وارانسی سے چار وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو جھنڈی دکھاتے ہوئے وزیر اعظم کی تقریر کا متن
November 08th, 08:39 am
یوگی آدتیہ ناتھ جی، اتر پردیش کے پرجوش وزیر اعلیٰ؛ مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، بھائی اشونی ویشنو جی، جو ترقی یافتہ ہندوستان کی مضبوط بنیاد رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی کے میدان میں کیے جا رہے بہترین کام کی قیادت کر رہے ہیں۔ ارناکولم سے کیرالہ کے گورنر جناب راجندر ارلیکر جی، جو ٹیکنالوجی کے ذریعے اس پروگرام میں ہمارے ساتھ شامل ہوئے؛ مرکز میں میرے ساتھی، سریش گوپی جی، جارج کورین جی؛ کیرالہ کے دیگر تمام وزراء اور عوامی نمائندے اس پروگرام میں موجود تھے۔ فیروز پور سے مرکز میں میرے ساتھی؛ پنجاب کے رہنما رونیت سنگھ بٹو جی، وہاں موجود تمام عوامی نمائندے؛ یوپی کے ڈپٹی سی ایم برجیش پاٹھک جی، جو لکھنؤ سے شامل ہوئے؛ دیگر معززین؛ اور کاشی سے میرے اپنے لوگ یہاں موجود ہیں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وارانسی سے چار نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو روانہ کیا
November 08th, 08:15 am
بھارت کے جدید ریلوے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے وارانسی سے چار نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو روانہ کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے تمام معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور بابا وشوناتھ کی مقدس نگری وارانسی کے تمام خاندانوں کو اپنی جانب سے احتراماً مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ دیو دیپاولی کے موقع پر جو غیر معمولی جشن دیکھنے کو ملا، وہ وارانسی کی روحانیت اور توانائی کا مظہر ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آج کا دن بھی ایک مقدس اور مبارک موقع ہے اور اس ترقی کے تہوار کے لیے سبھی کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔بھارت اس ہفتے، دنیا کی نظر میں
April 22nd, 12:27 pm
سفارتی فون کالز سے لے کر اہم سائنسی دریافتوں تک، اس ہفتے عالمی سطح پر ہندوستان کی موجودگی کو تعاون، اختراع اور ثقافتی فخر سے نشان زد کیا گیا۔وزیر اعظم 22 اور 23 فروری کو گجرات اور اتر پردیش کا دورہ کریں گے
February 21st, 11:41 am
22 فروری کو، صبح تقریباً 10:45 بجے، احمد آباد میں، وزیر اعظم گجرات کوآپریٹو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن (جی سی ایم ایم ایف) کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کریں گے۔ تقریباً 12:45 بجے، وزیر اعظم مہسانہ پہنچیں گے اور والیناتھ مہادیو مندر میں پوجا اور درشن کریں گے۔تقریباً 1 بجے، وزیر اعظم تربھ، مہسانہ میں ایک عوامی تقریب میں شرکت کریں گے جہاں وہ 8,350 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گےاورقوم کو وقف کریں گے۔ تقریباً 4:15 بجے، وزیر اعظم نوساری پہنچیں گے، جہاں وہ تقریباً 24,700 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کے کام کا آغاز کریں گے،قوم کے نام وقف کریں گےاور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ شام تقریباً 6:15 بجے، وزیر اعظم، کاکراپار ایٹمک پاورا سٹیشن کا دورہ کریں گے۔