اسکائی روٹ انفِنٹی کیمپس کے افتتاح کے موقع پر بذریعۂ ویڈیو کانفرنس وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 27th, 11:01 am
آج ملک خلائی شعبہ میں ایک غیر معمولی موقع کا مشاہد کر رہا ہے۔ آج بھارت کے خلائی ماحول میں، نجی شعبہ بڑی اڑان بھر رہا ہے۔ اسکائی روٹ کا انفِنٹی کیمپس، بھارت کی نئی سوچ، اختراع اور سب سے بڑی بات نوجوان طاقت کا عکاس ہے۔ ہماری نوجوان طاقت کی اختراع، خطرہ مول لینے کی صلاحیت اور کاروباری صلاحیت، آج نئی بلندی چھو رہی ہے۔ اور آج یہ پروگرام، اس بات کا مظہر ہے کہ آنے والے وقت میں بھارت عالمی سیٹلائٹ لانچ ماحول میں ایک رہنما بن کر ابھرے گا۔ میں پون کمار چندنا اور ناگا بھرت ڈاکا کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ آپ دونوں نوجوان ملک کے کئی نوجوان خلائی کاروباریوں، ہر نوجوان کے لیے بہت بڑی مثال ہیں۔ آپ دونوں نوجوانوں نے خود پر بھروسہ کیا، آپ خطرہ اٹھانے میں پیچھے نہیں رہے۔ اور اس کا نتیجہ آج پورا ملک دیکھ رہا ہے، ملک آپ پر فخر کر رہا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حیدرآباد میں اسکائی روٹ کے انفینٹی کیمپس کا افتتاح کیا
November 27th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حیدرآباد ، تلنگانہ میں اسکائی روٹ کے انفینٹی کیمپس کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ آج ملک خلائی شعبے میں ایک بے مثال موقع کا مشاہدہ کر رہا ہے اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان کا خلائی ماحولیاتی نظام نجی شعبے کی پرواز کے ساتھ ایک بڑی چھلانگ لگا رہا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسکائی روٹ کا انفینٹی کیمپس ہندوستان کی نئی سوچ ، اختراع اور نوجوانوں کی طاقت کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نےمزید کہا کہ ملک کے نوجوانوں کی اختراع ، خطرہ مول لینے کی صلاحیت اور صنعت کاری نئی بلندیوں پر پہنچ رہی ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ آج کا پروگرام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مسقبل میں ہندوستان کس طرح عالمی سیٹلائٹ لانچ ایکو سسٹم میں ایک لیڈر کے طور پر ابھرے گا ۔ انہوں نے جناب پون کمار چندنا اور جناب ناگا بھرت ڈاکا کو نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں نوجوان صنعت کار ملک بھر کے بے شمار نوجوان خلائی صنعت کاروں کے لیے ایک مثال ہیں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ دونوں خود پر بھروسہ کرتے تھے ، خطرہ مول لینے سے نہیں ہچکچاتے تھے ، اور اس کے نتیجے میں آج پورا ملک ان کی کامیابی کا مشاہدہ کر رہا ہے ، اور ملک ان پر فخر محسوس کر رہا ہے ۔ایمرجنگ سائنس، ٹکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو 2025میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 03rd, 11:00 am
آج کا یہ پروگرام سائنس سے متعلق ہے، لیکن میں سب سے پہلے کرکٹ میں ہندوستان کی شاندار فتح کا ذکر کرنا چاہوں گا۔ پورا ہندوستان اپنی کرکٹ ٹیم کی کامیابی سے بہت خوش ہے۔ یہ ہندوستان کاخواتین کے عالمی کپ میں پہلا خطاب ہے۔ میں خواتین کرکٹ ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہمیں آپ پر فخر ہے۔ آپ کی یہ کامیابی ملک کے کروڑوں نوجوانوں کے باعث تحریک ہوگی۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کا ابھرتی ہوئی سائنس، ٹیکنالوجی اور انوویشن کانکلیو 2025 سے خطاب
November 03rd, 10:30 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ ابھرتی ہوئی سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع سے متعلق کانکلیو (ای ایس ٹی آئی سی) 2025 سے خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھارت اور بیرونِ ملک سے آئے ہوئے سائنس دانوں، اختراع کاروں، ماہرینِ تعلیم اور دیگر معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔جناب مودی نے خواتین کے آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2025 میں بھارت کی شاندار کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے ، اس پر روشنی ڈالی کہ پورا ملک بھارتی کرکٹ ٹیم کی جیت پر خوش ہے۔ انہوں نےاس پر زور دیا کہ یہ بھارت کی خواتین عالمی کپ کی پہلیجیت ہے اور انہوں نے خواتین کرکٹ ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو اپنی کھلاڑیوں پر فخر ہے اور انہیں یقین ہے کہ ان کی یہ کامیابی ملک بھر کے لاکھوں نوجوانوں کو ترغیب دے گی۔قومی ایوارڈ یافتہ اساتذہ سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن
September 04th, 05:35 pm
ہمارے یہاں اساتذہ کا فطری احترام کا جذبہ پایا جاتا ہے اور وہ معاشرے کی ایک بڑی طاقت بھی ہیں اور اساتذہ کو دعا دینے کے لیے کھڑا ہونا گناہ ہے۔ اس لیے میں یہ گناہ نہیں کرنا چاہتا۔اس لیے میں ایسا گناہ نہیں کرنا چاہتا۔ میں یقینی طور پر آپ کے ساتھ بات چیت کرنا چاہوں گا۔ آپ سب سے ملنا میرے لیے ایک بہت اچھا تجربہ تھا،کہ آپ سب ،ویسے تو سب کو مجھے،کیونکہ آپ میں سے ہر ایک کی زندگی میں ایک کہانی ہوگی کیونکہ اس کے بغیر آپ یہاں تک نہیں پہنچے ہوں گے۔ لیکن اتنا وقت نکالنا مشکل ہوتا لیکن مجھے آپ سب کو جاننے کا جو موقع ملا وہ بہت متاثر کن ہے اور میں آپ سب کو اس کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ لہٰذا یہ قومی اعزاز حاصل کرنا بذات خود اختتام نہیں ہے۔ اب سب کی توجہ آپ پر ہے، اس ایوارڈ کے بعد سب کی توجہ آپ پر ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کی پہنچ بہت بڑھ گئی ہے۔ پہلے آپ کا اثر و رسوخ یا کمانڈ ایریا ہوگا اب اس ایوارڈ کے بعد بہت بڑھ سکتا ہے ۔ میرا ماننا ہے کہ شروعات یہیں سے ہوتی ہے، موقع کا فائدہ اٹھانا چاہیے، آپ کے پاس جو بھی ہے، آپ کو جتنا ہو سکے خدمت کرنی چاہیے۔ اور مجھے یقین ہے کہ آپ کے اطمینان کی سطح میں اضافہ ہو ہی جائیگا ، لہذا اس سمت میں کوششیں کی جانی چاہئیں۔ اس ایوارڈ کے لیے آپ کا انتخاب آپ کی محنت، آپ کی مسلسل مشق کا منہ بولتا ثبوت ہے، تب ہی یہ سب ممکن ہے اور ایک استاد صرف موجودہ نہیں ہوتا بلکہ وہ ملک کی آنے والی نسل کو بھی سنوارتا ہے، وہ مستقبل سنوارتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ بھی قوم کی خدمت کے زمرے میں کسی بھی طرح ملک کی خدمت سے کم نہیں۔ آج آپ جیسے کروڑوں اساتذہ وفاداری، تیاری اورپوری لگن کے ساتھ ملک کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں، ہر کسی کو یہاں آنے کا موقع نہیں ملتا۔ ممکن ہے بہت سے لوگوں نے کوشش بھی نہ کی ہو، کچھ لوگوں نے غور بھی نہ کیا ہو اور اور ایسی صلاحیتوں کے حامل بہت سے لوگ ہوں گے جی ، بہت لوگ ہوں گے، اور اسی لیے ان کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ قوم مسلسل ترقی کرتی ہے، نئی نسلیں تیار ہوتی ہیں، جو قوم کے لیے جیتے ہیں اور ہر کوئی اس میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کانیشنل ایوارڈ یافتہ اساتذہ سے خطاب
September 04th, 05:33 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں نیشنل ایوارڈ یافتہ اساتذہ سے خطاب کیا۔ جناب مودی نے اساتذہ کے لیے بھارتیہ معاشرے کے فطری احترام کی تعریف کی اور انھیں قوم کی تعمیر میں ایک طاقتور قوت قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ کو عزت دینا محض ایک رسم نہیں ہے بلکہ ان کی زندگی بھر کی لگن اور اثر کا اعتراف ہے۔فلکیات اور فلکی طبیعیات سے متعلق 18 ویں بین الاقوامی اولمپیاڈ کے لیے وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن
August 12th, 04:34 pm
چوسٹھ ممالک کے 300 سے زیادہ چمکتے ستاروں سے جڑنا خوشی کی بات ہے ۔ میں فلکیات اور فلکی طبیعیات سے متعلق 18 ویں بین الاقوامی اولمپیاڈ کے لیے آپ کا ہندوستان میں پرتپاک خیر مقدم کرتا ہوں ۔ ہندوستان میں، روایت اختراع سے ملتی ہے، روحانیت سائنس سے ملتی ہے اور تجسس تخلیقی صلاحیتوں سے ملتا ہے ۔ صدیوں سے ہندوستانی آسمان کا مشاہدہ کرتے رہے ہیں اور بڑے بڑے سوالات پوچھتے رہے ہیں ۔ مثال کے طور پر ، 5 ویں صدی میں آریہ بھٹ نے صفر ایجاد کیا ۔ وہ سب سے پہلے یہ کہنے والے بھی تھے کہ زمین اپنے محور پر گھومتی ہے ۔ لفظی طور پر ، انہوں نے صفر سے شروعات کی اور تاریخ رقم کی!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے فلکیات اور فلکی طبیعیات سے متعلق 18 ویں بین الاقوامی اولمپیاڈ سے خطاب کیا
August 12th, 04:33 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے فلکیات اور فلکی طبیعیات سے متعلق 18 ویں بین الاقوامی اولمپیاڈ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے 64 ممالک کے 300 سے زیادہ شرکاء کے ساتھ جڑنے پر خوشی کا اظہار کیا اور بین الاقوامی اولمپیاڈ کے لیے ہندوستان میں ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں روایت اختراع سے ملتی ہے ، روحانیت سائنس سے ملتی ہے اور تجسس تخلیقی صلاحیتوں سے ملتا ہے۔ صدیوں سے ہندوستانی آسمان کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور بڑے بڑے سوالات پوچھ رہے ہیں۔ انہوں نے آریہ بھٹ کی مثال دی، جنہوں نے 5 ویں صدی میں صفر ایجاد کیا اور یہ بتانے والے پہلے شخص تھے کہ زمین اپنے محور پر گھومتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ’’انہوں نے صفر سے شروعات کی اور تاریخ رقم کی!‘‘بھارت منڈپم ، نئی دلی ، میں منعقد یُگم کنکلیو میں وزیراعظم کے خطاب کا متن
April 29th, 11:01 am
مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان جی، ڈاکٹر جتیندر سنگھ جی، جناب جینت چودھری جی، ڈاکٹر سکانتا مجمدار جی، ٹیکنالوجی کے ذریعے جڑے میرے دوست جناب رومیش وادھوانی جی، ڈاکٹر اجے کیلا جی، سائنس اور ٹیکنالوجی اور تعلیمی دنیا سے وابستہ آپ سبھی دوست، پروگرام میں موجود دیگر معززین، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے وائی یو جی ایم انوویشن کانکلیو سے خطاب کیا
April 29th, 11:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں وائی یو جی ایم انوویشن کانکلیو سے خطاب کیا ۔اس موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ، انہوں نے سرکاری عہدیداران ، ماہرین تعلیم ، اور سائنس و تحقیقی پیشہ ور افراد کے اہم اجتماع پر روشنی ڈالی ، اور ’’وائی یو جی ایم‘‘ کے طور پرشراکت داروں کے سنگم پر زور دیا-جو ایک ایسی شراکت داری ہے جس کا مقصد ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانا ہے ۔وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان کی اختراعی صلاحیت کو بڑھانے کی کوششیں اور ڈیپ ٹیک میں اس کے کردار کو اس تقریب کے ذریعے رفتار ملے گی ۔انہوں نے آئی آئی ٹی کانپور اور آئی آئی ٹی بامبے میں سپر ہبس کے افتتاح پر تبصرہ کیا ، جس میں مصنوعی ذہانت ، ذہین نظام ، اور بائیو سائنسز ، بائیوٹیکنالوجی ، صحت اور طب پر توجہ دی گئی ہے ۔انہوں نے وادھوانی انوویشن نیٹ ورک کے آغاز کا بھی ذکر کیا ، جو نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن کے تعاون سے تحقیق کو آگے بڑھانے کے عزم کی تصدیق کرتا ہے ۔وزیر اعظم نے وادھوانی فاؤنڈیشن ، آئی آئی ٹیز اور ان اقدامات میں شامل تمام شراکت داروں کو مبارکباد دی ۔انہوں نے نجی اور سرکاری شعبوں کے درمیان تعاون کے ذریعے ملک کے تعلیمی نظام میں مثبت تبدیلیوں کو فروغ دینے میں جناب رومیش وادھوانی کی لگن اور فعال کردار کے لیے ان کی خصوصی تعریف کی ۔این ایکس ٹی اجلاس میں پی ایم کے خطاب کا متن
March 01st, 11:00 am
نیوز ایکس ورلڈ ایک بہت ہی اچھی شروعات ہے اور اس کے لیے میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں اور آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ آج آپ کے نیٹ ورک کے تمام علاقائی چینل بشمول ہندی اور انگریزی اب عالمی سطح پر جا رہے ہیں۔ اور آج بہت سی فیلو شپس اور اسکالرشپس بھی شروع کی گئی ہیں، میں ان پروگراموں کے لیے آپ سب کی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے این ایکس ٹی کنکلیو میں شرکت کی
March 01st, 10:34 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں این ایکس ٹی کنکلیو میں شرکت کی۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے نیوز ایکس ورلڈ کے پرمسرت آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اس نیٹ ورک میں ہندی ، انگریزی اور مختلف علاقائی زبانوں میں چینل شامل ہیں ، اور آج ، یہ عالمی سطح پر جا رہا ہے۔ انھوں نے متعدد فیلوشپس اور اسکالرشپس کے افتتاح پر بھی تبصرہ کیا اور ان پروگراموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پریکشا پہ چرچا 2025ءپروگرام میں طلبہ کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن
February 10th, 11:30 am
خوشی: مجھے تو آج ایسا لگ رہا ہے، جیسے میں کوئی خواب دیکھ رہی ہوں۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پریکشا پہ چرچا 2025 کے دوران طلبہ سے گفت و شنید کی
February 10th, 11:00 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج سندر نرسری، نئی دہلی میں پریکشا پہ چرچا (پی پی سی) کے آٹھویں ایڈیشن کے دوران طلبہ سے گفت و شنید کی۔ وزیر اعظم نے ملک بھر کے طلبہ کے ساتھ غیر رسمی گفت و شنید میں متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے تل سے بنی مٹھائیاں تقسیم کیں جو روایتی طور پر سردیوں میں جسم کو گرم رکھنے کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔لوک سبھا میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کا وزیر اعظم کی طرف سے دیئے گئے جواب کا متن
February 04th, 07:00 pm
میں یہاں معزز صدر کے خطاب پر اظہار تشکر کے لئے حاضرہوا ہوں۔ کل، آج اور رات گئے تک تمام معزز اراکین اسمبلی نے اپنے خیالات سے اس تحریک تشکر کو تقویت بخشی۔ بہت سے معزز اور تجربہ کاراراکین پارلیمنٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور فطری طور پر جمہوریت کی روایت ہے کہ جہاں ضرورت تھی وہاں تعریف ہوئی، جہاں پریشانی تھی وہاں کچھ منفی باتیں بھی ہوئیں، لیکن یہ بہت فطری ہے! جناب اسپیکر، یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ملک کے عوام نے مجھے 14ویں مرتبہ اس مقام پر بیٹھنے کا موقع دیا ہے اور صدر جمہوریہ سے ان کے خطاب پر اظہار تشکر کیا ہے، اس لیے میں آج ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، جنہوں نے ایوان میں بحث میں حصہ لیا اور بحث کو تقویت بخشی ہے۔ایوان زیریں- لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث
February 04th, 06:55 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایوان زیریں- لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دیا۔ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کل اور آج بحث میں حصہ لینے والے تمام معزز اراکین پارلیمنٹ کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ جمہوریت کی روایت میں جہاں ضروری ہو وہاں تعریف اور جہاں ضروری ہو وہاں کچھ منفی تبصرے شامل ہیں جو کہ فطری ہے۔ 14ویں بار صدر کے خطاب پر شکریہ کا ووٹ دینے کا موقع ملنے کے اعزاز کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے شہریوں کا شکریہ ادا کیا اور بحث میں شامل تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے قرارداد کو اپنے خیالات سے مالا مال کیا۔For 10 years, AAP-da leaders sought votes on the same false promises. But now, Delhi will no longer tolerate these lies: PM
February 02nd, 01:10 pm
Prime Minister Modi addressed a massive and spirited rally in Delhi’s RK Puram, energizing the crowd with his vision for a Viksit Delhi and exposing the failures of the AAP-da government. He reaffirmed his commitment to fulfilling every promise and ensuring the city’s holistic development.PM Modi Addresses Enthusiastic Crowd in Delhi’s RK Puram, Calls for Historic BJP Mandate
February 02nd, 01:05 pm
Prime Minister Modi addressed a massive and spirited rally in Delhi’s RK Puram, energizing the crowd with his vision for a Viksit Delhi and exposing the failures of the AAP-da government. He reaffirmed his commitment to fulfilling every promise and ensuring the city’s holistic development.نئی دہلی میں واقع بھارت منڈپم میں وکست بھارت نوجوان قائدین مکالمہ 2025 میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن
January 12th, 02:15 pm
مرکزی کابینہ کے میرے معاون ساتھی جناب من سکھ منڈاویہ جی، دھرمیندر پردھان جی، جینت چودھری جی، رکشا کھڈسے جی، پارلیمنٹ کے ساتھی حضرات، دیگر معززین اور ملک کے کونے کونے سے یہاں موجود میرے نوجوان ساتھیو!وزیراعظم جناب نریندر مودی نے وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2025 میں شرکت کی
January 12th, 02:00 pm
سوامی وویکانند کے یوم پیدائش کے موقع پر قومی یوم ِنوجواناں کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2025 میں شرکت کی۔ انھوں نے ملک بھر سے 3000 متحرک نوجوان رہ نماؤں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے بھارت کے نوجوانوں کی اس متحرک توانائی پر زور دیا جس نے بھارت منڈپم میں زندگی اور توانائی پیدا کی۔ انھوں نے کہا کہ پوری قوم سوامی وویکانند کو یاد کر رہی ہے اور انھیں خراج عقیدت پیش کر رہی ہے جن کا ملک کے نوجوانوں پر بے پناہ بھروسا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ سوامی وویکانند کا ماننا تھا کہ ان کے شاگرد نوجوان نسل سے آئیں گے، جو شیروں کی طرح ہر مسئلے کو حل کردیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ انھیں سوامی جی اور ان کے عقائد پر پورا بھروسا ہے، جس طرح سوامی جی کو نوجوانوں پر بھروسا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ ان پر مکمل اعتماد کرتے ہیں خاص طور پر نوجوانوں کے بارے میں ان کے وژن کے بارے میں۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اگر سوامی وویکانند آج ہمارے درمیان ہوتے تو وہ اکیسویں صدی کے نوجوانوں کی بیدار طاقت اور فعال کوششوں کو دیکھ کر نئے اعتماد سے بھر جاتے۔