فلکیات اور فلکی طبیعیات سے متعلق 18 ویں بین الاقوامی اولمپیاڈ کے لیے وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن

August 12th, 04:34 pm

چوسٹھ ممالک کے 300 سے زیادہ چمکتے ستاروں سے جڑنا خوشی کی بات ہے ۔ میں فلکیات اور فلکی طبیعیات سے متعلق 18 ویں بین الاقوامی اولمپیاڈ کے لیے آپ کا ہندوستان میں پرتپاک خیر مقدم کرتا ہوں ۔ ہندوستان میں، روایت اختراع سے ملتی ہے، روحانیت سائنس سے ملتی ہے اور تجسس تخلیقی صلاحیتوں سے ملتا ہے ۔ صدیوں سے ہندوستانی آسمان کا مشاہدہ کرتے رہے ہیں اور بڑے بڑے سوالات پوچھتے رہے ہیں ۔ مثال کے طور پر ، 5 ویں صدی میں آریہ بھٹ نے صفر ایجاد کیا ۔ وہ سب سے پہلے یہ کہنے والے بھی تھے کہ زمین اپنے محور پر گھومتی ہے ۔ لفظی طور پر ، انہوں نے صفر سے شروعات کی اور تاریخ رقم کی!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے فلکیات اور فلکی طبیعیات سے متعلق 18 ویں بین الاقوامی اولمپیاڈ سے خطاب کیا

August 12th, 04:33 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے فلکیات اور فلکی طبیعیات سے متعلق 18 ویں بین الاقوامی اولمپیاڈ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے 64 ممالک کے 300 سے زیادہ شرکاء کے ساتھ جڑنے پر خوشی کا اظہار کیا اور بین الاقوامی اولمپیاڈ کے لیے ہندوستان میں ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں روایت اختراع سے ملتی ہے ، روحانیت سائنس سے ملتی ہے اور تجسس تخلیقی صلاحیتوں سے ملتا ہے۔ صدیوں سے ہندوستانی آسمان کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور بڑے بڑے سوالات پوچھ رہے ہیں۔ انہوں نے آریہ بھٹ کی مثال دی، جنہوں نے 5 ویں صدی میں صفر ایجاد کیا اور یہ بتانے والے پہلے شخص تھے کہ زمین اپنے محور پر گھومتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ’’انہوں نے صفر سے شروعات کی اور تاریخ رقم کی!‘‘

’من کی بات‘ کی 124 ویں قسط (27.07.2025) میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 27th, 11:30 am

’من کی بات‘ میں ایک بار پھر ہم ملک کی کامیابیوں، ہم وطنوں کی کامیابیوں کے بارے میں بات کریں گے ۔ پچھلے کچھ ہفتوں میں، چاہے وہ کھیل ہو، سائنس ہو یا ثقافت، بہت کچھ ہوا ہے جس پر ہر بھارتی کو فخر ہے۔ حال ہی میں شوبھانشو شکلا کی خلا سے واپسی کو لے کر ملک میں کافی بحث ہوئی تھی۔ جیسے ہی شوبھانشو زمین پر بحفاظت اترے، لوگ اچھل پڑے، ہر دل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پورا ملک فخر کے جذبے سے معمور ہواا ٹھا تھا۔ مجھے یاد ہے، جب اگست 2023 میں چندریان-3 کی کامیاب لینڈنگ ہوئی تھی، تو ملک میں ایک نیا ماحول پیدا ہوا تھا۔ بچوں میں سائنس اور خلا کے بارے میں ایک نیا تجسس بھی پیدا ہوا ہے۔ اب چھوٹے چھوٹے بچے کہتے ہیں: ہم بھی خلا میں جائیں گے، ہم بھی چاند پر اتریں گے اور خلائی سائنسدان بنیں گے۔

وزیر اعظم نے ڈاکٹر جینت نارلیکر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

May 20th, 01:49 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹر جینت نارلیکر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا، جو کہ خلائی سائنس کی ایک شاخ ایسٹرو فیزکس کے شعبے سے وابستہ ایک اہم شخصیت تھے۔

وزیراعظم نے پروفیسر ششی کمار چترے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

January 11th, 11:06 am

نئی دہلی،11 جنوری ، 2021 /وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پروفیسر ششی کمار چترے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔