کابینہ نے ملک میں اہم معدنیات کی ری سائیکلنگ کو فروغ دینے کے لیے 1500 کروڑ روپے کے بقدر کی ترغیباتی اسکیم کو منظوری دی

September 03rd, 07:16 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے آج ثانوی ذرائع سے اہم معدنیات کی علیحدگی اور پیداوار کے لیے ملک میں ری سائیکلنگ کی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے 1,500 کروڑ روپے کی ترغیبی اسکیم کو منظوری دی۔

جاپان کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کا پریس بیان

August 29th, 03:59 pm

آج ہم اپنی خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری میں ایک نئے اور سنہرے باب کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔ ہم نے اگلی دہائی کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا ہے ۔ ہمارے ویژن کے مرکز میں سرمایہ کاری، اختراع، اقتصادی سلامتی، ماحولیات، ٹیکنالوجی، صحت، نقل و حرکت، عوام سے عوام کے تبادلے، اور ریاستی صوبائی شراکت داری اہم باتیں ہیں۔ ہم نے اگلے دس برسوں میں جاپان سے بھارت میں 10 ٹریلین یین کی سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کیا ہے۔ بھارت اور جاپان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور اسٹارٹ اپس کو شامل کرنے پر خصوصی زور دیا جائے گا۔

گجرات کے ہنسل پور میں گرین موبلٹی اقدامات کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 26th, 11:00 am

گنیشوتسو کی خوشی کے درمیان آج بھارت کے میک ان انڈیا کے سفر میں ایک نیا باب جوڑا جا رہا ہے ۔ یہ ‘‘میک ان انڈیا ، میک فار دی ورلڈ’’ ہمارے ہدف کی طرف ایک بڑی چھلانگ ہے ۔ آج سے بھارت میں بنی الیکٹرک گاڑیاں 100 ممالک کو برآمد کی جائیں گی ۔ اس کے ساتھ ہی ہائبرڈ بیٹری الیکٹروڈ کی تیاری بھی آج سے شروع ہو رہی ہے ۔ یہ دن بھارت اور جاپان کے درمیان دوستی کو بھی ایک نئی جہت دے رہا ہے ۔ میں تمام ہندوستانیوں ، جاپان اور سوزوکی کمپنی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ ایک طرح سے ، تیرہ نوعمری ( ٹین ایج) کےمرحلے کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے ۔ نوعمری پنکھ پھیلانے ، خوابوں کے ساتھ اڑنے کا وقت ہے ۔ نوعمری میں ، بے شمار خواہشات پیدا ہوتی ہیں ؛ یہ تقریبا ایسا ہی ہوتا ہے جیسے پاؤں زمین پر نہیں پڑ رہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ آج ماروتی اپنی نوعمری میں داخل ہو رہی ہے ۔ ماروتی کے یہاں گجرات میں نوعمری کے سالوں میں داخل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں ماروتی نئے پنکھ پھیلائے گی ، نئی توانائی اور جوش و خروش کے ساتھ آگے بڑھے گی۔ مجھے اس پر پورا یقین ہے ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے ہنسل پور میں گرین موبلٹی اقدامات کا افتتاح کیا

August 26th, 10:30 am

ماحول کے لیے سازگارتوانائی کے شعبے میں آتم نربھر بننے کی طرف بڑی پیش رفت کرتے ہوئےوزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے ہنسل پور میں گرین موبلٹی اقدامات کا افتتاح کیا۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گنیش چتُرتھی کے خوشگوار موقع پر، بھارت کے میک ان انڈیا سفر میں ایک نیا باب شامل ہو رہا ہے۔ انہوں نے اسے ‘‘میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ’’کے مشترکہ ہدف کی طرف ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج سے بھارت میں تیار کی جانے والی الیکٹرک گاڑیاں 100 ممالک کو برآمد کی جائیں گی۔انہوں نے مزید اعلان کیا کہ ملک میں ہائیبرڈ بیٹری الیکٹروڈ کی تیاری کا عمل بھی آج سے باضابطہ طور پر شروع ہو رہا ہے۔وزیر اعظم نے زور دیا کہ یہ دن نہ صرف بھارت کے صنعتی سفر کے لیے اہم ہے بلکہ بھارت اور جاپان کی دوستی میں بھی ایک نئے باب کا اضافہ کرتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر بھارت، جاپان اور سوزوکی موٹر کارپوریشن کے تمام شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔