وزیر اعظم 25 ستمبر کو اتر پردیش اور راجستھان کا دورہ کریں گے

September 24th, 06:25 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 ستمبر کو اتر پردیش اور راجستھان کا دورہ کریں گے ۔ وہ صبح تقریبا 9:30 بجے گریٹر نوئیڈا میں اتر پردیش انٹرنیشنل ٹریڈ شو-2025 کا افتتاح کریں گے ۔ وہ اس موقع پر حاضرین سے خطاب بھی کریں گے ۔

ہند- ماریشس مشترکہ اعلامیہ: خصوصی اقتصادی پیکیج

September 11th, 01:53 pm

جمہوریہ ماریشس کے وزیر اعظم جناب ڈاکٹر عزت مآب نوین چندر رام غلام نے جمہوریہ ہند کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پر ہندوستان کا سرکاری دورہ کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے متعدد دوطرفہ امورپرانتہائی مفید بات چیت کی۔ ماریشس کی حکومت کی طرف سے پیش کردہ درخواستوں کی بنیاد پر، اصولی طور پر، ہندوستان اور ماریشس کی طرف سے مشترکہ طور پر نافذکرنے کے لیے درج ذیل پروجیکٹوں پر اتفاق کیا گیا۔

ماریشس کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس اعلامیہ کے دوران وزیر اعظم کا بیان (11 ستمبر 2025)

September 11th, 12:30 pm

ہماری ثقافت اور روایات صدیوں پہلے ہندوستان سے ماریشس پہنچی، اور وہاں کی زندگی کے دھارے میں بس گئی۔ کاشی میں ماں گنگا کے بلاتعطل بہاؤ کی طرح ہندوستانی ثقافت کا مسلسل بہاؤ ماریشس کو مالا مال کر رہا ہے۔ اور آج، جب ہم کاشی میں ماریشس کے دوستوں کا استقبال کر رہے ہیں، یہ محض ایک رسمی نہیں ہے، بلکہ ایک روحانی ملاقات ہے۔ اس لیے میں فخر سے کہتا ہوں کہ ہندوستان اور ماریشس صرف شراکت دار نہیں ہیں بلکہ ایک خاندان ہیں۔

اگلی دہائی کے لیے بھارت اور جاپان کا مشترکہ وژن: خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے آٹھ نکاتی عزائم

August 29th, 07:11 pm

ہندوستان اور جاپان ، قانون کی حکمرانی پر مبنی آزاد، کھلے، پرامن، خوشحال اور جبر سے مبرا ہند-بحرالکاہل خطے کے مشترکہ وژن والے دو ممالک، تکمیلی وسائل کے انتظامات، تکنیکی صلاحیتوں اور لاگت کی مسابقت والی دو معیشتیں اور دوستی اور باہمی خیر سگالی کی طویل روایت رکھنے والے دو ممالک، اسی طرح اگلی دہائی کے دوران ہمارے ممالک اور دنیا میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تبدیلیوں اور مواقع کو مشترکہ طور پر نیویگیٹ کرنے، اپنے متعلقہ گھریلو اہداف کے حصول میں مدد کرنے اور اپنے ممالک اور اگلی نسل کے لوگوں کو پہلے سے کہیں زیادہ قریب لانے کے اپنے ارادے کا اظہار کرتے ہیں ۔

آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں یوگا کے 11ویں عالمی دن کی تقریبات میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن

June 21st, 07:06 am

ملک اور دنیا بھر کے تمام لوگوں کو عالمی یوگا دن کی بہت بہت مبارکباد۔ آج 11ویں بار پوری دنیا 21 جون کو ایک ساتھ یوگا کر رہی ہے۔ یوگا کا سیدھا سادہ مطلب ہے جڑنا اور یہ مشاہدہ کرنا خوشی کی بات ہے کہ یوگا نے پوری دنیا کو کس طرح جوڑا ہے۔ جب میں پچھلے ایک دہائی میں یوگا کے سفر کو دیکھتا ہوں تو بہت کچھ یاد آتا ہے۔ وہ دن جب اقوام متحدہ میں بھارت نے تجویز پیش کی کہ 21 جون کو عالمی یوگا ڈے کے طور پر تسلیم کیا جائے اور تب کم سے کم وقت میں دنیا کے 175 ممالک ہماری اس تجویز کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ آج کی دنیا میں ایسی یکجہتی، ایسی حمایت کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔ یہ صرف ایک تجویز کی حمایت نہیں تھی، یہ انسانیت کے بھلے کے لیے دنیا کی اجتماعی کوشش تھی۔ آج 11 سال بعد، ہم دیکھ رہے ہیں کہ یوگا دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کے طرز زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔ مجھے فخر ہوتا ہے جب میں دیکھتا ہوں کہ ہمارے معذور ساتھی بریل میں یوگا شاستر پڑھتے ہیں، سائنسدان خلاء میں یوگا کرتے ہیں، گاؤں گاؤں میں نوجوان ساتھی یوگا اولمپیاڈ میں حصہ لیتے ہیں۔ یہاں سامنے دیکھیں، یہ نیوی کے تمام جہازوں میں بھی اس وقت بہت شاندار یوگا پروگرام چل رہا ہے۔ چاہے سڈنی اوپیرا ہاؤس کی سیڑھیاں ہوں، یا ایورسٹ کی چوٹی ہو، یا پھر سمندر کا پھیلاؤ ہو، ہر جگہ سے ایک ہی پیغام آتا ہے— یوگا سبھی کا ہے، اور سبھی کے لیے ہے۔ یوگا سب کے لیے ہے، سرحدوں سے ماورا، پس منظر سے ماورا، عمر یا صلاحیت سے ماورا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں یوگا کے 11 ویں بین الاقوامی دن کی تقریبات سے خطاب کیا

June 21st, 06:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں یوگا کے 11 ویں بین الاقوامی دن (آئی وائی ڈی) کی تقریب سے خطاب کیا ۔ وزیر اعظم نے یوگا کے عالمی دن کی تقریبات کی قیادت کی اور یوگا سیشن میں حصہ لیا۔

مورخہ 25مئی 2025 کو ’من کی بات‘کی 122 ویں قسط میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

May 25th, 11:30 am

میرے پیارے ہم وطنو، نمسکار۔ آج پورا ملک دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، غصے سے بھرا ہوا اور پرعزم ہے۔ یہ آج ہر بھارتی کا عزم ہے، ہمیں دہشت گردی کو ختم کرنا ہے۔’آپریشن سندور‘ کے دوران ہماری افواج نے جس بہادری کا مظاہرہ کیا ہے اس نے ہر بھارتی کا سر اونچا کر دیا ہے۔ ہماری افواج نے جس درستگی کے ساتھ سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا وہ حیرت انگیز ہے۔’آپریشن سندور‘ نے دنیا بھر میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو نیا اعتماد اور جوش دیا ہے۔

این ایکس ٹی اجلاس میں پی ایم کے خطاب کا متن

March 01st, 11:00 am

نیوز ایکس ورلڈ ایک بہت ہی اچھی شروعات ہے اور اس کے لیے میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں اور آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ آج آپ کے نیٹ ورک کے تمام علاقائی چینل بشمول ہندی اور انگریزی اب عالمی سطح پر جا رہے ہیں۔ اور آج بہت سی فیلو شپس اور اسکالرشپس بھی شروع کی گئی ہیں، میں ان پروگراموں کے لیے آپ سب کی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے این ایکس ٹی کنکلیو میں شرکت کی

March 01st, 10:34 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں این ایکس ٹی کنکلیو میں شرکت کی۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے نیوز ایکس ورلڈ کے پرمسرت آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اس نیٹ ورک میں ہندی ، انگریزی اور مختلف علاقائی زبانوں میں چینل شامل ہیں ، اور آج ، یہ عالمی سطح پر جا رہا ہے۔ انھوں نے متعدد فیلوشپس اور اسکالرشپس کے افتتاح پر بھی تبصرہ کیا اور ان پروگراموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے آیوش شعبے کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

February 27th, 08:14 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آیوش شعبے کا جائزہ لینے کے لیے 7 لوک کلیان مارگ پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی، جس میں مجموعی فلاح و بہبود اور حفظانِ صحت ، روایتی علم کے تحفظ، اور ملک کے فلاح و بہبود کے ماحولیاتی نظام میں اس کے اہم کردار پر زور دیا۔

بھوپال، مدھیہ پردیش میں عالمی سرمایہ کاروں کی سربراہ کانفرنس 2025 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 24th, 10:35 am

سب سے پہلے تو میں یہاں سے تاخیر سے پہنچنے پر آپ سب سے معذرت خواہ ہوں۔ تاخیر اس لیے ہوئی کہ جب میں کل یہاں پہنچا تو میرے ذہن میں ایک بات آئی کہ آج دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کے امتحان تھے اور ان کے وقت اور میرے راج بھون سے نکلنے کے وقت میں ٹکراؤ تھا۔ اور اس کی وجہ سے اس بات کا خدشہ تھا کہ اگر سیکورٹی وجوہات کی بنا پر سڑکیں بند کر دی گئیں تو بچوں کو امتحان دینے جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اور اس پریشانی سے بچنے کے لیے میں نے سوچا کہ میں راج بھون سے تب ہی نکلوں گا جب تمام بچے اپنے امتحانی مرکز پہنچ جائیں اس وجہ سے مجھے نکلنے میں 15-20 منٹ کی تاخیر ہوئی اور اس کی وجہ سے آپ سب کو جوپریشانی ہوئی اس کے لیے میں ایک بار پھر معذرت خواہ ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں گلوبل انویسٹرس سمٹ 2025 کا افتتاح کیا

February 24th, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں گلوبل انویسٹرس سمٹ (جی آئی ایس) (عالمی سرمایہ کاری اجلاس )2025 کا افتتاح کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے تقریب میں اپنی آمد میں تاخیر پر معذرت کااظہار کیا کیونکہ دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کے بورڈ امتحانات جاری تھے اور ان کے سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے طلباء کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔ جناب مودی نے کہا کہ راجا بھوج کی سرزمین پر سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں کا خیر مقدم کرنا ان کے لیے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا یہ پروگرام بہت اہم ہے کیونکہ وکست مدھیہ پردیش (ترقی یافتہ مدھیہ پردیش) کی تعمیر، وکست بھارت (ترقی یافتہ بھارت) کی راہ میں ایک لازمی قدم ہے۔ انہوں نے مدھیہ پردیش حکومت کو اس شاندار سمٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

نتائج کی فہرست: انڈونیشیا کے صدر کا ہندوستان کا سرکاری دورہ (23۔26 جنوری، 2025)

January 25th, 08:54 pm

ہندوستان كی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور انڈونیشیا کی وزارت صحت كے درمیان صحت سے متعلق تعاون كے مفاہمت نامے پر دستخط۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دہلی میں 12,200 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

January 05th, 12:15 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دہلی میں 12,200 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ منصوبوں کی بنیادی توجہ علاقائی رابطے کو بڑھانا اور سفر میں آسانی کو یقینی بنانا ہے۔ وزیر اعظم نے صاحب آباد آر آر ٹی ایس اسٹیشن سے نیو اشوک نگر آر آر ٹی ایس اسٹیشن تک نمو بھارت ٹرین میں سواری بھی کی۔

اے آئی آئی اے میں متعدد منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 29th, 01:28 pm

آج پورا ملک دھن تیرس کا تہوار اور بھگوان دھن ونتری کی یوم پیدائش منا رہا ہے۔ میں آپ سب کو دھن تیرس اور دھن ونتری جینتی کی مبارکباد دیتا ہوں۔ آج ملک میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنے گھروں کے لیے کچھ نیا خریدتی ہے۔ میں خاص طور پر ملک کے کاروباری ساتھیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ آپ سبھی کو دیوالی کی پیشگی مبارک پیش کرتا ہوں۔ ہم میں سے بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے بہت سی دیوالیاں دیکھی ہیں، لیکن اگر آپ نے دیوالی دیکھی بھی ہے تو یہ دیوالی تاریخی ہے، آپ کو لگے گا کہ اتنی دیوالیوں کو دیکھ کر آپ کے بال سفید ہو گئے ہیں اور مودی جی یہ تاریخی دیوالی کہاں سے لائے؟ 500 سال بعد ایسا موقع آیا ہے جب ایودھیا میں ان کی جائے پیدائش پر بنے رام للا کے مندر میں ہزاروں چراغ جلیں گے، شاندار جشن منایا جائے گا۔ یہ ایسی دیوالی ہوگی، جب ہمارے رام ایک بار پھر اپنے گھر آئے ہیں۔ اور اس بار یہ انتظار 14 سال بعد نہیں بلکہ 500 سال بعد ختم ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صحت کے شعبے سے متعلق 12,850 کروڑ روپے سے زیادہ کے کئی پروجیکٹوں کا آغاز کیا، افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

October 29th, 01:00 pm

دھنونتری جینتی اور 9ویں آیوروید کے دن کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) نئی دہلی میں صحت کے شعبے سے متعلق تقریباً 12,850 کروڑ روپے کے متعدد پروجیکٹوں کا آغازکیا، افتتاح کیااور سنگ بنیاد رکھا۔

Many people want India and its government to remain weak so that they can take advantage of it: PM in Ballari

April 28th, 02:28 pm

Prime Minister Narendra Modi launched the poll campaign in full swing for the NDA in Karnataka. He addressed a mega rally in Ballari. In Ballari, the crowd appeared highly enthusiastic to hear from their favorite leader. PM Modi remarked, “Today, as India advances rapidly, there are certain countries and institutions that are displeased by it. A weakened India, a feeble government, suits their interests. In such circumstances, these entities used to manipulate situations to their advantage. Congress, too, thrived on rampant corruption, hence they were content. However, the resolute BJP government does not succumb to pressure, thus posing challenges to such forces. I want to convey to Congress and its allies, regardless of their efforts... India will continue to progress, and so will Karnataka.”

Your every vote will strengthen Modi's resolutions: PM Modi in Davanagere

April 28th, 12:20 pm

Addressing his third rally of the day in Davanagere, PM Modi iterated, “Today, on one hand, the BJP government is propelling the country forward. On the other hand, the Congress is pushing Karnataka backward. While Modi's mantra is 24/7 For 2047, emphasizing continuous development for a developed India, the Congress's work culture is – ‘Break Karo, Break Lagao’.”

People who refuse the invitation of Lord Ram's glory will now be rejected by the country: PM Modi in Uttara Kannada

April 28th, 11:30 am

Speaking at the second rally in Uttara Kannada, PM Modi said, “On one side there are those in hunger of vote bank disrespected the Ram temple. On the other side, there is an Ansari family, Iqbal Ansari whose entire family fought the case against Ram Temple for three generations but when the Supreme Court's verdict came, he accepted it. The trustees of Ram Temple when invited the Ansari, he attended the 'Pran Pratistha'.

PM Modi addresses public meetings in Belagavi, Uttara Kannada, Davanagere & Ballari, Karnataka

April 28th, 11:00 am

Prime Minister Narendra Modi today launched the poll campaign in full swing for the NDA in Karnataka. He addressed back-to-back mega rallies in Belagavi, Uttara Kannada, Davanagere and Ballari. PM Modi stated, “When India progresses, everyone becomes happy. But the Congress has been so indulged in 'Parivarhit' that it gets perturbed by every single developmental stride India makes.”