وزیر اعظم جناب نریندرمودی کا یوم آزادی کےموقع پر خطاب: اصلاحات، خود انحصاری اور ہر بھارتی کو بااختیار بنانے کا وژن

August 15th, 10:23 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے79 ویں یومِ آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے خود انحصاری اور تبدیلی کے سفر کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں بھارت نے اصلاحات، کارکردگی اور تبدیلی کے راستے پر کام کیا ہے، لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ مزید طاقت کے ساتھ آگے بڑھا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت ایک جدید، مؤثر اور عوام دوست نظام بنانے کے لیے پرعزم ہے، جہاں قوانین، ضوابط اور عمل کو آسان بنایا جائے، کاروباری مواقع کو فروغ دیا جائے، اور ہر بھارتی وِکست بھارت (ترقی یافتہ بھارت) کی تعمیر میں تعاون دے سکے۔