کابینہ نے آندھرا پردیش میں 4-لین والے بادویل-نیلور شاہراہ کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے، جو قومی شاہراہ این ایچ-67 پر واقع بادویل-گوپوارام گاؤں سے لے کر این ایچ-16 پر واقع گریوندپُدی تک ہوگا۔ اس منصوبے کو ‘‘ڈیزائن-بلڈ-فنانس-آپریٹ-ٹرانسفر (ڈی بی ایف او ٹی)’’ موڈ کے تحت انجام دیا جائے گا
May 28th, 03:53 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے آندھرا پردیش میں 4-لین والے بادویل-نیلور کوریڈور کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ اس کوریڈور کی کل لمبائی 108.134 کلومیٹر ہوگی اور اسے3653.10 کروڑ روپے کی لاگت سےقومی شاہراہ این ایچ-67 پر ‘‘ڈیزائن-بلڈ-فنانس-آپریٹ-ٹرانسفر (ڈی بی ایف او ٹی)’’ موڈ کے تحت تعمیر کیا جائے گا۔