وزیر اعظم کی ملیشیا میں کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ملاقات

February 08th, 02:50 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ملیشیا کے چار سرکردہ صنعتی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کی ۔ انہوں نے پیٹروناس کے صدر اور گروپ سی ای او تان سری تینگکو محمد توفیق، برجیا کارپوریشن برہاد کے بانی تان سری داتو سیری ونسنٹ تان چی یون ، خزانہ نیشنل برہاد کے منیجنگ ڈائریکٹر داتو امیرال فیصل وان ظاہر اور فزن الیکٹرانکس کے بانی داتو پوا کھیین سینگ سے ملاقات کی ۔