نئی دہلی میں منعقدہ ناری شکتی وندن سمیلن کے دوران وزیراعظم کے خطاب کا متن
April 13th, 11:15 am
اسٹیج پر موجود دہلی کی مقبول وزیر اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا جی، مرکزی وزیر محترمہ ان پورنا دیوجی، محترمہ ساوتری ٹھاکرجی، قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن محترمہ وجیاراہتکر جی، یہاں آپ سب کے درمیان کئی معزز شخصیات بھی موجود ہیں، ارکانِ پارلیمنٹ ہیں، ارکانِ اسمبلی ہیں، لوک سبھا کی سابق اسپیکر ، معزز میرا کمار جی بھی ہمارے درمیان موجود ہیں ۔یہاں موجود میری تمام معزز بہنوں، اس وقت ملک میں بیساکھی کے تہوار کی خوشی کی لہر ہے۔ کل ملک کے مختلف حصوں میں نیا سال بھی منایا جائے گا۔ میں آج جلیانوالہ باغ قتل عام کے بہادر شہیدوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘ناری شکتی وندن سمیلن’ سے خطاب کیا
April 13th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وگیان بھون میں ناری شکتی وندن سمیلن سے خطاب کیا ۔ بیساکھی کے مبارک موقع پر اور ملک کے مختلف حصوں میں نئے سال کی تقریبات کے آغاز سے پہلے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے جلیانوالہ باغ کےقتل عام کے شہیدوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ۔ جناب نریندر مودی نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان 21 ویں صدی کے سب سے بڑے فیصلوں میں سے ایک فیصلہ لینے والا ملک ہے ، یہ فیصلہ ناری شکتی کے لیے وقف ہے ۔وزیر اعظم نے بیٹیوں کی اہمیت اور طاقت کو اجاگر کرنے والے سنسکرت سبھاشیتم کا اشتراک کیا
January 22nd, 09:26 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ایک ایسے ملک میں جہاں بیٹیوں کو لکشمی کی طرح پرستش کی جاتی ہے، وہاں11 سال قبل آج ہی کے دن ‘بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ’ مہم شروع کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ آج ہندوستان کی بیٹیاں ہر میدان میں نئے ریکارڈ بنا رہی ہیں اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔گجرات کے ڈیڈیا پاڑہ میں جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 15th, 03:15 pm
جئے جوہار۔ گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، مقبول وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، گجرات بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگدیش وشوکرما جی، گجرات حکومت میں وزیر نریش بھائی پٹیل، جے رام بھائی گمیت جی، پارلیمنٹ میں میرے پرانے ساتھی منسکھ بھائی واسوا جی، اسٹیج پر موجود بھگوان برسا منڈا کے خاندان کے تمام افراد اور ملک کے کونے کونے سے جڑے میرے قبائلی بھائیو اور بہنو! میں ملک کے دیگر تمام معززین کو، ملک کے بہت سے دوسرے پروگرام جو ابھی چل رہے ہیں، ان کو بھی میں نیک خواہشات۔ ٹیکنالوجی کے توسط سے بہت سے لوگ ہمارے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ میں گورنر کو، وزیر اعلیٰ کو، وزیر کو بھی نیک خواہشات اور جن جاتیہ گورو دیوس کی بھی بہت مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے دیدیا پاڑہ میں دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کی 150 ویں جینتی کی تقریب کے موقع پر جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام سے خطاب کیا
November 15th, 03:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے دیدیا پاڑہ میں دھرتی آبا بھگوان برسا منڈا کی 150 ویں جینتی کی تقریب کے موقع پر جن جاتیہ گورو دیوس پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انھوں نے 9,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ ماں نرمدا کی مقدس سرزمین آج ایک اور تاریخی موقع کا مشاہدہ کر رہی ہے، جناب مودی نے یاد دلایا کہ 31 اکتوبر کو سردار پٹیل کی 150 ویں جینتی اسی مقام پر بھارت کے اتحاد اور تنوع کا جشن منانے کے لیے منائی گئی تھی، جب بھارت پرو کی شروعات کی گئی تھی۔ آج بھگوان برسا منڈا کے 150 ویں جینتی کی شاندار تقریب کے ساتھ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم بھارت پرو کی تکمیل کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے اس مبارک موقع پر بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گجرات، راجستھان، مدھیہ پردیش اور پوری قبائلی پٹی میں آزادی کے جذبے کو بیدار کرنے والے گووند گرو کا آشیرواد بھی اس تقریب سے وابستہ ہے۔ اسٹیج سے انھوں نے گووند گرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ انھیں تھوڑی دیر پہلے دیوموگرا ماتا کے مندر پر جانے کا شرف حاصل ہوا اور ایک بار پھر ان کے قدموں میں جھکا۔RJD and Congress are putting Bihar’s security and the future of its children at risk: PM Modi in Katihar, Bihar
November 03rd, 02:30 pm
In a massive public rally in Katihar, Bihar, PM Modi began with the clarion call, “Phir ek baar - NDA Sarkar, Phir ek baar - Susashan Sarkar.” He accused the RJD and Congress of risking Bihar’s security for votes and questioned whether benefits meant for the poor should be taken away by infiltrators. He remarked that under Nitish Ji’s leadership, NDA brought governance and growth, emphasizing that every single vote will play a role in building a Viksit Bihar.Be it Congress or RJD, their love is only for infiltrators: PM Modi in Saharsa, Bihar
November 03rd, 02:15 pm
Amidst the ongoing election campaigning in Bihar, PM Modi's rally spree continued as he addressed a public meeting in Saharsa. He said that only two days are left for the first phase of voting in Bihar. Many young voters here will be voting for the first time. He urged all first-time voters in Bihar, “Do not let your first vote go to waste. The NDA is forming the government in Bihar and your vote should go to the alliance that is actually winning. Your vote should be for a Viksit Bihar.”Massive public turnout as PM Modi campaigns in Saharsa and Katihar, Bihar
November 03rd, 02:00 pm
Amid the ongoing election campaign in Bihar, PM Modi continued his rally spree, addressing large public meetings in Saharsa and Katihar. He reminded people that only two days remain for the first phase of voting, noting that many young voters will be casting their vote for the first time. Urging them not to waste their first vote, he said, “The NDA is forming the government in Bihar. Your vote should go to the alliance that is actually winning - your vote should be for a Viksit Bihar.”احمد آباد کے کنیا چھترالیہ میں سردار دھام مرحلہ۔2 کی سنگ بنیادکی تقریب میں وزیر اعظم کے کلمات کا متن
August 24th, 10:39 pm
مرکزی کابینہ میں میرے تمام ساتھی ، گجرات حکومت کے تمام وزراء، موجود تمام ایم پی ، تمام ایم ایل اے ، سردار دھام کے سربراہ بھائی شری گگجی بھائی ، ٹرسٹی وی کے پٹیل ، دلیپ بھائی ، دیگر تمام معززین ، اور میرے پیارے بھائیو اور بہنو ، خاص طور پر پیاری بیٹیاں!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سرداردھام فیزٹو،کنیا چھاترالیہ، احمد آباد کی سنگِ بنیاد تقریب سے خطاب کیا
August 24th, 10:25 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے احمد آباد، گجرات میں سرداردھام فیز II، کنیاچھاترالیہ کی سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بیٹیوں کی تعلیم اور خدمت کے لیے وقف اس ہاسٹل کے قیام پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سرداردھام کا نام، اس کے مقصد کی طرح، قابلِ احترام اور مقدس ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بچیاں اس ہاسٹل میں قیام کریں گی، ان کے دلوں میں خواب اور تمنائیں ہوں گی، اور یہاں انہیں اُن خوابوں کو پورا کرنے کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔آج، ناری شکتی وکست بھارت کے عزم میں سرگرمی کے ساتھ شریک ہے اور تمام تر شعبوں میں مثالیں قائم کر رہی ہے: وزیر اعظم
June 08th, 11:14 am
وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں نے ایسا وقت بھی دیکھا ہے جب ان کو ہر قدم پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ لیکن آج وہ نہ صرف ترقی یافتہ بھارت کے عزم میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لے رہی ہیں بلکہ تعلیم سے لے کر کاروبار تک ہر شعبے میں مثال پیش کر رہی ہیں۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ گذشتہ 11 برسوں میں ناری شکتی کی کامیابیاں تمام شہریوں کے لیے باعث فخر ہیں۔وزیراعظم کی داؤدی بوہرہ برادری کے وفد سے ملاقات
April 17th, 08:05 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج لوک کلیان مارگ پر واقع اپنی رہائش گاہ پر داؤدی بوہرہ برادری کے ارکان کے ایک وفد سے گفت و شنید کی۔نوساری، گجرات میں ترقیاتی کاموں کے آغاز پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
March 08th, 11:50 am
گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل جی، نوساری سے رکن پارلیمنٹ اور مرکزی حکومت میں میرے ساتھی، مرکزی وزیر بھائی سی آر پٹیل، پنچایت ممبران اور سٹیج پر موجود لکھ پتی دیدی، دیگر عوامی نمائندے اور جو بڑی تعداد میں یہاں آئے ہیں، خاص کر میری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں، آپ سب کو نمسکار!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نوساری، گجرات میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا
March 08th, 11:45 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نوساری، گجرات میں مختلف ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بڑی تعداد میں موجود ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی جانب سے ملنے والے پیار، محبت اور آشیرواد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس خاص دن پر ملک کی تمام خواتین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں مہا کمبھ میں ماں گنگا نے آشیرواد حاصل کیا تھا جبکہ وہ آج ماترو شکتی کے مہا کمبھ میں آشیرواد حاصل کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے آج گجرات میں دو اسکیموں، جی-سفل(روزی روٹی میں اضافے سے متعلق انتودیہ کنبوں کے لیے گجرات کی اسکیم) اور جی-میتری (گجرات مینٹورشپ اور دیہی آمدنی میں تغیر کے لیے افراد کی ترقی سے متعلق اسکیم) کے آغاز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مختلف اسکیموں کے فنڈز براہ راست خواتین کے بینک کھاتوں میں منتقل کیے گئے ہیں اور اس کامیابی کے لیے سب کو مبارکباد دی۔ایوان بالا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم کے جواب کا متن
February 06th, 04:21 pm
معزز صدر نے ہندوستان کی کامیابیوں، ہندوستان سے دنیا کی توقعات، ہندوستان کے عام آدمی کی خود اعتمادی اور ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے عزائم کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے اور ملک کو مستقبل کی سمت بھی بتائی ہے۔ عزت مآب صدر کا خطاب متاثر کن، موثر اور ہم سب کے لیے مستقبل کے کام کے لیے رہنما خطوط بھی تھا۔ میں یہاں معزز صدر کے خطاب کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں!راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا جواب سب کا ساتھ، سب کا وکاس ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے: وزیراعظم
February 06th, 04:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا میں پارلیمنٹ سے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کا جواب دیا۔ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ صدر کے خطاب میں بھارت کی کامیابیوں، بھارت سے عالمی توقعات اور ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں عام آدمی کے اعتماد کا احاطہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی تقریر متاثر کن، اثر انگیز اور مستقبل کے کام کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے خطاب پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کئے گئے بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ تحریک کے 10 سال مکمل ہوگئے ہیں
January 22nd, 10:04 am
بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ تحریک کے آج 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک ایک تبدیلی لانے والی، لوگوں کی طاقت سے چلنے والی پہل بن گئی ہے اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے حصہ داری نبھائی ہے۔ انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ تحریک صنفی تعصب پر قابو پانے اور بچیوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ کم بچوں کی جنسی تناسب والے اضلاع میں بھی تاریخی طور پر نمایاں بہتری کی اطلاع ملی ہے اور تمام فریق کی ستائش کی جنہوں نے زمینی سطح پر اس تحریک کو متحرک اور فعال بنانے میں اپنا کردار اداکیا ہے۔'ایک ورش-پرینام اتکرش‘ پروگرام سے وزیر اعظم کے خطاب اور جےپور، راجستھان میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کا اصل متن
December 17th, 12:05 pm
راجستھان کے گورنر محترم ہری بھاؤ باگڑے جی، راجستھان کے مقبول وزیر اعلیٰ محترم بھجن لال شرما جی، مدھیہ پردیش سے خصوصی طور پر آئے ہوئے ہمارے پیارے وزیر اعلیٰ موہن یادو جی، مرکز میں وزارتی کابینہ کے میرے ساتھی جناب سی آر پٹیل جی، بھاگیرتھ چودھری جی، راجستھان کی ڈپٹی سی ایم دییا کماری جی، پریم چند بھیروا جی، دیگر وزیران، ارکان پارلیمنٹ، راجستھان کے ایم ایل ایز، دیگر بزرگ و محترم افراد اور راجستھان کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔ اور جو ورچوئلی ہمارے ساتھ جڑے ہیں، راجستھان کی ہزاروں پنچایتوں میں جمع ہوئے سبھی میرے بھائی- بہن۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جے پور، راجستھان میں ریاستی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر منعقد پروگرام 'ایک ورش-پریمان اتکرش' میں شرکت کی
December 17th, 12:00 pm
جناب مودی نے کہا کہ راجستھان کے عوام کے آشیرواد سے ان کی حکومت گزشتہ 10 سال سے مرکز میں برسراقتدار ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان 10سال میں انہوں نے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کی مشکلات کم کرنے پر توجہ دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کے بعد انہوں نے 10سال میں اس سے زیادہ کام کیا ہے جو پچھلی حکومتوں نے 5-6 دہائیوں میں کیا۔ راجستھان میں پانی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، جہاں بہت سے علاقے شدید خشک سالی کا شکار ہیں، جب کہ دیگر علاقوں میں دریا کا پانی غیر استعمال شدہ سمندر میں بہہ جاتا ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ جناب اٹل بہاری واجپئی نے اس مسئلے کو حل کیا تھا کہ دریاؤں کو آپس میں مربوط کیا جائے۔ اس کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد دریاؤں میں زیادہ پانی کو ایسے علاقوں میں منتقل کرنا ہے، جو خشک سالی سے متاثرہ ہیں، اس طرح سیلاب اور خشک سالی دونوں کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی اس نظریہ کی تائید کی، لیکن پچھلی حکومتوں نے کبھی پانی کے مسائل کو کم کرنے کا مقصد سامنے نہیں رکھا، بلکہ ریاستوں کے درمیان پانی کے تنازعات میں شدت پیدا کی۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ اس پالیسی کی وجہ سے راجستھان کو بہت نقصان ہوا، جس سے خواتین اور کسان متاثر ہوئے۔ وزیر اعظم نے اس وقت کی حکومت کی طرف سے اس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششوں کے باوجود نرمدا کے پانی کو گجرات اور راجستھان کے مختلف حصوں تک پہنچانے کے لیے گجرات کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اپنی کوششوں کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مسلسل کوششوں سے راجستھان کو فائدہ ہوا اور جناب بھیروں سنگھ شیخاوت اور جناب جسونت سنگھ جیسے سینئر رہنماؤں نے ان کوششوں کی تعریف کی۔ جناب مودی نے خوشی کا اظہار کیا کہ جالور، باڑمیر، چورو، جھنجھنو، جودھ پور، ناگور اور ہنومان گڑھ جیسے اضلاع کو اب نرمدا کا پانی مل رہا ہے۔"کانگریس نے بھارت کے تعلیمی نظام کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، پی ایم مودی نے اسے ازسر نو بحال کیا": مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان
December 10th, 05:30 pm
مرکزی وزیر تعلیم اور سینئر بی جے پی رہنما دھرمیندر پردھان نے گزشتہ ایک دہائی میں ہندوستان کی خواندگی کی شرح میں نمایاں پیش رفت کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی ستائش کی ہے۔ خواتین کی خواندگی میں اضافے کی وجہ سے ہندوستان کی دیہی خواندگی کی شرح 2023-24 میں نمایاں طور پر بڑھ کر 77.5فیصد ہوگئی ہے۔