کرناٹک کے بنگلورو میں مختلف میٹرو پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 10th, 01:30 pm

کرناٹک کے گورنر جناب تھاور چند گہلوت جی، وزیر اعلیٰ سدارمیا جی، مرکز میں میرے ساتھی، منوہر لال کھٹر جی، ایچ ڈی کمار سوامی جی، اشونی ویشنو جی، وی سومنا جی، محترمہ شوبھا جی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار جی، کرناٹک حکومت میں وزیر بی سریش جی، قائد حزب اختلاف آر اشوک جی، ایم پی تیجسوی سوریا جی، ڈاکٹر منجوناتھ جی، ایم ایل اے وجیندر یدی یورپا جی، اور کرناٹک کے میرے بھائیو اور بہنو،

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کرناٹک کے بنگلورو میں تقریباً 22,800 کروڑ روپے کے میٹرو پروجیکٹس کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

August 10th, 01:05 pm

وزیراعظم نریندر مودی نے آج کرناٹک کے شہر بنگلورو میں تقریباً 7,160 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی بنگلور میٹرو کی ایلو لائن کا افتتاح کیا اور 15,610 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت والے بنگلور میٹرو فیز-3 پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے بنگلورو کے کے ایس آر ریلوے اسٹیشن پر تین وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرناٹک کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی انہیں اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔ کرناٹک کی ثقافت کی دولت، اس کے لوگوں کی محبت اور کنڑ زبان کی مٹھاس کو اجاگر کرتے ہوئے، جو دل کو گہرائی سے چھوتی ہے، جناب مودی نے بنگلورو کی سرپرست دیوی انمما تائی کو خراج عقیدت پیش کرکے اپنی بات شروع کی۔ انہوں نے یاد کیا کہ صدیوں پہلے ندپربھو کیمپی گوڑا نے بنگلورو شہر کی بنیاد رکھی تھی، اور ان کا وژن ایک ایسا شہر تھا جو روایت سے جڑا ہو اور ترقی کی نئی بلندیوں کو بھی چھوئے۔ وزیراعظم نے کہا‌ کہ بنگلورو نے ہمیشہ اس جذبے کے ساتھ زندگی بسر کی اور اسے محفوظ رکھا اور آج بنگلورو اسی خواب کو حقیقت میں بدل رہا ہے۔

گاندھی نگر میں گجرات کی شہری ترقی کی کہانی کے 20 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

May 27th, 11:30 am

اسٹیج پر موجود گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، یہاں کے مقبول وزیراعلی بھوپیندر بھائی پٹیل، مرکز میں کابینہ کے میرے ساتھی منوہر لال جی، سی آر پاٹل جی، گجرات سرکار کے دیگر وزرا، ممبران پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور گجرات کے کونے کونے سے یہاں موجود میرے پیارے بھائیو اور بہنو،

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کی شہری ترقی کی داستان کے 20 سال مکمل ہونے پر تاریخی تقریبات سے خطاب کیا

May 27th, 11:09 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے گاندھی نگر میں گجرات کی شہری ترقی کی داستان کے 20 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریبات سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ‘‘شہری ترقی کا سال 2025’’ کا آغاز کیا، جو ‘‘شہری ترقی کا سال 2005’’ کے 20 سال مکمل ہونے کی یادگار ہے۔

سترہویں سول سروسز ڈے پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 21st, 11:30 am

آپ سب کو سول سروسز ڈے کی دلی مبارکباد! اس بار کا سول سروسز ڈے کئی لحاظ سے خاص ہے۔ اس سال ہم اپنے آئین کا 75 واں سال منا رہے ہیں اور یہ سال سردار ولبھ بھائی پٹیل جی کی 150 ویں جینتی کا بھی سال ہے۔ 21 اپریل 1947 کو سردار ولبھ بھائی پٹیل نے آپ سب کو اسٹیل فریم آف انڈیا کہا تھا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 17ویں سول سروسز دن کے موقع پر خطاب کیا

April 21st, 11:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلّی کے وگیان بھون میں منعقدہ 17ویں سول سروسز ڈے کے موقع پر سول سرونٹس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے عوامی انتظامیہ میں نمایاں کارکردگی کے لیے ’’ اعلیٰ کارکردگی کے وزیر اعظم ایوارڈز ‘‘ بھی عطا کیے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے سول سروسز دن کے موقع پر تمام شرکاء کو مبارکباد دی اور اس سال کی تقریب کی خصوصی اہمیت کو اجاگر کیا کیونکہ یہ بھارت کے آئین کی 75ویں سالگرہ اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں یومِ پیدائش کے موقع پر منایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے 21 اپریل ، 1947 ء کو سردار پٹیل کے اُس تاریخی بیان کا حوالہ دیا ، جس میں انہوں نے سول سرونٹس کو ’’بھارت کا اسٹیل فریم‘‘ قرار دیا تھا۔ جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ سردار پٹیل ایک ایسی بیوروکریسی کے قائل تھے ، جو نظم و ضبط، ایمانداری اور جمہوری اقدار پر قائم ہو اور پوری لگن و دیانتداری کے ساتھ قوم کی خدمت کرے۔انہوں نے وِکست بھارت کے عزم کے تناظر میں سردار پٹیل کے نظریات کی موجودہ دور میں اہمیت کو اجاگر کیا اور ان کے ویژن اور وراثت کو دلی خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔