بھگوان بدھ سے وابستہ پوتر پپرہوا باقیات کی عظیم بین الاقوامی نمائش کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا انگریزی متن
January 03rd, 12:00 pm
مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، جناب گجیندر سنگھ شیکھاوت جی، جناب کرن رجیجو جی، جناب رام داس اٹھاولے جی، جناب راؤ اندرجیت جی، دلّی کی وزیر اعلیٰ کی پہلے سے مقررہ کوئی مصروفیت تھی اور اُنھیں واپس جانا پڑا، دلّی حکومت کے تمام معزز وزرا، دلّی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب سکسینہ جی، معزز سفارتی برادری کے ارکان، بدھ مت کے جید اسکالر، دھمّا کے پیروکارو، معزز خواتین و حضرات۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں بھگوان بدھ سے منسوب مقدس پِپرہوا آثارِ مقدسہ کی عظیم بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کیا
January 03rd, 11:30 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے رائے پتھورا ثقافتی کمپلیکس میں بھگوان بدھ سے متعلق مقدس پِپرہوا آثارِ مقدسہ کی عظیم بین الاقوامی نمائش، جس کا عنوان ’’دی لائٹ اینڈ دی لوٹس: ریلیکس آف دی اویکنڈ ون‘‘ ہے، کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 125 برس کے طویل انتظار کے بعد بھارت کا ورثہ واپس لوٹا ہے، بھارت کی تہذیبی میراث واپس آئی ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ آج سے بھارت کے عوام بھگوان بدھ کے ان مقدس آثار کے دیدار کر سکیں گے اور ان کی برکتیں حاصل کریں گے۔ جناب مودی نے اس مبارک موقع پر موجود تمام معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بدھ مت کی روایت سے وابستہ بھکشو اور دھرم آچاریہ بھی اس تقریب میں موجود ہیں اور ان کے تئیں اپنے عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی موجودگی اس تقریب کو نئی توانائی عطا کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سن 2026 کے بالکل آغاز میں منعقد ہونے والی یہ مبارک تقریب نہایت حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ بھگوان بدھ کی برکتوں سے سال 2026 دنیا کے لیے امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کا نیا دور لے کر آئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جس مقام پر یہ نمائش منعقد کی گئی ہے، وہ بذاتِ خود خاص اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قلعہ رائے پتھورا کا یہ مقام بھارت کی شاندار تاریخ کی سرزمین ہے، جہاں تقریباً ایک ہزار سال قبل اس وقت کے حکمرانوں نے مضبوط اور محفوظ فصیلوں سے گھرا ہوا ایک شہر آباد کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج اسی تاریخی شہر کے احاطے میں تاریخ کا ایک روحانی اور مقدس باب شامل کیا جا رہا ہے۔وزیر اعظم نے پرگتی کی 50 ویں میٹنگ کی صدارت کی
December 31st, 08:11 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج قبل ازیں پروایکٹو گورننس اینڈ ٹائم لی امپلیمنٹیشن پرگتی کے 50ویں اجلاس کی صدارت کی، جو کہ آئی سی ٹی سے تقویت یافتہ، کثیر جہتی پلیٹ فارم ہے۔ یہ موقع وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں تعاون پر مبنی، نتائج پر مرکوز حکمرانی کے ایک عشرے پر محیط سفر میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ سنگِ میل اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ کس طرح ٹیکنالوجی پر مبنی قیادت، حقیقی وقت کی نگرانی اور مرکز و ریاست کے مابین مسلسل تعاون نے قومی ترجیحات کو زمینی سطح پر قابلِ پیمائش نتائج میں تبدیل کیا ہے۔مورخہ 28.12.2025کومن کی بات کی 129ویں قسط میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 28th, 11:30 am
'من کی بات میں دوبارہ خوش آمدید، مبارک ہو۔ سال 2026 صرف چند دن دور ہے، اور آج، جب میں آپ سے بات کر رہا ہوں، میرے ذہن میں ایک پورے سال کی یادیں گھوم رہی ہیں ۔بہت سی تصویریں، بہت سی بحثیں، بہت سی کامیابیاں جنہوں نےملک کو متحد کیا۔ 2025 نے ہمیں کئی ایسے لمحات دیے جن پر ہر بھارتیہ کو فخر ہے۔ قومی سلامتی سے لے کر کھیلوں کے میدانوں تک، سائنس لیبارٹریوں سے لے کر دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارمز تک،بھارت نے ہر جگہ ایک مضبوط نشان چھوڑا ہے۔ اس سال ’آپریشن سندور‘ ہر بھارتیہ کے لیے فخر کی علامت بن گیا۔ دنیا نے واضح طور پر دیکھا کہ آج کا بھارت اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا۔ ’آپریشن سندور‘ کے دوران، ملک کے کونے کونے سے بھارت ماتا سے محبت اور عقیدت کی تصویریں ابھریں۔ لوگوں نے اپنے اپنے انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔وزیر اعظم 6 جون کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے
June 04th, 12:37 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 6 جون 2025 کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔ خطے میں ریل کے بنیادی ڈھانچے اور رابطہ کاری کو فروغ دینے کے اپنے عزم کے تحت، وزیر اعظم صبح تقریباً 11 بجے چناب پل کا افتتاح کریں گے اور پل کے ڈیک کا معائنہ کریں گے۔جموں و کشمیر میں سونمرگ ٹنل کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
January 13th, 12:30 pm
لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا جی، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جی، میرے کابینہ کے ساتھی جناب نتن گڈکری جی،جناب جتیندر سنگھ جی، اجے ٹمٹا جی، نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری جی، قائد حزب اختلاف سنیل شرما جی،سبھی ممبران پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور جموں و کشمیر کے میرے پیارے بھائیو اور بہنو۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں سونمرگ سرنگ کا افتتاح کیا
January 13th, 12:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جموں و کشمیر میں سونمرگ سرنگ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان مزدوروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سخت محنت کی اور جموں و کشمیر اور ہندوستان کی ترقی کے لیے اپنی جانیں بھی خطرے میں ڈالیں ۔ جناب مودی نے کہا کہ ’’چیلنجوں کے باوجود ہمارا عزم نہیں ہٹا‘‘۔ انہوں نے کام کو مکمل کرنےکی غرض سے راہ میں حائل تمام تر رکاوٹوں سے نمٹنے کے لیے مزدوروں کے عزم اور حوصلے کی تعریف کی ۔ انہوں نے 7 مزدوروں کے انتقال پر بھی تعزیت کا اظہار کیا ۔وزیر اعظم 6 جنوری کو متعدد ریلوے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے
January 05th, 06:28 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی 6 جنوری کو دوپہر 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مختلف ریلوے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔من کی بات کی 102ویں قسط میں وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن (18.06.2023)
June 18th, 11:30 am
میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار، ایک بار پھر آپ سب کا ’من کی بات‘ میں خیرمقدم ہے۔ عام طور پر ’من کی بات‘ ہر مہینے کے آخری اتوار کو ہوتی ہے، لیکن اس بار یہ ایک ہفتہ پہلے ہو رہی ہے۔ آپ جانتے ہیں، میں اگلے ہفتے امریکہ میں رہوں گا اور وہاں بہت زیادہ بھاگ دوڑ ہوگی، اور اس لیے میں نے سوچا کہ جانے سے پہلے میں آپ سے بات کروں، اور اس سے بہتر کیا ہوگا ؟ لوگوں کا آشیرواد، آپ کی ترغیب ، میری توانائی بھی بڑھتی رہے گی۔Dr. Mohammad Ashraf Ghani, President of Afghanistan calls PM to condole Uri terror attack
September 20th, 04:37 pm
President Ashraf Ghani of Afghanistan spoke on telephone today with Prime Minister Shri Narendra Modi to condole the terror attack in Uri, Jammu & Kashmir. President Ghani strongly condemned the cross-border terror attack and conveyed Afghanistan’s solidarity and support with India against all actions to eliminate the threat of terrorism.PM strongly condemns terror attack in Uri
September 18th, 02:15 pm
Prime Minister Narendra Modi strongly condemned the terror attack in Uri, Jammu and Kashmir. The PM said, We strongly condemn the cowardly terror attack in Uri. : assure the nation that those behind this despicable attack will not go unpunished.