وزیر اعظم نے مہاراشٹر کے بارامتی میں ہوائی حادثے میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا

January 28th, 11:22 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاراشٹر کے بارامتی ضلع میں ایک المناک ہوائی حادثے میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے کہا ’’میرے خیالات ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے حادثے میں اپنے عزیزوں کو کھو دیا ۔ میں دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے لیے اس غم کو برداشت کرنے کی طاقت اور ہمت کی دعا کرتا ہوں ۔‘‘