راجیہ سبھا میں وزیراعظم کے خطاب کا متن

April 17th, 11:10 am

میں ایوان کی طرف سے اور اپنی جانب سے جناب ہری ونش جی کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر مسلسل تیسری بار منتخب ہونا بذات خود اس ایوان کا آپ کے تئیں گہرے اعتماد کا اظہار ہے۔ گزشتہ عرصے میں آپ کے تجربے سے اس ایوان کو جو فائدہ پہنچا ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی آپ کی جو کوشش رہی ہے، اس پر آج ایوان نے ایک طرح سے مہرثبت کر دی ہے۔ یہ دراصل تجربے کا احترام ہے، آپ کے سادہ اور منظم طرزعمل کی قدر ہے اور اسی طرز عمل کی قبولیت بھی ہے۔ہم سب نے جناب ہری ونش کی قیادت میں ایوان کی طاقت کو مزید مؤثر ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔ میں یہ بھی کہہ سکتا ہوں کہ وہ صرف ایوان کی کارروائی چلانے تک محدود نہیں رہتے ،بلکہ اپنی زندگی کے ماضی کے تجربات کو بھی بہت درست انداز میں ایوان کی بہتری اور اسے مزید مالا مال کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ان کا یہ تجربہ پوری کارروائی، نظام اور ایوان کے ماحول کو مزید پختہ بناتا ہے۔مجھے یقین ہے کہ ڈپٹی چیئرمین صاحب کی نئی مدت کار بھی اسی جذبے، توازن اور لگن کے ساتھ آگے بڑھے گی اور ہم سب کی کوششوں سے ایوان کے وقار کو نئی بلندی حاصل ہوگی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا راجیہ سبھا سے خطاب

April 17th, 11:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا سے خطاب کیا اور راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کے طور پر مسلسل تیسری بار منتخب ہونے پر جناب ہری ونش کو دلی مبارکباد پیش کی۔ اس تاریخی کامیابی کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے ایوان کا جناب ہری ونش پر گہرے اعتماد اور ان کے اس گراں قدر تجربے کا اظہار ہوتا ہے جو وہ اس ادارے کے لیے لے کر آئے ہیں۔ جناب مودی نے تبصرہ کیا، ’’مسلسل تیسری بار منتخب ہونا ان کے تجربے، ان کے جامع نقطۂ نظر اور ان کے کام کرنے کے باوقار انداز پر ایوان کی طرف سے مہرِ تصدیق ہے۔‘‘

چندریان -3 مشن کی کامیابی پر ٹیم اسرو سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا متن

August 26th, 08:15 am

آج آپ سب کے درمیان آ کر میں ایک الگ طرح کی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ شاید ایسی خوشی بہت کم موقع پر ہوتی ہے۔ جب تن اور من خوشیوں سے بھر جاتے ہیں اور انسان کی زندگی میں کئی بار ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں کہ بے صبری اس پر حاوی ہو جاتی ہے۔ اس بار میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، بہت بے صبری۔ میں جنوبی افریقہ میں تھا، پھر یونان میں ایک پروگرام تھا، اس لیے میں وہاں گیا لیکن میرا ذہن پوری طرح آپ پر مرکوز تھا۔ لیکن کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ میں آپ لوگوں کے ساتھ نا انصافی کر رہا ہوں۔ میری بے صبری اور آپ کی پریشانی۔ اتنی صبح آپ سب کے لیے اور اتنا وقت، لیکن میں صرف یہاں آ کر آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا تھا۔ آپ کو پریشانی ضرور ہوئی ہوگی لیکن میں ہندوستان آتے ہی آپ سے ملنا چاہتا تھا۔ آپ سب کو سلام کرنا چاہتا تھا۔ آپ کی محنت کو سلام، آپ کے صبر کو سلام، آپ کے جذبے کو سلام، آپ کی جاں فشانی کو سلام۔ آپ نے ملک کو جس بلندی پر پہنچایا ہے وہ کوئی معمولی کامیابی نہیں ہے۔ یہ لا محدود خلا میں ہندوستان کی سائنسی صلاحیت کی گونج ہے۔

چندریان -3 کی کامیابی پر وزیر اعظم كا ٹیم اسرو سے خطاب

August 26th, 07:49 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یونان سے اپنی آمد کے بعد بنگلورو میں اسرو ٹیلی میٹری ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نیٹ ورک (استراك) کا دورہ کیا اور چندریان-3 کی کامیابی پر ٹیم اسرو سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے چندریان -3 مشن میں شامل اسرو کے سائنسدانوں سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔ اس ملاقات میں انہیں چندریان 3 مشن کے نتائج اور پیش رفت کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

A combination of Belgian capacities & India’s economic growth can produce promising opportunities for both sides: PM

March 30th, 07:13 pm



Nothing is impossible, once efforts are coordinated: PM

March 30th, 07:12 pm