بھوپال میں دیوی اہلیابائی ’خواتین کو با اختیار بنانے‘کے عظیم الشان اجتماع میں مختلف پروجیکٹوں کے آغاز کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

May 31st, 11:00 am

مدھیہ پردیش کے گورنر محترم منگو بھائی پٹیل، ہمارے مقبول وزیر اعلی جناب موہن یادو جی، ٹکنالوجی کے ذریعے ہم سے جڑے مرکزی وزراء، اندور سے ٹوکھن ساہو جی، دتیا سے رام موہن نائیڈو جی، ستنا سے مرلی دھر موہول جی، ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیودا جی، راجندر شکلا جی، میرے ساتھی ڈی شرما جی، لوک سبھا میں میرے ساتھی اور دیگر عوامی نمائندے شرما جی اور دیگر وزیر اعلیٰ۔ اور ہماری بہنیں بڑی تعداد میں یہاں موجود ہیں۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے بھوپال میں لوک ماتا دیوی اہلیا بائی ہولکر کی 300 ویں جینتی کے موقع پر مہیلا سشکتکرن مہا سمیلن سے خطاب کیا

May 31st, 10:27 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے لوک ماتا دیوی اہلیہ بائی ہولکر کی 300 ویں جینتی کے موقع پر آج مدھیہ پردیش کے بھوپال میں لوک ماتا دیوی اہلیا بائی مہیلا سشکتکرن مہاسمیلن سے خطاب کیا۔ انھوں نے بھوپال میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے ’ماں بھارتی‘ کو خراج عقیدت پیش کرنے اور بھارت کی خواتین کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے افتتاح کیا۔ انھوں نے اس تقریب میں برکت دینے کے لیے آنے والی بہنوں اور بیٹیوں کے بڑے مجمع پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی سے فخر محسوس کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج لوک ماتا دیوی اہلیہ بائی ہولکر کی 300 ویں جینتی ہے، جو 140 کروڑ بھارتیوں کے لیے تحریک کا موقع ہے اور قوم کی تعمیر کی یادگار کوششوں میں حصہ ڈالنے کا ایک لمحہ ہے۔ دیوی اہلیا بائی کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے اس کا اعادہ کیا کہ حقیقی حکمرانی کا مطلب لوگوں کی خدمت کرنا اور ان کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج کا پروگرام ان کے وژن کا غماز ہے اور ان کے نظریات کو آگے بڑھاتا ہے۔ وزیر اعظم نے اندور میٹرو کے آغاز کے ساتھ ساتھ دتیا اور ستنا کے لیے فضائی رابطے میں اضافے کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں سے مدھیہ پردیش میں بنیادی ڈھانچے میں اضافہ ہوگا، ترقی میں تیزی آئے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انھوں نے تمام حاضرین کو مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم 31 مئی کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے

May 30th, 11:15 am

لوک ماتا دیوی اہلیا بائی ہولکر کی 300 ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی 31 مئی کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے ۔ وہ صبح تقریبا 11 بجکر 15 منٹ پر بھوپال میں لوک ماتا دیوی اہلیابائی مہیلا سشکتی کرن مہاسمیلن میں شرکت کریں گے ۔ وہ بھوپال میں متعدد ترقیاتی پروجکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے اوروہاں ایک عوامی تقریب سے خطاب کریں گے ۔

بھوپال، مدھیہ پردیش میں عالمی سرمایہ کاروں کی سربراہ کانفرنس 2025 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 24th, 10:35 am

سب سے پہلے تو میں یہاں سے تاخیر سے پہنچنے پر آپ سب سے معذرت خواہ ہوں۔ تاخیر اس لیے ہوئی کہ جب میں کل یہاں پہنچا تو میرے ذہن میں ایک بات آئی کہ آج دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کے امتحان تھے اور ان کے وقت اور میرے راج بھون سے نکلنے کے وقت میں ٹکراؤ تھا۔ اور اس کی وجہ سے اس بات کا خدشہ تھا کہ اگر سیکورٹی وجوہات کی بنا پر سڑکیں بند کر دی گئیں تو بچوں کو امتحان دینے جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اور اس پریشانی سے بچنے کے لیے میں نے سوچا کہ میں راج بھون سے تب ہی نکلوں گا جب تمام بچے اپنے امتحانی مرکز پہنچ جائیں اس وجہ سے مجھے نکلنے میں 15-20 منٹ کی تاخیر ہوئی اور اس کی وجہ سے آپ سب کو جوپریشانی ہوئی اس کے لیے میں ایک بار پھر معذرت خواہ ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں گلوبل انویسٹرس سمٹ 2025 کا افتتاح کیا

February 24th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں گلوبل انویسٹرس سمٹ (جی آئی ایس) (عالمی سرمایہ کاری اجلاس )2025 کا افتتاح کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے تقریب میں اپنی آمد میں تاخیر پر معذرت کااظہار کیا کیونکہ دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کے بورڈ امتحانات جاری تھے اور ان کے سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے طلباء کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔ جناب مودی نے کہا کہ راجا بھوج کی سرزمین پر سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں کا خیر مقدم کرنا ان کے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا یہ پروگرام بہت اہم ہے کیونکہ وکست مدھیہ پردیش (ترقی یافتہ مدھیہ پردیش) کی تعمیر، وکست بھارت (ترقی یافتہ بھارت) کی راہ میں ایک لازمی قدم ہے۔ انہوں نے مدھیہ پردیش حکومت کو اس شاندار سمٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم نے بھوپال میں قابل احترام جناب کشابھاو ٹھاکرے کو خراج عقیدت پیش کیا

February 23rd, 10:07 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھوپال میں قابل احترام جناب کشاباؤ ٹھاکرے کے مجسمے پر گل ہائے عقیدت پیش کئے۔

وزیر اعظم 23 سے 25 فروری تک مدھیہ پردیش، بہار اور آسام کا دورہ کریں گے

February 22nd, 02:05 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 23 سے 25 فروری تک مدھیہ پردیش، بہار اور آسام کا دورہ کریں گے۔ 23 فروری کو وہ مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع کا سفر کریں گے اور تقریباً 2 بجے باگیشور دھام میڈیکل اینڈ سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 24 فروری کو، صبح تقریباً 10 بجے، وزیر اعظم بھوپال میں گلوبل انویسٹرز سمٹ 2025 کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد، وہ بہار کے بھاگلپور کا سفر کریں گے اور تقریباً 2:15 بجے، وہ پی ایم کسان اسکیم کی 19ویں قسط جاری کریں گے اور بہار میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور ملککے نام وقف کریں گے۔ اس کے بعد وہ گوہاٹی کا سفر کریں گے اور شام 6 بجے کے قریب جھومویر بنندینی (میگا جھومویر) 2025 پروگرام میں شرکت کریں گے۔ 25 فروری کو، صبح تقریباً 10:45 بجے، وزیر اعظم گوہاٹی میں ایڈوانٹیج آسام 2.0 سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر سمٹ 2025 کا افتتاح کریں گے۔

AAP-da's sinking ship will drown in Yamuna Ji: PM Modi in Kartar Nagar, Delhi

January 29th, 01:16 pm

PM Modi today, addressed a massive crowd in Kartar Nagar, declared that Delhi had rejected excuses, fake promises, and deception. He asserted that the city demanded a double-engine BJP government focused on welfare and development, ensuring housing, modernization, piped water, and an end to the tanker mafia. Confident of victory, he proclaimed, On February 5th, AAP-da Jayegi, BJP Aayegi!”

PM Modi’s power-packed rally in Kartar Nagar ignites BJP’s campaign

January 29th, 01:15 pm

PM Modi today, addressed a massive crowd in Kartar Nagar, declared that Delhi had rejected excuses, fake promises, and deception. He asserted that the city demanded a double-engine BJP government focused on welfare and development, ensuring housing, modernization, piped water, and an end to the tanker mafia. Confident of victory, he proclaimed, On February 5th, AAP-da Jayegi, BJP Aayegi!”

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 29 اکتوبر2024 کو دھن ونتری جینتی اور نویں یوم آیوروید کے موقع پر صحت کے شعبہ سے متعلق 12,850 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد پروجیکٹوں کا آغاز، افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

October 28th, 12:47 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 29 اکتوبر2024 کو دھن ونتری جینتی اور نویں یوم آیوروید کے موقع پردوپہر تقریباً 12:30 بجے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیور وید ( اے آئی آئی اے) نئی دہلی میں میں صحت کے شعبہ سے متعلق تقریباً 12,850 کروڑ روپے کے متعدد پروجیکٹوں کا آغاز، افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

Festive mood in Bhopal as PM Modi holds a grand roadshow!

April 24th, 09:50 pm

Prime Minister Narendra Modi held a spectacular roadshow in Bhopal, Madhya Pradesh. Scores of people gathered to greet the PM and cheer for the Bharatiya Janata Party. People enthusiastically chanted 'Modi Modi,' 'Bharat Mata ki Jai' and 'Phir Ek Baar Modi Sarkar.' The atmosphere was electric as supporters showered flower petals, creating a vibrant display of affection and support as the PM's convoy made its way through the city.

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں مختلف پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن

October 02nd, 09:07 pm

وزیر اعلیٰ جناب شیو راج سنگھ چوہان مرکزی کابینہ کے میرے معاونین ، جناب نریندر سنگھ جی تومر ، وریندر کمار جی ،جیو تی رادتیہ جی دیگر سبھی اہم شخصیات اور یہاں اتنی بڑی تعداد میں آئے ہوئے سبھی پریوار جنوں کو گوالیار کی اس تاریخی سرزمین کو میرا پرخلوص سلام ۔

وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے گوالیار میں تقریباً 19260 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کو وقف کیا

October 02nd, 03:53 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے گوالیار میں تقریباً 19260 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ ان پروجیکٹوں میں دہلی–وڈوڈرا ایکسپریس وے، پی ایم اے وائی کے تحت بنائے گئے 2.2 لاکھ سے زیادہ مکانات کا گرہ پرویش اور پی ایم اے وائی – شہری کے تحت تعمیر کیے گئے مکانات کو قوم کے نام وقف کرنا، جل جیون مشن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنا، آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن کے تحت 9 طبی مراکز کا سنگ بنیاد رکھنا، آئی آئی ٹی اندور کی تعلیمی عمارت کو وقف کرنا اور کیمپس میں ہاسٹل اور دیگر عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھنا اور اندور میں ایک ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک کا سنگ بنیاد رکھنا شامل ہیں۔

Congress party is being run by Urban Naxals: PM Modi at Karyakarta Mahakumbh in Bhopal

September 25th, 11:33 am

Addressing the large gathering in Madhya Pradesh’s Bhopal, Prime Minister Narendra Modi said, “Madhya Pradesh is an important centre not only of BJP's ideas but also of its vision of development. Therefore, today when the country has set out on a new development journey in the Amrit Kaal, the role of Madhya Pradesh has become even more important. Today investments are coming to India from all over the world and going to different states. This is the time to develop India and Madhya Pradesh.”

PM Modi addresses the Karyakarta Mahakumbh in Bhopal

September 25th, 11:32 am

Addressing the large gathering in Madhya Pradesh’s Bhopal, Prime Minister Narendra Modi said, “Madhya Pradesh is an important centre not only of BJP's ideas but also of its vision of development. Therefore, today when the country has set out on a new development journey in the Amrit Kaal, the role of Madhya Pradesh has become even more important. Today investments are coming to India from all over the world and going to different states. This is the time to develop India and Madhya Pradesh.”

بینا، مدھیہ پردیش میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 14th, 12:15 pm

بندیل کھنڈ کی یہ سرزمین بہادروں کی سرزمین ہے، عظیم بہادروں کی سرزمین ہے۔ اس سرزمین کو بینا اور بیتوا دونوں کاآشیرواد ملا ہوا ہے اور ایک مہینے میں دوسری بار مجھے ساگرآکر آپ سب کو دیکھنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ میں شیوراج جی کی حکومت کو بھی مبارکباد اور شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے آپ سب کے درمیان آنے اور آپ سب کے درشن کرنے کا موقع دیا۔ پچھلی بار میں آپ کے درمیان سنت روی داس جی کی اس عظیم الشان یادگار کے بھومی پوجن کے موقع پر آیا تھا۔ آج مجھے کئی پروجیکٹوں کا بھومی پوجن کرنے کا موقع ملا ہے جس سے مدھیہ پردیش کی ترقی کو نئی تحریک ملے گی۔ ان منصوبوں سے اس خطے کی صنعتی ترقی کو نئی توانائی ملے گی۔ مرکزی حکومت ان منصوبوں پر 50 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کرنے جا رہی ہے۔ کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ پچاس ہزار کروڑ کیا ہوتا ہے؟ ہمارے ملک کی کئی ریاستوں کا پورے سال کا بجٹ اتنا نہیں ہے جتنا کہ حکومت ہند آج کسی ایک پروگرام پر خرچ کر نے جارہی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ مدھیہ پردیش کے لیے ہمارے عہد کتنے بڑے ہیں۔ یہ تمام پروجیکٹ آنے والے وقت میں مدھیہ پردیش کے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے۔ یہ منصوبے غریب اور متوسط ​​طبقے کے خاندانوں کے خوابوں کو پورا کرنے جا رہے ہیں۔ میں بینا ریفائنری کی توسیع اور کئی نئی سہولیات کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے مدھیہ پردیش کے لاکھوں لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے بینا میں 50,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

September 14th, 11:38 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بینا، مدھیہ پردیش میں 50,700 کروڑروپئے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان پروجیکٹوں میں بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) کا بینا ریفائنری میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس شامل ہے جس کو تقریباً 49,000 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔نرمداپورم ضلع میں ایک پاور اور قابل تجدید توانائی مینوفیکچرنگ زون؛ اندور میں دو آئی ٹی پارکس؛ رتلام میں ایک میگا انڈسٹریل پارک؛ اور پورےمدھیہ پردیش میں چھ نئے صنعتی علاقے شامل ہیں۔

مدھیہ پردیش روزگارمیلے کے دوران وزیراعظم کے ویڈیوپیغام کا متن

August 21st, 12:15 pm

آج آپ سب اس تاریخی دور میں تدریس کی اہم ذمہ داری سے خود کو وابستہ کر رہے ہیں۔ اس بار میں نے لال قلعہ سے تفصیل سے بات کی ہے کہ کس طرح قومی کردار، ملک کی ترقی میں اہم ہے۔ یہ آپ سب کی ذمہ داری ہے کہ بھارت کی آنے والی نسل کی تربیت کریں ، اسے جدیدیت میں ڈھالیں اور اسے ایک نئی سمت دیں۔ مدھیہ پردیش کے پرائمری اسکولوں میں تعینات ساڑھے پانچ ہزار سے زیادہ اساتذہ بھائیوں اور بہنوں کو میری نیک خواہشات۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ ایم پی میں پچھلے 3 سال میں تقریباً 50 ہزار اساتذہ کی بھرتی ہوئی ہے۔ اس کے لیے ریاستی حکومت بھی مبارکباد کی مستحق ہے۔

وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش روزگار میلے سے خطاب کیا

August 21st, 11:50 am

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج تقرری نامہ حاصل کرنے والے افراد، اس تاریخی دور میں تدریس کی اہم ذمہ داری نبھانے والوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ لال قلعہ سے اپنے خطاب پر روشنی ڈالتے ہوئے، قوم کی ترقی میں قومی کردار کے اہم رول کی تفصیل پیش کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آج جو لوگ نوکریاں حاصل کر رہے ہیں، وہ ہندوستان کی آنے والی نسلوں کو ڈھالنے، انہیں جدید بنانے اور انہیں ایک نئی سمت دینے کی ذمہ داری اٹھائیں گے۔ انہوں نے آج اس روزگار میلے کے دوران مدھیہ پردیش کے پرائمری اسکولوں میں بحال کئے گئے ساڑھے پانچ ہزار سے زیادہ اساتذہ کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔ وزیر اعظم نے یہ بھی بتایا کہ ریاست مدھیہ پردیش میں گزشتہ 3 سالوں میں تقریباً 50 ہزار اساتذہ کی بھرتی کی گئی ہے اور اس کارنامے کے لیے ریاستی حکومت کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے پانچ وندے بھارت ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر رخصت کیا

June 27th, 10:17 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں رانی کمپلاپتی ریلوے اسٹیشن سے پانچ وندے بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھاکر رخصت کیا۔ یہ پانچ وندے بھارت ریل گاڑیاں ہیں، بھوپال (رانی کملاپتی) – اندور وندے بھارت ایکسپریس؛ بھوپال (رانی کملاپتی) – جبل پور وندے بھارت ایکسپریس؛ رانچی – پٹنہ وندے بھارت ایکسپریس؛ دھارواڑ – بنگلورو وندے بھارت ایکسپریس اور گوا (مڈگاؤں) – ممبئی وندے بھارت ایکسپریس۔