کابینہ نے آندھرا پردیش (تروپتی)، چھتیس گڑھ (بِھلائی)، جموں و کشمیر (جموں)، کرناٹک (دھارواڑ) اور کیرالہ (پلکّڑ) میں قائم پانچ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کی تعلیمی اور بنیادی ڈھانچے کی صلاحیت میں توسیع کو منظوری دی
May 07th, 12:10 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے آج پانچ نئے آئی آئی ٹی اداروں کی تعلیمی اور بنیادی ڈھانچے کی صلاحیت (مرحلہ-‘بی’ کی تعمیر) کی توسیع کو منظوری دی ہے۔ یہ پانچ نئے آئی آئی ٹی آندھرا پردیش (آئی آئی ٹی تروپتی)، کیرالہ (آئی آئی ٹی پلکّڑ)، چھتیس گڑھ (آئی آئی ٹی بِھلائی)، جموں و کشمیر (آئی آئی ٹی جموں) اور کرناٹک (ایچ ٹی دھار واڑ) ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام خطے میں قائم کئے گئے ہیں۔