وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم عزت مآب نوین چندر رام غلام نے ماریشس میں اٹل بہاری واجپئی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک سروس اینڈ انوویشن ادارے کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا
March 12th, 03:13 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم عزت مآب نوین چندر رام غلام نے آج ماریشس کے ریڈوایٹ میں اٹل بہاری واجپئی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک سروس اینڈ انوویشن کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ ہندوستان-ماریشس ترقیاتی شراکت داری کے تحت نافذ کیا گیا یہ تاریخی پروجیکٹ، ماریشس میں صلاحیت سازی کے لیے ہندوستان کے عزم کو واضح کرتا ہے۔