وارانسی میں مختلف پروجیکٹوں کے سنگ بنیاد/ افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 11th, 11:00 am
اسٹیج پر تشریف فرمااتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل ، وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، برجیش پاٹھک، موجود وزراء، دیگرعوامی نمائندے، بناس ڈیری کے چیئرمین شنکر بھائی چودھری اور یہاں اتنی بڑی تعداد میں آشیرواد دینے کےلیے آئےمیرے اہل خانہ کے سبھی لوگ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اترپردیش کے بنارس میں 3880 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا
April 11th, 10:49 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اترپردیش کے بنارس میں 3880 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے ، انہوں نے بنارس سے اپنے گہرے تعلق کو اجاگر کیا اور اہلِ علاقہ و خاندان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا، جنہوں نے انہیں آشیرواد دیا اور بے پناہ محبت و حمایت سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس محبت کے مقروض ہیں اور بنارس ان کا ہے اور وہ بنارس کے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کل ہنومان جنم اتسو ہے اور انہیں اس مناسبت سے بنارس میں سنکٹ موچن مہاراج کی زیارت کا موقع ملا،جو ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہنومان جنم اتسو سے قبل، بنارس کے لوگ ترقی کا تہوار منانے جا رہے ہیں۔اے آئی آئی اے میں متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 29th, 01:28 pm
آج پورا ملک دھن تیرس کا تہوار اور بھگوان دھن ونتری کی یوم پیدائش منا رہا ہے۔ میں آپ سب کو دھن تیرس اور دھن ونتری جینتی کی مبارکباد دیتا ہوں۔ آج ملک میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنے گھروں کے لیے کچھ نیا خریدتی ہے۔ میں خاص طور پر ملک کے کاروباری ساتھیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ آپ سبھی کو دیوالی کی پیشگی مبارک پیش کرتا ہوں۔ ہم میں سے بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے بہت سی دیوالیاں دیکھی ہیں، لیکن اگر آپ نے دیوالی دیکھی بھی ہے تو یہ دیوالی تاریخی ہے، آپ کو لگے گا کہ اتنی دیوالیوں کو دیکھ کر آپ کے بال سفید ہو گئے ہیں اور مودی جی یہ تاریخی دیوالی کہاں سے لائے؟ 500 سال بعد ایسا موقع آیا ہے جب ایودھیا میں ان کی جائے پیدائش پر بنے رام للا کے مندر میں ہزاروں چراغ جلیں گے، شاندار جشن منایا جائے گا۔ یہ ایسی دیوالی ہوگی، جب ہمارے رام ایک بار پھر اپنے گھر آئے ہیں۔ اور اس بار یہ انتظار 14 سال بعد نہیں بلکہ 500 سال بعد ختم ہو رہا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صحت کے شعبے سے متعلق 12,850 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی پروجیکٹوں کا آغاز کیا، افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
October 29th, 01:00 pm
دھنونتری جینتی اور 9ویں آیوروید کے دن کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) نئی دہلی میں صحت کے شعبے سے متعلق تقریباً 12,850 کروڑ روپے کے متعدد پروجیکٹوں کا آغازکیا، افتتاح کیااور سنگ بنیاد رکھا۔پنڈت مدن موہن مالویہ کی کلیات کے اجرا کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 25th, 04:31 pm
کابینہ میں میرے ساتھی جناب انوراگ ٹھاکر جی، ارجن رام میگھوال جی، مہامنا سمپورنا وانگ مایا کے ایڈیٹر ان چیف میرے بہت پرانے دوست رام بہادر رائے جی، مہامنا مالویہ مشن کے صدر پربھو نارائن شریواستو جی، اسٹیج پر بیٹھے تمام سینئر ساتھی، خواتین و حضرات،وزیر اعظم نے پنڈت مدن موہن مالویہ کی 162ویں یوم پیدائش کے موقع پر ’ان کے مجتمع کاموں‘ کا اجرا کیا
December 25th, 04:30 pm
مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کی 162ویں یوم پیدائش کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں ایک پروگرام میں ’پنڈت مدن موہن مالویہ کے مجتمع کام‘ کی 11 جلدوں کی پہلی سیریز کا اجرا کیا۔ جناب مودی نے پنڈت مدن موہن مالویہ کو گلہائے عقیدت بھی پیش کیے۔ بنارس ہندو یونیورسٹی کے نامور بانی، پنڈت مدن موہن مالویہ کا جدید ہندوستان کے بانیوں میں بھی ایک اہم مقام ہے۔ انہیں ایک ممتاز عالم اور مجاہد آزادی کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے لوگوں میں قومی شعور بیدار کرنے کے لیے بے پناہ کام کیے۔وزیراعظم نے آیوشمان بھو مہم کے تئیں زبردست ردعمل کی تعریف کی
October 16th, 09:22 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اعضا کا عطیہ کرنے کی مہم کی کامیابی کی ستائش کی کیونکہ آیوشمان بھو مہم کے تحت 80,000 سے زیادہ لوگوں نے اپنے اعضا کا عطیہ کرنے کا عہد لیا ہے۔