وزیراعظم کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتو کنڈا سے ملاقات
June 01st, 04:35 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتو کانڈا سے ملاقات کی۔ جناب مودی نے کہا کہ ’پچھلی دہائی میں ہندوستان کی تیز رفتار تبدیلی نے بے شمار لوگوں کو بااختیار بنایا ہے اور ہم اس سفر میں مزید رفتار بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں‘۔کابینہ نے صنعتی تربیتی ادارہ (آئی ٹی آئی) کی تجدید کاری اور ہنر مندی کی عمدگی کے پانچ قومی مراکز کے قیام کی قومی اسکیم کو منظوری دے دی ہے
May 07th, 02:07 pm
ہندوستان میں پیشہ ورانہ تعلیم کو تبدیل کرنے کی سمت ایک اہم قدم میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے صنعتی تربیتی ادارہ (آئی ٹی آئی) کی تجدید کاری اور مرکزی اعانت یافتہ اسکیم کے طور پر ہنر مندی کی عمدگی کے پانچ قومی مراکز کے قیام کو منظوری دی ہے۔