بھارت ٹیکس 2025 میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
February 16th, 04:15 pm
آج بھارت منڈپم بھارت ٹیکس کے دوسرے ایونٹ کا گواہ بن رہا ہے۔ اس میں ہماری روایات کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ بھارت کے امکانات بھی نظر آتے ہیں۔ یہ ملک کے لیے اطمینان کی بات ہے کہ ہم نے جو بیج لگایا ہے وہ تیز رفتاری سے برگد کا درخت بننے کی راہ پر بڑھ رہا ہے۔ بھارت ٹیکس اب ایک میگا گلوبل ٹیکسٹائل ایونٹ بن رہا ہے۔ اس بار ویلیو چین کا پورا اسپیکٹرم، اس سے وابستہ 12 گروپ یہاں حصہ لے رہے ہیں۔ لوازمات، ملبوسات، مشینری، کیمیکلز اور رنگوں کی بھی نمائش کی گئی ہے۔ بھارت ٹیکس دنیا بھر کے پالیسی سازوں ، سی ای اوز اور صنعت کے رہنماؤں کے لیے مصروفیت ، تعاون اور شراکت داری کے لیے ایک بہت مضبوط پلیٹ فارم بنتا جارہا ہے۔ اس ایونٹ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈروں کی کاوشیں انتہائی قابل ستائش ہیں، میں اس کے کام میں شامل تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نریندر موودی نے بھارت ٹیکس 2025 سے خطاب کیا
February 16th, 04:00 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں بھارت ٹیکس 2025 سے خطاب کیا۔ انھوں نے اس موقع پر نمائش کے لیے واک تھرو بھی لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بھارت ٹیکس 2025 میں سبھی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ آج بھارت منڈپم بھارت ٹیکس کا دوسرا ایڈیشن دیکھ رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس تقریب نے ہمارے ورثے کے ساتھ ساتھ وکست بھارت کے امکانات کی ایک جھلک پیش کی ہے، جو بھارت کے لیے فخر کی بات ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت ٹیکس اب ایک میگا گلوبل ٹیکسٹائل ایونٹ بن رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ویلیو چین کے سپیکٹرم سے متعلق تمام بارہ برادریاں اس بار اس تقریب کا حصہ بنی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہاں لوازمات، ملبوسات، مشینری، کیمیکلز اور رنگوں کی نمائشیں بھی منعقد کی گئیں۔ وزیر اعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت ٹیکس دنیا بھر کے پالیسی سازوں ، سی ای اوز اور صنعت کے رہنماؤں کے لیے مصروفیت ، تعاون اور شراکت داری کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم بنتا جارہا ہے۔ انھوں نے ایونٹ کے انعقاد میں شامل تمام اسٹیک ہولڈروں کی کاوشوں کو سراہا۔وزیر اعظم 16 فروری کو دہلی میں بھارت ٹیکس 2025 میں شرکت کریں گے
February 15th, 01:56 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نئی دہلی میں واقع بھارت منڈپم میں16 فروری کو، شام تقریباً 4 بجے ، بھارت ٹیکس 2025 تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہ اس موقع پر مجمع سے بھی خطاب کریں گے۔