کابینہ نے 8307.74 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی لاگت سے ہائبرڈ اینوئیٹی موڈ (ایچ اے ایم) پر اڈیشہ میں 6-لین ایکسیس کنٹرولڈ کیپٹل ریجن رنگ روڈ (بھونیشور بائی پاس، 110.875 کلومیٹر) کی تعمیر کو منظوری دی

August 19th, 03:17 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیرصدارت اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے آج اڈیشہ میں ریاستی راجدھانی خطے تک رسائی کے لئے 6 لین والے رنگ روڈ (بھونیشور بائی پاس - 110.875 کلومیٹر) ہائبرڈ اینوئیٹی موڈ (ایچ اے ایم) پر کل 7.847 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم 20 سے 21 جون تک بہار، اوڈیشہ اور آندھراپردیش کے دورے پر رہیں گے

June 19th, 05:48 pm

اس کے بعد وزیراعظم اڈیشہ کے شہر بھونیشور کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ریاستی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ ریاستی سطح کی تقریب کی صدارت کریں گے۔ یہ تقریب شام 4:15 بجے منعقد ہوگی۔ اس موقع پر وہ 18,600 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے اور وہاں بھی عوام سے خطاب کریں گے۔

کابینہ نے صنعتی تربیتی ادارہ (آئی ٹی آئی) کی تجدید کاری اور ہنر مندی کی عمدگی کے پانچ قومی مراکز کے قیام کی قومی اسکیم کو منظوری دے دی ہے

May 07th, 02:07 pm

ہندوستان میں پیشہ ورانہ تعلیم کو تبدیل کرنے کی سمت ایک اہم قدم میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے صنعتی تربیتی ادارہ (آئی ٹی آئی) کی تجدید کاری اور مرکزی اعانت یافتہ اسکیم کے طور پر ہنر مندی کی عمدگی کے پانچ قومی مراکز کے قیام کو منظوری دی ہے۔

‘اتکرش اوڈیشہ’- میک ان اوڈیشہ کانکلیومیں وزیر اعظم کی تقریر کا متن

January 28th, 11:30 am

اس پروگرام میں موجوداوڈیشہ کے گورنر جناب ہری بابو،یہاں کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب موہن چرن ماجھی جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی وزراء، اوڈیشہ حکومت کے وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ایم ایل اے، صنعت و تجارت کی دنیا کے سرکردہ کاروباری حضرات اور ملک اور دنیا کے سرمایہ کاروں، اور اڈیشہ کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھونیشور میں 'اتکرش اڈیشہ' - میک ان اڈیشہ کانکلیو 2025 کا افتتاح کیا

January 28th, 11:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھونیشور، اڈیشہ میں اتکرش اڈیشہ – میک ان اڈیشہ کانکلیو 2025 اور میک ان اڈیشہ نمائش کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے مجمع عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوری 2025 کے مہینے میں اڈیشہ کا ان کا یہ دوسرا دورہ ہے ، ان کا پہلا دورہ پرواسی بھارتیہ دیوس 2025 تقریب کے افتتاح کے لیے تھا ۔ ذکر کرتے ہوئے کہ اڈیشہ میں یہ اب تک کا سب سے بڑا کاروباری اجلاس تھا، جناب نریندرمودی نے کہا کہ میک ان اڈیشہ کانکلیو 2025 میں تقریباً 5-6 گنا زیادہ سرمایہ کاروں نے حصہ لیا ہے۔ انہوں نے اس عظیم الشان تقریب کے انعقاد کے لیے ریاست کے عوام اور حکومت اڈیشہ کو بھی مبارکباد دی۔

وزیر اعظم 28 جنوری کو اوڈیشہ اور اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے

January 27th, 06:44 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی28 جنوری کو اوڈیشہ اور اتراکھنڈ کا دورہ کریں گے ۔ صبح تقریباً11 بجے وہ بھونیشور کے جنتا میدان میں اتکرش اوڈیشہ-میک ان اوڈیشہ کانکلیو2025 کا افتتاح کریں گے ۔ اس کے بعد وہ اتراکھنڈ کے شہر دہرادون جائیں گے اور شام تقریباً6 بجے وہ 38 ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کریں گے ۔

اڈیشہ کے بھونیشور میں منعقدہ 18 واں پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کے افتتاح کے موقع پروزیراعظم کے خطاب کا متن

January 09th, 10:15 am

اڈیشہ کے گورنر ڈاکٹر ہری بابو جی، ہمارے مقبول وزیراعلیٰ موہن چندر ن مانجھی جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی ایس جے شنکر جی، جویل اورم جی، دھرمندر پردھان جی، اشونی ویشنو جی، شوبھا کرندلاجے جی، کیرتی وردھن سنگھ جی، پبیترہ مارگریٹا جی، اوڈیشہ حکومت کے نائب وزیراعلیٰ کنک وردھن سنگھ دیو جی، پرواتی پریڈا جی، دیگر وزرا، ممبران پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی، دنیا بھر سے یہاں آئے ماں بھارتی کے تمام بیٹے اوربیٹیاں!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اڈیشہ میں 18ویں پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کا افتتاح کیا

January 09th, 10:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اڈیشہ کے بھونیشور میں 18ویں پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کا افتتاح کیا۔ دنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے تمام مندوبین اور تارکین وطن کا خیرمقدم کرتے ہوئے، جناب مودی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مستقبل میں دنیا بھر میں مختلف ہندوستانی ڈائسپورا پروگراموں میں افتتاحی گیت بجایا جائے گا۔ انہوں نے گریمی ایوارڈ یافتہ آرٹسٹ رکی کیج اور ان کی ٹیم کی شاندار پیش کش کے لیے تعریف کی،جس میں ہندوستانی تارکین وطن کے جذبات اور احساسات کی عکاسی کی گئی ہے۔

وزیر اعظم 8 تا9 جنوری آندھرا پردیش اور اڈیشہ کا دورہ کریں گے

January 06th, 06:29 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 8 سے 9 جنوری 2025 تک آندھرا پردیش اور اڈیشہ کا دورہ کریں گے۔ پائیدار ترقی، صنعتی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لیے ایک اہم اقدام کے طور پر، وزیر اعظم 8 جنوری کو شام 5:30 بجے وشاکھاپٹنم میں 2 لاکھ کروڑ سے زائد کے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے، افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ 9 جنوری کو صبح 10 بجے بھونیشور میں 18ویں پرواسی بھارتیہ دیوس (پی بی ڈی ) کنونشن کا بھی افتتاح کریں گے۔

Odisha is experiencing unprecedented development: PM Modi in Bhubaneswar

November 29th, 04:31 pm

Prime Minister Narendra Modi addressed a large gathering in Bhubaneswar, Odisha, emphasizing the party's growing success in the state and reaffirming the BJP's commitment to development, public welfare, and strengthening the social fabric of the state.

PM Modi's Commitment to Making Odisha a Global Hub of Growth and Opportunity

November 29th, 04:30 pm

Prime Minister Narendra Modi addressed a large gathering in Bhubaneswar, Odisha, emphasizing the party's growing success in the state and reaffirming the BJP's commitment to development, public welfare, and strengthening the social fabric of the state.

وزیر اعظم بھونیشور میں 30 نومبر سے 1 دسمبر تک پولیس کے ڈائریکٹر جنرلز/ انسپکٹر جنرلز کی آل انڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے

November 29th, 09:54 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30 نومبر سے 1 دسمبر 2024 تک ریاستی کنونشن سینٹر، لوک سیوا بھون، بھونیشور، اڈیشہ میں ڈائریکٹر جنرلز/انسپکٹر جنرل آف پولیس 2024 کی آل انڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

گیانا میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم کا خطاب

November 22nd, 03:02 am

میں آج آپ سب کے ساتھ یہاں بہت خوش ہوں۔ سب سے پہلے، میں صدر عرفان علی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ وہ ہمارے ساتھ شامل ہوئے۔ میں اپنی آمد کے بعد سے ملنے والی محبت اور پیار سے مغلوب ہوں۔ میں صدر علی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرے لیے اپنے گھر کے دروازے کھولے۔ میں ان کے خاندان کی گرم جوشی اور مہربانی کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مہمان نوازی کا جذبہ ہماری ثقافت کا مرکز ہے۔ میں اسے پچھلے دو دنوں سے محسوس کر سکتا ہوں۔ صدر علی اور ان کی دادی کے ساتھ ہم نے ایک درخت بھی لگایا۔ یہ ہماری پہل ایک درخت ماں کے نام کا حصہ ہے، یعنی ماں کے لیے ایک درخت۔ یہ ایک جذباتی لمحہ تھا جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گیانا کی ہندوستانی برادری سے خطاب کیا

November 22nd, 03:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جارج ٹاؤن، گیانا میں منعقدہ ایک تقریب میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا۔ اس موقع پر گیانا کے صدر ڈاکٹر عرفان علی، وزیر اعظم مارک فلپس، نائب صدر بھرت جگ دیو، سابق صدر ڈونلڈ رام اوتار اور دیگر موجود تھے۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے صدر کا شکریہ ادا کیا اور اپنی آمد پر ان کے پرتپاک استقبال پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر اور ان کے خاندان کا گرمجوشی اور مہربانی کے لیے شکریہ ادا کیا۔جناب مودی نے کہا کہ مہمان نوازی کا جذبہ ہماری ثقافت کا مرکز ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ہند کے پہل ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ کے حصے کے طور پر انہوں نے صدر اور ان کی دادی کے ساتھ ایک درخت لگایا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک جذباتی لمحہ تھا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھونیشور، اڈیشہ میں نئے مکان کے مالک اور پی ایم آواس یوجنا کے مستفید سے ملاقات کی

September 17th, 04:05 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھونیشور، اڈیشہ پہنچنے پر انتراجمائی نائک اور وزیر اعظم آواس یوجنا کے استفادہ کنندہ جہاجا نائک کے گھر کا دورہ کیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھونیشور، اڈیشہ میں پی ایم آواس یوجنا کے مستفیدین سے بات چیت کی

September 17th, 04:02 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھونیشور، اڈیشہ میں پی ایم آواس یوجنا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔

اڈیشہ کے بھوبنیشور میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح / سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن

September 17th, 12:26 pm

اڈیشہ کے گورنر رگھوبرداس جی، یہاں کے مقبول وزیر اعلیٰ موہن مانجھی جی، مرکزی کابینہ میں میرے معاون جویل اورام جی، دھرمیندر پردھان جی، انّاپورنا دیوی جی، اڈیشہ کے نائب وزیر اعلیٰ کے وی سنگھ دیو جی، محترمہ پربھاتی پریڈا جی، اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی، ملک کے کونے کونے سے آج ہم سے جڑے ہوئے سبھی معزز افراد اور اڈیشہ کے میرے بھائیوں اور بہنوں!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اڈیشہ کے بھونیشور میں خواتین پر مبنی سب سے بڑی اسکیم ‘سبھدرا’ کا آغاز کیا

September 17th, 12:24 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اڈیشہ کے بھونیشور میں حکومت اوڈیشہ کی فلیگ شپ اسکیم‘ سبھدرا’ کا آغاز کیا۔ خواتین کی اسکیم پر مبنی یہ سب سے بڑی اور واحد یوجنا ہے اور اس میں 1 کروڑ سے زیادہ خواتین کا احاطہ کئے جانے کی امید ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے 10 لاکھ سے زائد خواتین کے بینک کھاتوں میں فنڈ کی منتقلی کا آغاز بھی کیا۔ جناب مودی نے سنگ بنیاد رکھا اور 2800 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ریلوے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا، اور 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کے قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے تقریباً 14 ریاستوں کے پی ایم جی اے-جی کے تحت تقریباً 10 لاکھ مستفیدین کو امداد کی پہلی قسط جاری کی، ملک بھر سے پی ایم اے وائی (دیہی اور شہری) کے 26 لاکھ مستفیدین کے لیے گرہ پرویش کی تقریبات میں حصہ لیا اور گھر کی چابیاں ان کے حوالے کیں۔ پی ایم اے وائی (دیہی اور شہری) مستفیدین شامل ہیں۔ مزید، انہوں نے پی ایم اے وائی –جی کے لیے اضافی گھرانوں کے سروے اور پردھان منتری آواس یوجنا – اربن(پی ایم اے وائی) 2.0 کے آپریشنل رہنما خطوط کے لیے آواس+2024 ایپ لانچ کی۔

Even small leaders of BJD have now become millionaires: PM Modi in Dhenkanal

May 20th, 10:00 am

The campaigning for the Lok Sabha Elections 2024 as well as the State Assembly Election has gained momentum as Prime Minister Narendra Modi has addressed a mega public meeting in Dhenkanal, Odisha. Addressing the huge gathering, the PM stated, “BJD has given nothing to Odisha. Farmers, youth and Apasis are still struggling for a better life. People who have destroyed Odisha should not be forgiven.”

PM Modi addresses mega public rallies in Dhenkanal and Cuttack, Odisha

May 20th, 09:58 am

The campaigning for the Lok Sabha Elections 2024 as well as the State Assembly Election has gained momentum as Prime Minister Narendra Modi has addressed a mega public meeting in Dhenkanal, Odisha. Addressing the huge gathering, the PM stated, “BJD has given nothing to Odisha. Farmers, youth and Apasis are still struggling for a better life. People who have destroyed Odisha should not be forgiven.”