انڈونیشیا کی پارلیمنٹ سے وزیر اعظم کا خطاب

July 07th, 03:15 pm

انڈونیشیا کے لوگوں نے، یہاں کے بچوں نے، نوجوانوں اور خواتین نے، آج کے دن کو میری زندگی کے سب سے یادگار دنوں میں سے ایک بنا دیا ہے۔ آج صبح جس طرح انڈونیشیا کے لوگوں نے مجھ پر اپنی محبت نچھاور کی ہے، جس طرح میرا استقبال کیا ہے، وہ میں کبھی فراموش نہیں سکتا۔ آج صبح صدر پرابوو نے 'کاپی رائٹ' کی بات کی تھی۔ میں انہیں یہی کہوں گا کہ اس محبت پر، اس خلوص پر، اس دوستی پر اور اس عزت و احترام پر کسی کا کاپی رائٹ ہو ہی نہیں سکتا۔ صدر پرابوو کے ساتھ میری دوستی کاپی رائٹ کی تمام حدوں سے پرے ہے۔

وزیراعظم نے انڈونیشیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا

July 07th, 03:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جکارتہ میں انڈونیشیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا ۔ وہ انڈونیشیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں ۔

وزیراعظم کی ملائیشیا کے وزیراعظم سے رسمی گفتگو

February 08th, 11:19 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا آج ملائیشیا کے وزیر اعظم عزت مآب داتو سری انور ابراہیم نے پردانہ پترا کمپلیکس میں رسمی استقبال کیا۔ اس کے بعد، قائدین نے محدود اور وفود کی سطح پر وزیراعظم انور ابراہیم کی سرکاری رہائش گاہ سیری پردانا میں ملاقات کی۔

ملیشیا کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کے ذریعہ دیا گیا پریس بیان

February 08th, 08:35 am

سب سے پہلے، میں اپنے قریبی دوست وزیر اعظم انور ابراہیم کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کے لیے تہہ دل سے اظہار تشکر کرتا ہوں۔ گذشتہ برس، میں آسیان سمٹ کے لیے ملیشیا کا دورہ نہیں کر پایا۔ تاہم میں نے اپنے عزیز دوست سے وعدہ کیا تھا کہ میں جلد سے جلد ملیشیا آؤں گا۔ اور آج سال 2026 کے اولین غیر ملکی دورے کے تحت، میں ملیشیا آیا ہوں۔

وزیر اعظم ہند کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پربھارت، ملائیشیا کا مشترکہ بیان

February 08th, 08:30 am

ملائیشیا کے وزیر اعظم، عزت مآب، داتو سری انور ابراہیمکی دعوت پرعزت مآب جناب نریندر مودی، وزیر اعظم جمہوریہ ہند نے 7 سے 8 فروری 2026 تک ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا۔ یہ دورہ دو تہذیبی ممالک کے درمیان گہری دوستی اور عوام کے عوام کے درمیان پائیدار روابط کی عکاسی کرتا ہے۔ اس نے بھارت،ملائیشیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے لیے دونوں رہنماؤں کے مشترکہ عزم کی تصدیق کی۔

ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کے ساتھ وفد کی سطح کی بات چیت کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 08th, 08:20 am

میرے دوست، وزیراعظم، میں آپ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جس گرمجوشی اور خلوص کے ساتھ مجھے اور میرے وفد کا استقبال کیا گیا، اور جس انداز سے آپ نے صرف چند گھنٹوں میں ملیشیا کی زندگی کے جوہر کو ہمارے سامنے پیش کیا—روایات سے آگے بڑھ کر ہر چیز کو نہایت خوبصورتی سے منظم کیا—یہ سب ہمیشہ میری یادوں میں نقش رہے گا۔ اس کے لیے میں آپ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ میں نے واقعی دوستی کے معنی، اس کی بلندیوں اور گہرائیوں کو محسوس کیا ہے، اور اس پر میں آپ کا بے حد ممنون ہوں۔

22ویں آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم کی شرکت

October 25th, 09:48 am

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر، وزیر اعظم مودی 26 اکتوبر 2025 کو 22 ویں آسیان - انڈیا چوٹی کانفرنس میں عملی طور پر شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم مودی ہماری ایکٹ ایسٹ پالیسی اور انڈو پیسیفک ویژن کے مطابق آسیان رہنماؤں کے ساتھ آسیان-ہندوستان تعلقات میں پیش رفت کا مشترکہ طور پر جائزہ لیں گے۔

وزیراعظم نے ملیشیاء کے وزیراعظم سے بات کی اور انہیں آسیان کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی

October 23rd, 10:55 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملیشیاءکے وزیر اعظم انور ابراہیم کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ گفتگو کی۔

فلپائن کے صدر فرڈیننڈ آر مارکوس جونئیر کے ساتھ میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

August 05th, 03:45 pm

آپ اور آپ کے وفد کا بھارت میں دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم ہے۔ آج کا دن ہمارے دو طرفہ تعلقات کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ ہم بھارت اور فلپائنز کے تعلقات کو اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کی سطح تک لے جا رہے ہیں۔ اس سے ہمارے تعلقات کو نئی رفتار اور مضبوطی حاصل ہوگی اور دفاع و سلامتی کے شعبے میں بھی ہمارے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔گزشتہ چند برسوں میں ہمارے تعلقات میں تمام شعبوں میں پیش رفت ہوئی ہے ، جن میں تجارت، دفاع، بحری تعاون، صحت، سلامتی، غذائی تحفظ، ترقیاتی شراکت داری، اور عوامی روابط شامل ہیں۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ آج ہم آئندہ پانچ برسوں کے لیے ایک مشترکہ عملی منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات کی

November 19th, 06:09 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں جی-20 سربراہی اجلاس کے حاشیے پر انڈونیشیا کے نو منتخب صدر عزت مآب پرابوو سبیانتو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی ملاقات تھی۔

انیسویں ایسٹ ایشیا چوٹی اجلاس میں وزیر اعظم کے بیان کا انگریزی ترجمہ، وینٹیانے، لاؤ پی ڈی آر

October 11th, 08:15 am

بھارت نے مسلسل آسیان کے اتحاد اور مرکزیت کی حمایت کی ہے۔ آسیان ہندوستان کے انڈو پیسفک ویژن اور کواڈ تعاون کے لیے بھی اہم ہے۔ ہندوستان کے ‘‘انڈو پیسیفک اوشین انیشیٹو’’ اور ‘‘ہند پیسیفک پر آسیان آؤٹ لک’’ کے درمیان اہم مماثلتیں ہیں۔ ایک آزاد، کھلا، جامع، خوشحال، اور قواعد پر مبنی انڈو پیسفک پورے خطے کے امن اور ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔

انیسویں مشرقی ایشیا چوٹی اجلاس میں وزیراعظم کی شرکت

October 11th, 08:10 am

وزیر اعظم (پی ایم) نے 11 اکتوبر 2024 کو لاؤ پی ڈی آر کے وینٹیانے میں 19ویں ایسٹ ایشیا سمٹ (ای اے ایس) میں شرکت کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ 21ویں آسیان-انڈیا سمٹ میں ہندوستان کے قومی بیان کا ترجمہ

October 10th, 08:37 pm

آپ کی قیمتی بصیرت اور تجاویز کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ ہم ہندوستان اور آسیان کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم مل کر انسانی بہبود، علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

اكیسویں آسیان-انڈیا سمٹ، لاؤس پی ڈی آر میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اختتامی کلمات کا انگریزی ترجمہ

October 10th, 08:13 pm

میں آج، ہماری مثبت بات چیت اور آپ کی تمام قیمتی بصیرت آموز تجاویز کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس کے موقع پر نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

October 10th, 07:18 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم عزت مآب جناب کرسٹوفر لکسن نے آج، لاؤ پی ڈی آر کے وینٹیانے میں آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔

وزیر اعظم نے آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس کے موقع پر جاپان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

October 10th, 07:12 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جاپان کے نو منتخب وزیر اعظم عالی جناب شیگیرو ایشیبا کے ساتھ آج لاؤس میں آسیان-انڈیا سربراہی اجلاس کے موقع پر دو فریقی میٹنگ کی ۔

ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانے سے متعلق آسیان-بھارت کا مشترکہ بیان

October 10th, 05:42 pm

بنیادی اصولوں، مشترکہ اقدار اور اصولوں کی رہنمائی میں، جنہوں نے 1992 میں اس کے قیام کے بعد سے آسیان-بھارت مذاکراتی تعلقات کو آگے بڑھایا ہے بشمول آسیان-انڈیا یادگاری سمٹ (2012) کے وژن اسٹیٹمنٹ، آسیان-انڈیا ڈائیلاگ ریلیشن (2018) کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر آسیان-بھارت یادگاری سمٹ کا دہلی اعلامیہ، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے ہند-بحرالکاہل پر آسیان آؤٹ لک پر تعاون پر آسیان-بھارت کا مشترکہ بیان (2021)، آسیان-بھارت جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ (2022) پر مشترکہ بیان، سمندری تعاون پر آسیان-بھارت کا مشترکہ بیان (2023) اور بحرانوں کے جواب میں غذائی تحفظ اور غذائیت کو مضبوط بنانے پر آسیان-بھارت کے مشترکہ رہنماؤں کا بیان (2023) کے مطابق آسیان-بھارت جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو فروغ دینے کے اپنے مندرجہ ذیل عزائم کا اعادہ کرتے ہیں؛

لاؤ پی ڈی آر کے ونٹیان میں 21ویں آسیان-انڈیا سمٹ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے افتتاحی کلمات کا انگریزی ترجمہ

October 10th, 02:35 pm

دس سال پہلے میں نے ہندوستان کی’ایکٹ ایسٹ‘ پالیسی کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ دہائی کے دوران اس پہل نے ہندوستان اور آسیان ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو زندہ کیا ہے، جس سے انہیں نئی ​​توانائی، سمت اور رفتار ملی ہے۔

لاؤ پی ڈی آر کے ونٹیان میں 21ویں آسیان-انڈیا سمٹ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے افتتاحی کلمات کا انگریزی ترجمہ

October 10th, 02:30 pm

آج مجھے آسیان خاندان کے ساتھ گیارہویں بار اس میٹنگ میں شرکت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

وزیر اعظم کالاؤ پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلک کے وینٹیانے کے دورےپر روانگی سےقبل جاری بیان

October 10th, 07:00 am

آج میں وزیر اعظم مسٹر سونیکسے سیفنڈون کی دعوت پر 21ویں آسیان-انڈیا اور 19ویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیےلاؤ پی ڈی آر کے وینٹیانے کے دو روزہ دورے پر روانہ ہورہا ہوں۔