وزیر اعظم نے روسی صدر کو خوش آمدید کہا
December 05th, 10:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن کاخیر مقدم کیا ۔وزیراعظم نے گیتا جینتی کے مقدس دن پر قوم کو مبارکباد دی
December 01st, 06:13 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شریمد بھگود گیتا کی آمد سے وابستہ ‘ گیتا جینتی ’ کے مقدس دن پر ، ملک بھر کے اپنے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ فرض کی ادائیگی سے متعلق انمول پیغامات سے آراستہ اس الہی کتاب کا بھارتی خاندان ، سماجی اور روحانی زندگی میں ایک انتہائی مخصوص مقام ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ اس کے دِویہ اشلوک ہر نسل کو بے لوث عمل کی طرف راغب کرتے رہیں گے ۔'Mann Ki Baat' is an excellent platform to bring to the fore the collective efforts of the people to the public: PM Modi
November 30th, 11:30 am
In this month’s Mann Ki Baat, PM Modi highlighted key events of November, including the Constitution Day celebrations, the 150th anniversary of Vande Mataram, the Dharma Dhwaj hoisting in Ayodhya, INS 'Mahe' induction and the International Gita Mahotsav in Kurukshetra. He also touched upon several important themes such as the record food grain & honey production, India’s sporting successes, museums and natural farming. The PM urged everyone to be part of Kashi-Tamil Sangamam.وزیر اعظم 28 نومبر کو کرناٹک اور گوا کا دورہ کریں گے
November 27th, 12:04 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 28 نومبر کو کرناٹک اور گوا کا دورہ کریں گے ۔ صبح تقریبا 11:30 بجے ، وزیر اعظم کرناٹک کے اڈوپی میں سری کرشن مٹھ کا دورہ کریں گے ۔ بعد میں ، وہ گوا جائیں گے ، جہاں سہ پہر تقریبا 3:15 بجے ، وہ مٹھ کے 550 ویں سال کے جشن ’ساردھا پنچشتمان اتسو‘ کے موقع پر شری سسنتھان گوکرن پرتگالی جیوتم مٹھ کا دورہ کریں گے ۔وزیر اعظم 25 نومبر کو کروکشیترکا دورہ کریں گے
November 24th, 12:44 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 نومبر کو ہریانہ میں کروکشیتر کا دورہ کریں گے ۔نئی دہلی میں چھٹے رام ناتھ گوئنکا لیکچر میں وزیراعظم کے خطاب کامتن
November 17th, 08:30 pm
آج ہم سب یہاں ایک ایسی شخصیت کے اعزاز میں آئے ہیں، جنہوں نے ہندوستانی جمہوریت میں، صحافت، اظہارِ رائے اور عوامی تحریک کی طاقت کو نئی بلندی عطا کی ہے۔ رام ناتھ جی نے ایک وژنری کے طور پر، ایک ادارہ ساز کے طور پر، ایک قومی کارکن کے طور پر اور ایک میڈیا لیڈر کے طور پرانڈین ایکسپریس گروپ کو صرف ایک اخبار نہیں، بلکہ ایک مشن کے طور پر ہندوستان کے عوام کے درمیان قائم کیا۔ ان کی قیادت میں یہ گروپ ہندوستان کے جمہوری اقدار اور قومی مفادات کی آواز بن گیا۔ اس لیے اکیسویں صدی کے اس دور میں جب ہندوستان ترقی کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، تو رام ناتھ جی کا عزم، ان کی کوششیں اور ان کا وژن ہمارے لیے بہت بڑی تحریک ہیں۔ میں انڈین ایکسپریس گروپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے مجھے اس لیکچر میں مدعو کیا اور میں آپ سبھی کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چھٹے رام ناتھ گوئنکا لیکچرسے خطاب کیا
November 17th, 08:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں انڈین ایکسپریس کی جانب سے منعقدہ چھٹے رام ناتھ گوئنکا لیکچر سے خطاب کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ آج ہم اس منفرد شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں جس نے بھارت میں جمہوریت، صحافت، اظہار رائے اور عوامی تحریکوں کی طاقت کو بڑھایا۔انہوں نے کہا کہ ایک دور اندیش، ادارہ ساز، قوم پرست اور میڈیا رہنما کے طور پر جناب رام ناتھ گوئنکا نے انڈین ایکسپریس گروپ کو محض ایک اخبار کے طور پر نہیں بلکہ بھارت کے عوام کے درمیان ایک مشن کے طور پر قائم کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی قیادت میں یہ گروپ بھارت کے جمہوری اقدار اور قومی مفادات کی آواز بن گیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 21ویں صدی کے اس دور میں، جب بھارت ترقی یافتہ ہونے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، جناب رام ناتھ گوئنکا کی وابستگی، کوششیں اور دور اندیشی ایک بڑی تحریک اور الہام کا ذریعہ ہیں۔ وزیر اعظم نے اس لیکچر کے لیے انہیں مدعو کرنے پر انڈین ایکسپریس گروپ کا شکریہ ادا کیا اور موجودہ تمام شرکاء کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔کرتویہ پتھ،نئی دہلی میں کرتویہ بھون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کی تقریر کا متن
August 06th, 07:00 pm
— انقلاب کا مہینہ اگست— اور 15 اگست سے پہلےیہ تاریخی موقع ہم ایک کے بعد ایک جدید بھارت کی تعمیر سے جڑی کامیابیوں کے گواہ بن رہے ہیں۔ یہیں قومی راجدھانی دہلی میں ہم نے کرتویہ پتھ، نیا سنسد بھون (پارلیمنٹ ہاؤس)، نیا رکھشا بھون (ڈیفنس آفس کمپلیکس)، بھارت منڈپم، یشوبومی، شہیدوں کے لیے وقف قومی جنگی یادگار، نیتا جی سبھاش بابو کا مجسمہ اور اب یہ کرتویہ دیکھا ہے۔ یہ محض نئی عمارتیں یا عام انفراسٹرکچر نہیں ہیں– انہی عمارتوں کے اندر ہی ’وِکست بھارت‘ (ترقی یافتہ ہندوستان) کی پالیسیاں اسی امرت کال میں مرتب ہوں گی، ’وِکست بھارت‘کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے اور یہیں سے آنے والی دہائیوں تک قوم کی سمت کا تعین کیا جائے گا۔ کرتویہ بھون کے افتتاح پر میں آپ سب کو اور اپنے تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آج میں ان تمام انجینئروں اور تمام کارکن ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس کی تعمیر میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا نئی دہلی کے کرتویہ پتھ پر کرتویہ بھون کے افتتاحی پروگرام سے خطاب
August 06th, 06:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے کرتویہ پتھ پر واقع کرتویہ بھون-3 کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انقلاب کا مہینہ اگست یوم آزادی سے قبل ایک اور تاریخی سنگ میل لے کر آیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان ایک کے بعد ایک، جدیدہندوستان کی تعمیر سے وابستہ اہم کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔ نئی دہلی کا حوالہ دیتے ہوئے جناب مودی نے حالیہ بنادی ڈھانچے کی نمایاں تعمیرات کا ذکر کیا ،جن میں کرتویہ پتھ، نئی پارلیمنٹ کی عمارت، نیا ڈیفنس آفس کمپلیکس، بھارت منڈپم، یشو بھومی، شہداء کو وقف قومی جنگی یادگار(وار میموریل)، نیتا جی سبھاش چندر بوس کا مجسمہ اور اب کرتویہ بھون شامل ہیں۔وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ صرف نئی عمارتیں یا عام ڈھانچے نہیں ہیں، بلکہ امرت کال میں ایک ترقی یافتہ ہندوسان کی تشکیل کے لیے پالیسیاں انہی عمارتوں میں بنیں گی اور آنے والی دہائیوں میں ملک کی سمت انہی اداروں سے طے ہوگی۔ انہوں نے کرتویہ بھون کے افتتاح پر تمام شہریوں کو مبارکباد دی اور اس کی تعمیر میں شامل انجینئروں اور شرم جیویوں کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے گیتا اور ناٹیہ شاستر کو یونیسکو کے میموری آف دی ورلڈ رجسٹر میں شامل کیے جانے کی ستائش کی
April 18th, 10:43 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گیتا اور ناٹیہ شاستر کو یونیسکو کے میموری آف دی ورلڈ رجسٹر میں شامل کیے جانے کو ہماری لازوال حکمت اور بھرپور ثقافت کی عالمی پہچان کے طور پر سراہا ہے۔نئی دہلی میں منعقدہ اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کے افتتاح کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 21st, 05:00 pm
سینئر لیڈر جناب شرد پوار جی، مہاراشٹر کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس جی، اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کے صدر ڈاکٹر تارا بھوالکر جی، سابق صدر ڈاکٹر رویندر شوبھنے جی، تمام ممبران، مراٹھی زبان کے تمام اسکالرحضرات اور پروگرام میں موجود بہنو اور بھائیو۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 98 ویں اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کا افتتاح کیا
February 21st, 04:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں 98ویں اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام مراٹھیوں کو نئی دہلی میں منعقد ہونے والی مراٹھی زبان کی عظیم الشان تقریب میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کسی زبان یا علاقے تک محدود نہیں ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ سمیلن آزادی کی جدوجہد کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر اور قوم کی ثقافتی ورثہ پر مشتمل ہے۔تمل شاعر سبرامنیا بھارتی کے مکمل کاموں کے مجموعہ کے اجراء پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 11th, 02:00 pm
آج ملک عظیم شاعر سبرامنیا بھارتی جی کی یوم پیدائش منا رہا ہے۔ میں سبرامنیا بھارتی جی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ میں اپنی طرف سے بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ آج ہندوستانی ثقافت اور ادب کے لیے، ہندوستان کی جدوجہد آزادی کی یادوں اور تمل ناڈو کی فخر کے لیے ایک بڑا موقع ہے۔ عظیم شاعر سبرامنیا بھارتی کے کاموں اور تخلیقات کی اشاعت ایک عظیم خدمت ہے، ایک عظیم روحانی عمل ہے، جو آج مکمل ہو رہا ہے۔ 6 دہائیوں کی انتھک محنت سے 21 جلدوں میں ’کلواریسائیل بھارتیہ پدپوگال‘کو مرتب کرنے کی اتنی ہمت غیر معمولی، کام بے مثال ہے۔ یہ لگن، یہ سادھنا، سینی وشواناتھن جی کی اس محنت پر مجھے پورا بھروسہ ہے، آنے والی نسلیں اس سے بہت فائدہ اٹھائیں گی ۔ ہم کبھی کبھی ایک لفظ سنتے تھے۔’ ایک زندگی، ایک مشن۔‘ لیکن سینی جی نے دیکھا ہے کہ ’ون لائف ون‘ مشن کیا ہے۔ یہ ایک بہت بڑی ریاضت ہے۔ ان کی لگن نے آج مجھے مہا مہوپادھیائے پانڈورنگ ومن کینے کی یاد دلائی ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے 35 سال دھرم شاستر کی تاریخ لکھنے میں گزارے۔ مجھے یقین ہے کہ سینی وشوناتھن جی کا یہ کام علمی دنیا میں ایک ’معیاری کام ‘ بن جائے گا۔ میں وشواناتھن جی، ان کے تمام ساتھیوں اور آپ سب کو اس کام کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عظیم تمل شاعر سبرامنیا بھارتی کے مکمل کاموں کا مجموعہ جاری کیا
December 11th, 01:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 7، لوک کلیان مارگ، نئی دہلی میں عظیم تمل شاعر اور مجاہد آزادی سبرامنیا بھارتی کے مکمل کاموں کا مجموعہ جاری کیا۔ عظیم تمل شاعر سبرامنیا بھارتی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ آج کا دن ہندوستان کی ثقافت اور ادب، ہندوستان کی جدوجہد آزادی کی یادوں اور تمل ناڈو کے فخر کے لیے ایک عظیم موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہاکوی سبرامنیا بھارتی کے کاموں کی اشاعت کا عظیم الشان اختتام آج ہوا۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گیتا جینتی پر مبارکباد پیش کی
December 11th, 10:24 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گیتا جینتی کے موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے جوناس میسیٹی اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی،پی ایم نے ویدانت اور گیتا کے تئیں ان کے جذبے کی تعریف کی
November 20th, 07:54 am
ویدانت اور گیتا سے متعلق جوناس میسیٹی کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ یہ قابل ستائش ہے کہ ہندوستانی ثقافت پوری دنیا میں اپنی چھاپ چھوڑ رہی ہے۔ وزیر اعظم نے سنسکرت میں رامائن کی پرفارمنس دیکھنے کے بعد جوناس میسیٹی اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔ممبئی میں ابھیجات مراٹھی زبان کے پروگرام کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 05th, 07:05 pm
مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن جی، وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شندے جی، نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس جی، اجیت پوار جی، مرکز میں میرے تمام ساتھی، کئی نسلوں کو اپنی گائیکی سے متاثر کرنے والی آشاتائی جی ، معروف اداکار بھائی سچن جی، نام دیو کامبلے جی، سدانند مور ے جی، مہاراشٹر حکومت کے وزیر بھائی دیپک جی، منگل پربھات لوڑھا جی، ممبئی بی جے پی کے صدر بھائی آشیش جی، دیگر معزز بھائیو اور بہنو!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ممبئی، مہاراشٹر میں ابھیجت مراٹھی زبان کے پروگرام میں شرکت کی
October 05th, 07:00 pm
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مراٹھی زبان کو سرکاری طور پر مرکزی حکومت نے کلاسیکی زبان کا درجہ دیا ہے۔ جناب مودی نے اس لمحے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے مراٹھی زبان کی تاریخ میں ایک سنہری سنگ میل قرار دیا کیونکہ انہوں نے مراٹھی بولنے والوں کی دیرینہ خواہشات کو تسلیم کیا اور مہاراشٹر کے خواب کو پورا کرنے میں تعاون کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے مہاراشٹر کے لوگوں کو بھی مبارکباد دی اور اس تاریخی کامیابی کا حصہ بننے پر اپنے فخر کا اظہار کیا۔ مزید برآں، وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ بنگالی، پالی، پراکرت اور آسامی کو بھی کلاسیکی زبانوں کا درجہ دیا گیا ہے اور ان زبانوں سے وابستہ لوگوں کو مبارکباد دی۔Those who looted rights of poor, gave slogan of poverty eradication: PM Modi in Palwal
October 01st, 07:42 pm
PM Modi, while initiating his address at the Palwal, Haryana rally, expressed his gratitude for the opportunity to visit various parts of Haryana in recent days. The PM shared his observation that a strong wave of support for the BJP is sweeping through every village, with one resonating chant: Bharosa dil se…BJP phir se!PM Modi addresses an enthusiastic crowd in Palwal, Haryana
October 01st, 04:00 pm
PM Modi, while initiating his address at the Palwal, Haryana rally, expressed his gratitude for the opportunity to visit various parts of Haryana in recent days. The PM shared his observation that a strong wave of support for the BJP is sweeping through every village, with one resonating chant: Bharosa dil se…BJP phir se!