Prime Minister wishes speedy recovery to Begum Khaleda Zia

December 01st, 10:30 pm

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has expressed his deep concern about the health of Begum Khaleda Zia, who has contributed to Bangladesh’s public life for many years and wished speedy recovery to her. Shri Modi stated that India stands ready to extend all possible support, in whatever way we can.

وزیر اعظم نے ڈھاکہ میں ایک المناک ہوائی حادثے میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا

July 21st, 07:07 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈھاکہ میں ایک المناک ہوائی حادثے میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ، جن میں سے بہت سے نوجوان طالب علم تھے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہندوستان بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے ۔

وزیر اعظم کی بمسٹک چوٹی کانفرنس کے موقع پر بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر سے ملاقات

April 04th, 03:49 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بنکاک میں بمسٹک چوٹی کانفرنس کے موقع پر بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی ۔

وزیراعظم کا 03-06 اپریل 2025 تک تھائی لینڈ اور سری لنکا کا دورہ

April 02nd, 02:00 pm

وزیر اعظم نریندر مودی بنکاک میں 6ویں بم اسٹیک چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے (3-4 اپریل 2025) تھائی لینڈ جائیں گے۔ اس کے بعد، وہ صدر انورا کمارا ڈسانائیکا کی دعوت پر سری لنکا (4-6 اپریل، 2025) کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

وزیر اعظم نے شری شری ہری چند ٹھاکر کوان کے یوم پیدائش پرخراج عقیدت پیش کیا

March 27th, 03:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شری شری ہری چند ٹھاکر کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ پسماندہ لوگوں کی ترقی اور مساوات ، ہمدردی اور انصاف کو فروغ دینے کے لیے شری ٹھاکر کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے، جناب مودی نے ماتوا دھرم مہا میلہ 2025 کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

پی ایم مودی اور ٹرمپ نے ایک میگا انڈیا-یو ایس پارٹنرشپ قائم کی۔

February 14th, 06:46 pm

وزیر اعظم نریندر مودی کا حالیہ دورہ امریکہ ایک اہم موقع تھا، جو دونوں ملکوں کے درمیان گہرے ہوتے ہوئے اسٹریٹجک، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ اپنے قیام کے دوران، پی ایم مودی نے امریکی لیڈروں، بزنس ٹائیکونز، اور ہندوستانی تارکین وطن کے ساتھ ہائی پروفائل میٹنگز اور بات چیت کی ایک سیریز میں حصہ لیا، جس میں دفاع، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، اور سفارت کاری جیسے اہم شعبوں کا احاطہ کیا گیا۔ اس دورے نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات کی توثیق کی، جس نے دونوں ممالک کو ایک نئے عالمی نظام کی تشکیل میں عالمی شراکت داروں کے طور پر پوزیشن دی۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے 150 ویں یوم تاسیس پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 14th, 10:45 am

مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی ڈاکٹر جتیندر سنگھ جی،ڈبلیو ایم او کی سیکریٹری جنرل پروفیسر سیلیستے ساؤلو جی،بیرونی ممالک سے آئے ہمارے معززمہمان،ارضیاتی سائنس کی وزارت کے سیکریٹری ڈاکٹر ایم روی چندرن جی،آئی ایم ڈی کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر مرتینجے موہاپاترا جی، دیگر معززین، سائنس اور مختلف محکموں اور اداروں کے سبھی افسران، خواتین و حضرات۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستانی محکمہ موسمیات کے 150 ویں یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کیا

January 14th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ہندوستانی محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی)کے 150 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ڈی کے 150 سال نہ صرف محکمہ کے سفر کی نمائندگی کرتے ہیں، بلکہ ہندوستان میں جدید سائنس اورٹیکنالوجی کے قابل فخر سفر کے بھی نمائندہ ہیں۔انہوں نے آئی ایم ڈی کی تعریف کی کہ اُس نے اِن ڈیڑھ صدیوں میں لاکھوں ہندوستانیوں کی خدمت کی ہے اور یہ ہندوستان کی سائنسی ترقی کی علامت بن گیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ آئی ایم ڈی کی کامیابیوں کے بارے میں آج ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ بھی جاری کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2047 میں جب ہندوستان اپنی آزادی کے 100 سال منائے گا، اُس سے متعلق آئی ایم ڈی کے مستقبل کا خاکہ پیش کرنے والی ایک ویژن دستاویز کا اجراءبھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے آئی ایم ڈی کے 150 سال کے اِس اہم موقع پر شہریوں کو مبارکباد پیش کی ۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر بائیڈن سے بات کی

August 26th, 10:03 pm

وزیر اعظم نے صدر بائیڈن کی ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے بارے میں گہری وابستگی کی تعریف کی، جو جمہوریت کی مشترکہ اقدار، قانون کی حکمرانی اور عوام سے عوام کے مضبوط تعلقات پر مبنی ہے۔

وزیر اعظم کو بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر اعلیٰ سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی

August 16th, 04:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر اعلیٰ پروفیسر محمد یونس کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

وزیراعظم نے نوبل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس کو بنگلہ دیش میں نئی ​​ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی

August 08th, 10:26 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نوبل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس کو بنگلہ دیش کی نو تشکیل شدہ عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے مبارکباد دی ہے۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کے بھارت کے دورہ کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا اخباری بیان

June 22nd, 01:00 pm

میں وزیر اعظم شیخ حسینہ جی اور ان کے وفد کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں، پچھلے ایک سال میں ہم دس بار ملے ہیں۔ لیکن آج کی ملاقات خاص ہے کیونکہ وزیر اعظم شیخ حسینہ جی ہماری حکومت کی تیسری مدت کار میں ہماری پہلی سرکاری مہمان ہیں۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے پی ایم مودی کو مبارکباد دی

June 05th, 08:04 pm

وزیر اعظم جناب نریندرمودی کو عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کی عزت مآب وزیراعظم شیخ حسینہ کی طرف سے 18ویں لوک سبھا کے لیے ہوئے انتخابات میں این ڈی اے کی فتح پر تہنیتی ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔

وزیر اعظم نے مسلسل چوتھی بار جیت حاصل کرنے کے لیے وزیر اعظم شیخ حسینہ کو مبارک باد دی

January 08th, 07:54 pm

”وزیر اعظم شیخ حسینہ سے بات کی اور پارلیمانی انتخابات میں مسلسل چوتھی بار تاریخی جیت حاصل کرنے پر انہیں مبارک باد دی۔ میں انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لیے بنگلہ دیش کی عوام کو بھی مبارک باد دیتا ہوں۔ ہم بنگلہ دیش کے ساتھ اپنی پائیدار اور عوام پر مرکوز شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔“

کابینہ نے تری پورہ میں کھوائی-ہرینا سڑک کی 135 کلومیٹر طویل پٹی کو بہتر بنانے اور چوڑا کئے جانے کو منظوری دی

December 27th, 08:36 pm

اس پروجیکٹ میں 2486.78 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری شامل ہے ، جس میں 1511.70 کروڑ روپے ( جے پی وائی 23129 ملین) کا قرضہ شامل ہے۔ سرکاری ڈیولپمنٹ اسسٹنٹس اسکیم کے تحت قرض کی امداد ( او ڈی اے ) اسکیم کے تحت جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی ( جے آئی سی اے ) سے حاصل کی جائے گی ۔ اس پروجیکٹ کا مقصد تری پورہ کے مختلف حصوں کے درمیان بہتر سڑک رابطے کی سہولت فراہم کرنا اور موجودہ این ایچ -8 کے علاوہ ، تری پورہ سے آسام اور میگھالیہ تک متبادل رسائی فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے این ایچ – 208 کے 101.300 کلو میٹر (کھوائی) سے 236.213 کلومیٹر (ہرینا) تک سڑک کو پختہ کرنے کے ساتھ دو لین بنانے اور اسے چوڑا کئے جانے کو منظوری دے دی ہے۔ اس سے تری پورہ ریاست میں کل 134.913 کلومیٹر کل لمبائی کا احاطہ ہو جائے گا ۔ اس پروجیکٹ میں 2486.78 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری شامل ہے ، جس میں 1511.70 کروڑ روپے ( جے پی وائی 23129 ملین) کا قرضہ شامل ہے۔ سرکاری ڈیولپمنٹ اسسٹنٹس اسکیم کے تحت قرض کی امداد ( او ڈی اے ) اسکیم کے تحت جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی ( جے آئی سی اے ) سے حاصل کی جائے گی ۔ اس پروجیکٹ کا مقصد تری پورہ کے مختلف حصوں کے درمیان بہتر سڑک رابطے کی سہولت فراہم کرنا اور موجودہ این ایچ -8 کے علاوہ ، تری پورہ سے آسام اور میگھالیہ تک متبادل رسائی فراہم کرنا ہے۔ فوائد: اس منصوبے کا انتخاب خطے کی سماجی اقتصادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ، ہموار اور گاڑیوں کے لیے نقل و حمل کے قابل سڑک فراہم کرنے کی ضرورت کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ این ایچ – 208 کے پروجیکٹ کی ترقی سے نہ صرف آسام اور تری پورہ کے درمیان این ایچ – 208 اے کے ذریعے بین ریاستی رابطے میں بہتری آئے گی بلکہ سفر کے وقت میں بھی کمی آئے گی اور مسافروں کو محفوظ کنیکٹیویٹی فراہم ہوگی۔ پروجیکٹ کا حصہ بنگلہ دیش کی سرحد کے بہت قریب سے بھی گزرتا ہے اور اس سے کیلاشاہر، کمال پور اور کھوائی سرحدی چیک پوسٹ کے ذریعے بنگلہ دیش سے رابطے میں بہتری آئے گی۔ پروجیکٹ سڑک کی ترقی کے ذریعے ، خطے میں روڈ نیٹ ورک میں بہتری کے ساتھ زمینی سرحدی تجارت بھی ممکنہ طور پر بڑھے گی۔ منتخب کردہ پٹی زرعی بیلٹ ، سیاحتی مقامات، مذہبی مقامات اور ریاست کے قبائلی اضلاع کو بہتر رابطہ فراہم کر رہی ہے، جو ترقی اور آمدنی کے لحاظ سے پسماندہ ہیں۔ پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد، کنیکٹیویٹی کو بہتر بنایا جائے گا ، جس سے ریاست کو زیادہ آمدنی کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی آمدنی کے اضافے میں بھی مدد ملے گی۔ سڑک پٹیوں کے پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے تعمیر کی مدت 2 سال ہوگی ، جس میں تعمیر مکمل ہونے کے بعد 5 سال ( لچکدار فرش کی صورت میں) / 10 سال (سخت فرش کی صورت میں) ، ان قومی شاہراہوں کا رکھ رکھاؤ شامل ہے۔

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے وزرائے اعظم یکم نومبر کو مشترکہ طور پر تین ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے

October 31st, 05:02 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم عزت مآب شیخ حسینہ 1 نومبر 2023 کو صبح تقریباً 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تین ہندوستانی تعاون یافتہ ترقیاتی منصوبوں کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے۔ یہ تین منصوبے اکھوڑہ - اگرتلہ کراس بارڈر ریل لنک کھلنا، مونگلا پورٹ ریل لائن؛ اور میتری سپر تھرمل پاور پلانٹ کی یونٹ II ہیں۔

وزیراعظم نے مردو ں کے کرکٹ عالمی کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف ہندستانی کرکٹ ٹیم کی فتح پر مبارک باد دی

October 19th, 10:25 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مردوں کے کرکٹ عالمی کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف ہندستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح پر اس کی ستائش کی ہے۔ وزیراعظم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا :

عالمی بایو ایندھن کا آغاز

September 09th, 10:30 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نئی دلی میں جاری جی 20 سربراہ کانفرنس کے موقع پر 9 ستمبر 2023 کو سنگاپور، بنگلہ دیش، اٹلی، امریکہ، برازیل، ارجنٹینا، ماریشش اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کے ساتھ عالمی بایو ایندھن اتحاد (جی بی اے) کا آغاز کا کیا۔

وزیر اعظم نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم محترمہ شیخ حسینہ سے ملاقات کی

September 08th, 07:53 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم محترمہ شیخ حسینہ کے ساتھ باہمی میٹنگ کا اہتمام کیا۔ وزیر اعظم حسینہ بھارت کے دورے پر ہیں کیونکہ ان کا مہمان ملک 9 سے 10 ستمبر 2023 کے دوان جی 20 قائدین کی سربراہ ملاقات میں شرکت کرے گا۔

وزیر اعظم نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر ماریشس کے وزیر اعظم، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور امریکی صدر کے ساتھ تین باہمی ملاقاتوں کا اہتمام کریں گے

September 08th, 01:40 pm

ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مطلع کیا ہے کہ وہ ماریشس کے وزیر اعظم پراوند کمار جگناتھ، بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ آج شام اپنی رہائش گاہ پر تین باہمی ملاقاتوں کا اہتمام کریں گے۔