قومی خلائی دن کے موقع پر وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن

August 23rd, 11:00 am

قومی خلائی دن پر آپ سب کو نیک خواہشات۔ اس بار خلائی دن کاموضوعہے’ آریہ بھٹ سے گگنیان تک‘۔ اس میں ماضی کا اعتماد بھی ہے اور مستقبل کا عزم بھی۔ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ اتنے کم وقت میں قومی خلائی دن ہمارے نوجوانوں میں جوش اور کشش کا موقع بن گیا ہے۔ یہ ملک کے لیے فخر کی بات ہے۔ میں خلائی شعبے سے وابستہ تمام لوگوں، سائنسدانوں، تمام نوجوانوں کو قومی خلائی دن پر مبارکباد دیتا ہوں۔ حال ہی میں،بھارت نے فلکیات اور فلکی طبیعیات پر بین الاقوامی اولمپیاڈ کی بھی میزبانی کی ہے۔ اس مقابلے میں دنیا کے ساٹھ سے زائد ممالک کے تقریباً تین سو نوجوانوں نے حصہ لیا۔ بھارت کے نوجوانوں نے بھی تمغے جیتے، یہ اولمپیاڈ خلائی شعبے میں بھارت کی ابھرتی ہوئی قیادت کی علامت ہے۔

قومی خلائی دن 2025 کے موقع پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کا خطاب

August 23rd, 10:30 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج قومی خلائی دن 2025 کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کا موضوع ’’آریہ بھٹ سے گگن یان تک‘‘ بھارت کے ماضی کے اعتماد اور اس کے مستقبل کے عزم دونوں کا غماز ہے۔ انھوں نے کہا کہ مختصر وقت میں قومی خلائی دن بھارتی نوجوانوں کے لیے جوش و خروش اور کشش کا موقع بن گیا ہے جو قومی فخر کی بات ہے۔ انھوں نے سائنس دانوں اور نوجوانوں سمیت خلائی شعبے سے وابستہ تمام افراد کو مبارکباد پیش کی۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت اس وقت فلکیات اور فلکی طبیعیات پر بین الاقوامی اولمپیاڈ کی میزبانی کر رہا ہے جس میں ساٹھ سے زیادہ ممالک کے تقریباً 300 نوجوان شرکا شرکت کر رہے ہیں۔ جناب مودی نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ بہت سے بھارتی شرکا نے اس ایونٹ میں تمغے جیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ اولمپیاڈ خلائی شعبے میں بھارت کی ابھرتی ہوئی عالمی قیادت کی علامت ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ نوجوانوں میں خلا میں دل چسپی کو مزید فروغ دینے کے لیے اسرو نے انڈین اسپیس ہیکاتھون اور روبوٹکس چیلنج جیسے اقدامات کا افتتاح کیا ہے۔ انھوں نے ان مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام طلبہ اور فاتحین کو مبارکباد پیش کی۔

شوبھانشو شکلا کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن

August 19th, 09:43 am

اس سے بھی زیادہ اچھا ہے سر۔ لیکن پہنچنے کے بعد سر بہت سی تبدیلیاں آتی ہیں جیسےسرپوراآپ کا دل سست ہو جاتا ہے، اس لیے کچھ تبدیلیاں آتی ہیں، اور وہ، لیکن 5-4 دن میں آپ کا جسم اس کا عادی ہو جاتا ہے، وہاں آپ نارمل ہو جاتے ہیں اور پھر جب آپ واپس آتے ہیں، تو پھر وہی، دوبارہ سےوہی ساری تبدیلیاں ، آپ چل نہیں سکتے، جب آپ واپس آتے ہیں، توچاہے آپ کتنے ہی صحت مند کیوں نہ ہوں۔ مجھے برا نہیں لگ رہا تھا، میں ٹھیک تھا، لیکن پھر بھی جب میں نے پہلا قدم رکھا، تو میں مطلب گر رہا تھا، تو لوگوں نے مجھے پکڑ رکھاتھا۔ پھر دوسرا، تیسرا، اگرچہ میں جانتا ہوں کہ مجھے چلنا ہے، لیکن دماغ کو یہ سمجھنے میں وقت لگتا ہے کہ ٹھیک ہے اب یہ نیا انوائرنمنٹ ہے، نیا ماحول ہے۔

وزیرِ اعظم نے خلا باز شوبھانشو شکلا سے ملاقات کی

August 19th, 09:42 am

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کل نئی دہلی میں خلا باز شوبھانشو شکلا سے ملاقات کی۔ خلا کے سفر کے تجربے پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ اتنی اہم سفر کے بعد ایک تبدیلی محسوس ہونی چاہیے اور انہوں نے یہ سمجھنے کی کوشش کی کہ خلا باز اس تبدیلی کو کس طرح محسوس کرتے ہیں اور اسے کیسے تجربہ کرتے ہیں۔وزیرِ اعظم کے سوال کے جواب میں شوبھانشو شکلا نے کہا کہ خلا میں ماحول بالکل مختلف ہوتا ہے اور کشش ثقل (گریوٹی) کی عدم موجودگی ایک اہم عامل ہے۔

وزیر اعظم نے خلاباز شبھانشو شکلا سے بات چیت کی

August 18th, 08:09 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج خلا باز شبھانشو شکلا کے ساتھ ایک یادگار اور بامعنی ملاقات کی، جو ملک کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ اس ملاقات کے دوران دونوں نے کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا، جن میں جناب شکلا کے خلائی تجربات، سائنس و ٹیکنالوجی میں بھارت کی پیش رفت اور ملک کے پرعزم انسانی خلائی مشن — گگن یان شامل ہیں۔

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے کیپٹن شوبھانشو شکلا کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن

June 28th, 08:24 pm

وزیر اعظم: آج آپ مادر وطن سے،بھارت کی سرزمین سے بہت دور ہیں، لیکن آپبھارتیوں کے دلوں کے سب سے زیادہ قریب ہیں۔آپ کے نام میں شبھ ہے اور آپ کا سفر بھی ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ اس وقت ہم دونوں بات کر رہے ہیں، لیکن 140 کروڑ بھارتیوں کے جذبات بھی میرے ساتھ ہیں۔ میری آواز میں تمامبھارتیوں کا جوش اورخروش ہے۔ خلا میں بھارت کا جھنڈا لہرانے کے لیے میں آپ کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ میں زیادہ وقت نہیں لے رہا، تو سب سے پہلے یہ بتائیں کہ کیا وہاں سب ٹھیک ہے؟ کیا آپ خیریت سے ہیں؟

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا کے ساتھ بات چیت کی

June 28th, 08:22 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بھارتیہ خلابازگروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانے والے پہلے بھارتیہ بن گئے، کے ساتھ بات چیت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگرچہ شوبھانشو شکلا اس وقت مادر وطن سے سب سے زیادہ دور ہیں لیکن وہ تمام بھارتیوں کے دلوں کے سب سے قریب ہیں۔ انہوں نے کہاکیا کہ شوبھانشو کا نام بذات خودشبھ ہے، اور ان کا سفر ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ گرچہ یہ دو افراد کے درمیان بات چیت تھی، اس نے 140 کروڑ بھارتیوں کے جذبات اور جوش کو مجسم کیا۔ انہوں نے کہا کہ شوبھانشو سے چیت میں پوری قوم کا اجتماعی جوش اور فخر تھا اور شوبھانشو کو خلا میں بھارت کا جھنڈا لہرانے پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے شوبھانشو کی خیریت دریافت کی اورپوچھا کیا خلائی اسٹیشن پر سب کچھ ٹھیک ہے؟

وزیر اعظم نے ہندوستان ، ہنگری ، پولینڈ اور امریکہ کے خلابازوں کو لے جانے والے خلائی مشن کی کامیاب لانچنگ کا خیر مقدم کیا

June 25th, 01:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان ، ہنگری ، پولینڈ اور امریکہ کے خلابازوں کو لے جانے والے خلائی مشن کی کامیاب لانچنگ کا خیر مقدم کیا ۔ جناب نریندرمودی نے ہندوستانی خلاباز دستہ کے کپتان شبھانشو شکلا کو نیک خواہشات بھی پیش کیے، جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانے والے پہلے ہندوستانی خلاباز بننے کی راہ پر روانہ ہوئے ہیں۔

ویڈیو پیغام کے ذریعے خلائی تحقیق پر عالمی کانفرنس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

May 07th, 12:00 pm

گلوبل اسپیس ایکسپلوریشن کانفرنس 2025 میں آپ سب کے ساتھ جڑنا بہت خوشی کی بات ہے۔ خلا صرف ایک منزل نہیں ہے۔ یہ تجسس، ہمت اور اجتماعی ترقی کا اعلان ہے۔ ہندوستان کا خلائی سفر اسی جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ 1963 میں ایک چھوٹا راکٹ چھوڑنے سے لے کر چاند کے قطب جنوبی کے قریب اترنے والا پہلا ملک بننے تک، ہمارا سفر شاندار رہا ہے۔ ہمارے راکٹ پے لوڈ سے زیادہ بوجھ اٹھاتے ہیں۔ وہ 1.4 بلین ہندوستانیوں کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرتے ہیں۔ بھارت کی کامیابیاں اہم سائنسی سنگ میل ہیں۔ اس سے آگے، وہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ انسانی روح کشش ثقل کو بھی ٹکر دے سکتی ہے۔ بھارت نے 2014 میں اپنی پہلی کوشش میں مریخ پر پہنچ کر تاریخ رقم کی۔ چندریان-1 نے چاند پر پانی دریافت کرنے میں مدد کی۔ چندریان-2 نے ہمیں چاند کی سب سے بہتر ریزولوشن والی تصاویر دیں۔ چندریان 3 نے قمری جنوبی قطب کے بارے میں ہماری معلومات میں اضافہ کیا۔ ہم نے ریکارڈ وقت میں کرائیوجینک انجن بنائے۔ ہم نے ایک ہی مشن میں 100 سیٹلائٹ لانچ کیے۔ ہم نے اپنے لانچ وہیکل پر 34 ممالک کے لیے 400 سے زیادہ سیٹلائٹ لانچ کیے ہیں۔ اس سال، ہم نے دو سیٹلائٹ خلا میں بھیجے، جو کہ ایک بڑا قدم ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا خلائی تحقیق پر عالمی کانفرنس (جی ایل ای ایکس) 2025 سے خطاب

May 07th, 11:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خلائی تحقیق پر عالمی کانفرنس (جی ایل ای ایکس) 2025 سے خطاب کیا۔دنیا بھر کے ممتاز مندوبین ، سائنسدانوں اور خلابازوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ، انہوں نے جی ایل ای ایکس 2025 میں ہندوستان کے قابل ذکر خلائی سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خلا محض ایک منزل نہیں ہے بلکہ تجسس ، ہمت اور اجتماعی ترقی کا اعلان ہے ۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان کی خلائی کامیابیاں 1963 میں ایک چھوٹا راکٹ لانچ کرنے سے لے کر چاند کے قطب جنوبی کے قریب اترنے والا پہلا ملک بننے تک اسی جذبے کی عکاسی کرتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی راکٹ 1.4 ارب ہندوستانیوں کے خوابوں کو پورا کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی خلائی ترقی اہم سائنسی سنگ میل ہیں اور اس بات کا ثبوت ہے کہ انسانی روح کشش ثقل کا مقابلہ کر سکتی ہے ۔انہوں نے 2014 میں اپنی پہلی کوشش میں مریخ تک پہنچنے کی ہندوستان کی تاریخی کامیابی کو یاد کیا ۔انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ چندریان-1 نے چاند پر پانی کی دریافت میں مدد کی ، چندریان-2 نے چاند کی سطح کی سب سے بہتر ریزولوشن والی تصاویر فراہم کیں ، اور چندریان-3 نے چاند کے قطب جنوبی کی معلومات کو مزید آگے بڑھایا ۔انہوں نے ہندوستان کی تازہ ترین کامیابی-اس سال خلا میں دو سیٹلائٹ ڈاکنگ-کو خلا کی تلاش میں ایک بڑا قدم قرار دیتے ہوئے کہا ، ہندوستان نے ریکارڈ وقت میں کرایوجینک انجن تیار کیے ، ایک ہی مشن میں 100 سیٹلائٹ لانچ کیے ، اور ہندوستانی لانچ وہیکل کا استعمال کرتے ہوئے 34 ممالک کے لیے 400 سے زیادہ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ نصب کیے ۔

وزیر اعظم مودی نے سنیتا ولیمز کو ’ڈاٹر آف انڈیا‘ کا خیرمقدم کرتے ہوئے جذباتی مراسلہ تحریر کیا

March 19th, 12:27 pm

پی ایم مودی نے خلاباز سنیتا ولیمز اور ان کے ساتھی عملہ 9 کے ارکان کا زمین پر بحفاظت واپسی پر پرتپاک استقبال کیا۔ ان کی لچک کو سراہتے ہوئے، انہوں نے ٹویٹ کیا، واپس خوش آمدید، کریو -9! زمین نے آپ کو یاد کیا، ان کی ہمت، ہمت اور بے پناہ انسانی جذبے کا امتحان رہا ہے۔ سنیتا ولیمز اور ان کے ساتھی خلابازوں نے ہمیں ایک بار پھر دکھایا ہے کہ ثابت قدمی کا حقیقی مطلب کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کرو-9 خلابازوں کو مبارکباد دی

March 19th, 11:42 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستانی نژاد خلاباز سنیتا ولیمز سمیت کرو-9 خلابازوں کو بحفاظت زمین پر واپس آنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ جناب مودی نے کرو-9 خلابازوں کی ہمت ، عزم اور خلائی تحقیق میں تعاون کی تعریف کی ۔

وارانسی کے بی ایچ یو میں سنسد سنسکرت پرتی یوگیتا کی تقسیم انعامات کی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 23rd, 11:00 am

آپ سب پریوار کے لوگن کے ہمار پرنام ! مہامنا کے اس آنگن میں تمام اہل علم اور خاص کر نوجوان اسکالرز کے درمیان آکر علم کی گنگا میں ڈبکی لگانے کا احساس ہورہا ہے۔ جو کاشی ابدی ہے، جو کاشی وقت سے بھی قدیم کہی جاتی ہے، جس کی شناخت ہماری جدید نوجوان نسل ذمہ داری سے مضبوط کر رہی ہے، یہ منظر دل کو اطمینان بھی دیتا ہے، فخر کا احساس بھی کراتا ہے اور یہ اعتماد بھی دلاتا ہے کہ امرت کال میں آپ سبھی نوجوان ملک کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے اور کاشی علم کا سرمایہ ہے۔ آج کاشی کی وہ طاقت اور اس کی شکل، پھر سے ابھر رہی ہے۔ یہ پورے ہندوستان کے لیے فخر کی بات ہے اور اب مجھے کاشی سنسد سنسکرت پرتی یوگیتا، کاشی سنسد علمی مقابلہ، اور کاشی سنسد فوٹوگرافی مقابلہ کے فاتحین کو انعامات دینے کا موقع ملا ہے۔ میں تمام جیتنے والوں کو ان کی محنت، ان کی صلاحیتوں کے لیے مبارکباد دیتا ہوں، میں ان کے اہل خانہ اور ان کے گروؤں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں اور جو نوجوان کامیابی سے چند قدم دور ہیں، کچھ 4 پرآکر پھنس گئے ہیں، میں ان کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ آپ کاشی کی علمی روایت کا حصہ بنے اور اس کے مقابلے میں بھی حصہ لیں۔ یہ اپنے آپ میں بڑے فخر کی بات ہے۔ آپ میں سے کوئی بھی ساتھی ہارا نہیں ہے اور نہ ہی پیچھے رہا ہے۔ آپ اس شرکت کے ذریعے بہت سی نئی چیزیں سیکھ کر کئی قدم آگے آئے ہیں۔ اس لیے ان مقابلوں میں حصہ لینے والے ہر شخص مبارکباد کے مستحق ہیں۔ میں اس تقریب کے انعقاد کے لیے شری کاشی وشوناتھ مندر ٹرسٹ، کاشی ودوت پریشد اور تمام اسکالرز کا بھی احترام کے ساتھ شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ نے کاشی کے سنسد کے طور پر میرے وژن کو پورا کرنے میں بہت بڑا رول ادا کیا ہے اور بے مثال تعاون فراہم کیا ہے۔ کاشی میں گزشتہ 10 سالوں میں ہوئے ترقیاتی کاموں اور کاشی کے بارے میں مکمل معلومات پر آج یہاں دو کتابوں کا اجراء بھی کیا گیا ہے۔ کاشی نے گزشتہ 10 سالوں میں ترقی کا جو سفر طے کیا ہے، اس کے ہر مرحلے اور یہاں کی ثقافت کو بھی ان کافی ٹیبل بک میں بیان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کاشی میں منعقد ہونے والے تمام سنسدی مقابلوں پر چھوٹی کتابیں بھی لانچ کی گئی ہیں۔ میں اس کے لیے کاشی کے تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم نے وارانسی کے بنارس ہندو یونیورسٹی کے سوتنتر سبھاگر میں ، بی ایچ یو، وارانسی میں سنسد سنسکرت پرتیوگیتا کی تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کی

February 23rd, 10:20 am

وزیر اعظم نے وارانسی کے بنارس ہندو یونیورسٹی کے سوتنتر سبھاگر میں ، بی ایچ یو، وارانسی میں سنسد سنسکرت پرتیوگیتا کی تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے کاشی سنسد پرتیوگیتا پر کتابچہ اور ایک کافی ٹیبل بک کی بھی نقاب کشائی کی۔ وزیر اعظم نے کاشی سنسد گیان پرتیوگیتا، کاشی سنسد فوٹوگرافی پرتیوگیتا اور کاشی سنسد سنسکرت پرتیوگیتا کے فاتحین کوانعامات سے نوازا اور وارانسی کے سنسکرت کے طلباء میں کتابیں، یونیفارم سیٹ، موسیقی کے آلات اور میرٹ اسکالرشپ بھی تقسیم کیے۔ انہوں نے کاشی سنسد فوٹوگرافی پرتیوگیتا گیلری کا بھی معائنہ کیا اور شرکاء کے ساتھ ان کی تصویروں کے اندراجات کے ساتھ بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے فرانسیسی خلاباز کے دورۂ ہند پر مسرت کا اظہار کیا

October 15th, 05:33 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج فرانسیسی خلاباز تھامس پیسکیٹ کے دورۂ ہند پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

روس کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس ملاقات کے دوران وزیر اعظم کے جملے

October 05th, 02:45 pm

صدر پوتن کے ساتھ مشترکہ پریس ملاقات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت روس کے ساتھ اپنی شراکت داری کو اعلیٰ ترین ترجیح دیتا ہے۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی سے نمٹنے، موسمیاتی تبدیلی، ایس سی او، برکس، جی 20 اور آسیان کے سلسلے میں تعاون کو مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آنے والے وقت میں طرفین تجارتی اور سرمایہ کاری روابط کو مضبوط کریں گے اور سمندر سے خلاء تک تعاون کو وسعت دیں گے۔

PM Modi salutes the valour of soldiers at Arlington Cemetery

June 07th, 02:41 am