے تجربے، ان کے جامع نقطۂ نظر اور ان کے کام کرنے کے باوقار انداز پر ایوان کی طرف سے مہرِ تصدیق ہے۔‘‘وزیر اعظم نے بہار کے وزیر اعلی کے طور پر حلف اٹھانے پر جناب سمراٹ چودھری کو مبارکباد دی
April 15th, 02:41 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہار کے وزیر اعلی کے طور پر حلف اٹھانے پر جناب سمراٹ چودھری کو مبارکباد دی ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہار کے ضلع کٹیہار میں سڑک حادثہ میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا
April 11th, 10:56 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہار کے ضلع کٹیہار میں آج پیش آنے والے المناک سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور اس حادثہ کو انتہائی دردناک قرار دیا۔وزیر اعظم نے جناب نتیش کمار کو راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لینے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا
April 10th, 02:07 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب نتیش کمار کو راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لینے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔وزیر اعظم نے بہار کے نالندہ میں ایک حادثے میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا
March 31st, 12:50 pm
وزیر اعظم نے بہار کے نالندہ ضلع میں بھگدڑ سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ اس المناک واقعے میں اپنے پیاروں کو کھو دینے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی ۔LDF and UDF have looted Keralam for decades through a tacit understanding: PM Modi in Palakkad, Keralam
March 29th, 03:00 pm
Prime Minister Narendra Modi today addressed a massive public gathering in Palakkad, highlighting the growing momentum for change in Keralam and expressing confidence in the rising support for the BJP-led NDA in the state. “I can clearly see a different atmosphere in the state this time. Keralam is sending a message of change,” he said.PM Modi’s speech sparks massive enthusiasm in Palakkad, Keralam
March 29th, 02:45 pm
Prime Minister Narendra Modi today addressed a massive public gathering in Palakkad, highlighting the growing momentum for change in Keralam and expressing confidence in the rising support for the BJP-led NDA in the state. “I can clearly see a different atmosphere in the state this time. Keralam is sending a message of change,” he said.بہار کے گورنر کی وزیر اعظم سے ملاقات
March 25th, 06:15 pm
بہار کے گورنر، جناب سید عطا حسنین نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ٹی وی 9 سمٹ 2026 میں وزیراعظم کے خطاب کا اصل متن
March 23rd, 08:30 pm
گزشتہ کچھ عرصے میں مجھے ایک دو بار ٹی وی 9 بھارت ورش دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ عام طور پر بھی آپ کا جنگوں اور میزائلوں پر بہت زیادہ فوکس ہوتا ہے اور آج کل تو آپ کو مواد کی حد سے زیادہ فراہمی ہو رہی ہے۔ بڑے بڑے ممالک ٹی وی 9 کو کافی زیادہ مواد دینے پر تلے ہوئے ہیں، لیکن سنجیدگی سے دیکھا جائے تو آج دنیا جن سنگین حالات سے گزر رہی ہے، وہ بے مثال اور نہایت ہی تشویشناک ہیں اور ان حالات کے درمیان، آج ٹی وی-9 نیٹ ورک نے خیالات کے تبادلے کے لیے ایک نہایت اہم پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔ آج اس سمٹ میں آپ سب ’انڈیااینڈ دی ورلڈ‘ کے موضوع پر گفتگو کر رہے ہیں۔ میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اس سمٹ کے لیے اپنی نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں اور تمام مہمانوں کا خیرمقدم کرتا ہوں۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کا ٹی وی 9 نیٹ ورک سمٹ سے خطاب
March 23rd, 08:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ’انڈیا اینڈ دی ورلڈ‘ کے موضوع پر منعقدہ ٹی وی 9 سمٹ سے خطاب کیا۔ وزیراعظم نے دنیا کی غیر معمولی اور نہایت سنگین صورتحال کے درمیان خیالات کے تبادلے کے لیے ایک انتہائی اہم پلیٹ فارم فراہم کرنے پر ٹی وی 9 نیٹ ورک کی تعریف کی۔ جناب مودی نے کہاکہ ’’آج دنیا جن سنگین حالات سے گزر رہی ہے، وہ غیر معمولی اور نہایت تشویشناک ہیں اور ان حالات کے درمیان ٹی وی 9 نیٹ ورک نے خیالات کے تبادلے کے لیے ایک نہایت اہم پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔وزیرِ اعظم نے بہار دیوس کے موقع پر مبارکباد پیش کی
March 22nd, 09:09 am
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج بہار دیوس کے موقع پر بہار کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔کولکاتا، مغربی بنگال میں ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
March 14th, 02:15 pm
محترم گورنر جناب آر این روی جی،مرکز میں میرے ساتھی جناب شانتنو ٹھاکر جی، جناب سکانتا مجمدار جی،مغربی بنگال کے قائدِ حزبِ اختلاف جناب شوبھیندو ادھیکاری جی،پارلیمنٹ میں میرے ساتھی جناب شومک بھٹاچاریہ جی،دیگر عوامی نمائندگان، معزز خواتین و حضرات،