وزیر اعظم نے مسلح افواج کے یوم پرچم کے موقع پر مسلح افواج کے تئیں اظہار تشکر کیا

December 07th, 10:58 am

وزیر اعظم نے آج مسلح افواج کے یوم پرچم کے موقع پر مسلح افواج کے بہادر مرد و خواتین کے تئیں تہہ دل سے اظہار تشکر کیا ۔

آئی این ایس وکرانت پر مسلح افواج کے ساتھ دیوالی کی تقریب کے دوران وزیر اعظم کی تقریر کا متن

October 20th, 10:30 am

آج ایک حیرت انگیز دن ہے، یہ لمحہ یادگار ہے، یہ منظر شان دارہے۔ آج میرے ایک طرف لامحدود سمندر ہے، دوسری طرف بھارت ماتا کے بہادر سپاہیوں کی بے پناہ طاقت ہے۔ آج میرے ایک طرف لامحدود افق ہے، لامحدود آسمان ہے اور دوسری طرف لامحدود طاقتوں کو سمیٹے ہوئے یہ بہت بڑا آئی این ایس وکرانت ہے۔ ایک طرح سے سمندر کے پانی پر سورج کی کرنوں کی چمک بہادر سپاہیوں کے دیوالی کے دیپ کی طرح ہے۔ یہ ہمارے مافوق الفطرت چراغ کے ہار ہیں۔ میری خوش قسمتی ہے کہ اس بار میں بحریہ کے تمام بہادر جوانوں کے درمیان دیوالی کا یہ مقدس تہوار منا رہا ہوں۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے دیوالی کا جشن آئی این ایس وکرانت کے جہاز پر منایا

October 20th, 10:00 am

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آج دیوالی کے موقع پر آئی این ایس وکرانت کے جہاز پر مسلح افواج کے جوانوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن، آج کا لمحہ اور آج کا منظر غیر معمولی ہے — ایک طرف وسیع سمندر ہے اور دوسری طرف بھارت ماں کے بہادر سپاہیوں کی بے پناہ طاقت۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ جہاں ایک جانب لامحدود افق اور بے انتہا آسمان پھیلا ہوا ہے، وہیں دوسری جانب آئی این ایس وکرانت اپنی شاندار قوت کے ساتھ لامحدود طاقت کی علامت بن کر کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پر سورج کی کرنوں کی چمک دیوالی کے اُن دیوں کی مانند ہے جو بہادر فوجی روشن کرتے ہیں، گویا روشنیوں کی ایک الہٰی مالا بن گئی ہو۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارتی بحریہ کے دلیر جوانوں کے درمیان دیوالی منانا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کولکاتہ میں منعقدہ کمبائنڈ کمانڈرز کانفرنس کے دوران مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ کے لیے’’ اتحاد، آتم نربھربننےاور اختراع‘‘ پر زور دیا

September 15th, 03:34 pm

وزیر اعظم نے آج کولکاتہ میں 16 ویں کمبائنڈ کمانڈروں کی کانفرنس کا افتتاح کیا ۔ دو سال میں ایک بار منعقد ہونے والی یہ کانفرنس مسلح افواج کا اعلی سطح کا ذہن سازی کا فورم ہے ، جو ملک کی اعلی شہری اور فوجی قیادت کو خیالات کے تبادلے اور ہندوستان کی فوجی تیاریوں کی مستقبل کی ترقی کے لیے بنیاد رکھنے کے لیے یکجا ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ کانفرنس کا موضوع ’’اصلاحات کا سال-مستقبل کے لیے تبدیلی‘‘ ہے ، جو مسلح افواج کی جاری جدید کاری اور تبدیلی کے مطابق ہے ۔

وزیر اعظم نے ماؤ ازم کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے مسلح افواج کی کوششوں کو سراہا

May 21st, 05:31 pm

وزیر اعظم نریندر مودی نے ماؤ ازم کی لعنت کو ختم کرنے کےلئے افواج کی کوششوں کی ستائش کی اور ہمارے لوگوں کے لیے امن اور ترقی کی زندگی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

آدم پور ایئر بیس پر بہادر فضائی جنگجوؤں اور فوجیوں کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کا متن

May 13th, 03:45 pm

دنیا نے ابھی ابھی اس نعرے کی طاقت دیکھی ہے۔‘‘بھارت ماتا کی جے’’ صرف ایک نعرہ نہیں، یہ اُس ہر سپاہی کی قسم ہے جو بھارت ماتا کی عزت و عظمت کے لیے اپنی جان تک قربان کر دیتا ہے۔ یہ اُس ہر شہری کی آواز ہے جو ملک کے لیے جینا چاہتا ہے، کچھ کر دکھانا چاہتا ہے۔‘‘بھارت ماتا کی جے’’ میدانِ جنگ میں بھی گونجتی ہے اور مشن میں بھی۔جب بھارت کے سپاہی ‘‘بھارت ماتا کی جے’’ بولتے ہیں، تو دشمن کلیجے کانپ جاتے ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جانباز فضائی جنگجوؤں اور فوجیوں سے ملاقات کی

May 13th, 03:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آدم پور میں ایئر فورس اسٹیشن کا دورہ کیا اور جانباز فضائی جنگجوؤں اور فوجیوں سے ملاقات کی۔ ان سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ‘بھارت ماتا کی جئے’ کے نعرے کی طاقت کو اجاگر کیا، اس بات پر زور دیا کہ دنیا نے ابھی اس کی طاقت کا مشاہدہ کیا ہے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یہ محض ایک نعرہ نہیں ہے بلکہ ایک پختہ حلف ہے جو ہر ایک سپاہی کے ذریعہ لیا گیا ہے جو مادر ہند کے وقار کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی جان کو خطرے میں ڈالتا ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ نعرہ ہر اس شہری کی آواز ہے جو ملک کے لئے جینا اور بامعنی شراکت کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 'بھارت ماتا کی جئے' میدان جنگ اور اہم مشن دونوں میں گونجتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہندوستانی فوجی ’بھارت ماتا کی جئے‘ کا نعرہ لگاتے ہیں تو اس سے دشمن کی ریڑھ کی ہڈی کانپ اٹھتی ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی فوجی طاقت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب ہندوستانی ڈرون دشمن کے قلعہ بندی کو مسمار کرتے ہیں اور جب میزائل درستگی کے ساتھ حملہ کرتے ہیں تو دشمن صرف ایک جملہ سنتا ہے – ‘بھارت ماتا کی جئے’۔ وزیر اعظم مودی نے زور دے کر کہا کہ راتوں کی تاریکی میں بھی ہندوستان آسمان کو روشن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، دشمن کو قوم کے ناقابل تسخیر جذبے کا مشاہدہ کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جب ہندوستانی افواج جوہری بلیک میلنگ کی دھمکیوں کا مؤثر طریقہ سے جواب دیتی ہیں تو – ‘بھارت ماتا کی جئے’ کا پیغام آسمانوں کی بلندیوں اور دور دور تک گونجتا ہے۔

وزیر اعظم نے بہادر فضائی جنگجوؤں اور سپاہیوں سے ملاقات کے لیے اے ایف ایس آدم پور کا دورہ کیا

May 13th, 01:04 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہمارے بہادر فضائی جنگجوؤں اور سپاہیوں سے ملاقات کے لیے آج اے ایف ایس آدم پور کا دورہ کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ”ان بہادر فضائی جنگجوؤں اور سپاہیوں کے ساتھ وقت گزارنا ایک بہت ہی خاص تجربہ تھا جو اپنی ہمت، عزم اور بے خوفی کی مثال پیش کرتے ہوئے ملک کی حفاظت کرتے ہیں۔‘‘

وزیر اعظم نے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

May 10th, 02:31 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 7 لوک کلیان مارگ، نئی دہلی میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال، سی ڈی ایس جنرل انل چوہان اور مسلح افواج کے سربراہان سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔

وزیرِ اعظم نے وزیرِ دفاع، قومی سلامتی کے مشیر، چیف آف ڈیفنس اسٹاف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر سینئر حکام کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی

May 09th, 10:24 pm

وزیرِ اعظم، جناب نریندر مودی نے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں وزیرِ دفاع جناب راج ناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر جناب اجیت ڈووال، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان، مسلح افواج کی تینوں شاخوں کے سربراہان اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

India celebrates 76th Republic Day

January 26th, 12:30 pm

The 76th Republic Day celebrations at Kartavya Path showcased India's unity, strength and heritage. PM Modi paid homage at the Rashtriya Samar Smarak. The event was graced by President Droupadi Murmu and Indonesia's President Prabowo Subianto. The Armed Forces' marching contingents displayed discipline and valour, while vibrant cultural performances highlighted India's rich persity. The Indian Air Force's breathtaking flypast captivated the audience. The PM also greeted the people gathered for the celebrations.

وزیر اعظم نے آرمی ڈے پر ہندوستانی فوج کے غیر متزلزل حوصلے کو سلام پیش کیا

January 15th, 09:18 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آرمی ڈےکے موقع پر ہندوستانی فوج کے غیر متزلزل حوصلے کو سلام پیش کیا۔ وزیر اعظم جناب مودی نے کہا کہ ہندوستانی فوج عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کی مظہر ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ‘‘ہماری حکومت مسلح افواج اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ گزشتہ برسوں میں، ہم نے کئی اصلاحات متعارف کرائی ہیں اور جدید کاری پر توجہ مرکوز کی ہے’’۔

ون رینک ون پنشن(او آر او پی) اسکیم ہمارے معمر افراد اور سابق فوجیوں کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین ہے: وزیر اعظم

November 07th, 09:39 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ون رینک ون پنشن(او آر او پی) اسکیم کے دس سال مکمل ہونے پر کہا کہ یہ ہمارے معمر افراد اور سابق فوجیوں کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین ہے جنہوں نے ہماری قوم کی حفاظت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کردی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ او آر او پی کو نافذ کرنے کا فیصلہ اس دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے اور اپنے ہیروز کے تئیں ہماری قوم کے اظہار تشکر تصدیق کے طور پر ایک اہم قدم ہے۔ جناب مودی نے یقین دلایا کہ حکومت ہماری مسلح افواج کو مضبوط کرنے اور ہماری خدمت کرنے والوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ ہر ممکن کوشش کرے گی۔

وزیر اعظم كا بارہ مارچ کو گجرات اور راجستھان کا دورہ

March 10th, 05:24 pm

زیر اعظم 12 مارچ 2024 کو گجرات اور راجستھان کا دورہ کریں گے۔ صبح كوئی 9:15 بجے وزیر اعظم قوم 85,000 کروڑ روپے سے زیادہ كے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہین قوم كے نام وقف کریں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 10 بجے وزیر اعظم سابرمتی آشرم کا دورہ کریں گے جہاں وہ کوچراب آشرم کا افتتاح کریں گے اور گاندھی آشرم میموریل کے ماسٹر پلان کا آغاز کریں گے۔ اس کے بعد، كوئی پونے دو بجے وزیر اعظم ’بھارت شکتی‘ کا مشاہدہ کریں گے جو راجستھان کے پوکھران میں تینوں افواج كی فائرنگ اور ہنر مندانہ چالوں کی ایك مشق کی شکل میں مقامی دفاعی صلاحیتوں کا ایک ہم آہنگ مظاہرہ ہے۔

Glimpses from 75th Republic Day celebrations at Kartavya Path, New Delhi

January 26th, 01:08 pm

India marked the 75th Republic Day with great fervour and enthusiasm. The country's perse culture, prowess of the Armed Forces were displayed at Kartavya Path in New Delhi. President Droupadi Murmu, Prime Minister Narendra Modi, President Emmanuel Macron of France, who was this year's chief guest, graced the occasion.

بھارت نے نئی اسٹرایٹجک قوت حاصل کرلی ہے؛ سرحدیں پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لال قلعہ سے یوم آزادی کے اپنے خطاب کے دوران کہا

August 15th, 02:46 pm

‘‘ بھارت نے حالیہ برسوں میں ایک نئی اسٹرایٹجک طاقت حاصل کی ہے۔ آج ہماری سرحدیں پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ہیں’’۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 15 اگست 2023 کو 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر دلی کے لال قلعہ کی تاریخی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے موجودہ عالمی سیکورٹی منظر نامے کے دوران قومی سیکورٹی کو یقینی بنانے کی غرض سے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور زور دے کر کہا کہ مسلح فورسیز کو جدید بنانے اورمستقبل کی سبھی چنوتیوں سے نمٹنے کی غرض سے انہیں نوجوان اور جنگ کے لیے تیار رکھنے کے مقصد سے بہت سی فوجی اصلاحات کی جارہی ہیں۔

سال2022 بیچ کے آئی ایف ایس آفیسر ٹرینیز نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

July 25th, 07:56 pm

وزیر اعظم نے ٹرینیز افسر ان کے ساتھ وسیع تر امور پر بات چیت کی اور ان سے سرکاری ملازمت میں شامل ہونے کے بعد اب تک کے ان کے تجربے کے بارے میں پوچھا۔ ٹرینیز افسران نے اپنی تربیت کے دوران سیکھی گئی چیزوں کے بارے میں بتایا جن میں گاؤں کا دورہ ، بھارت درشن اور مسلح فورسز سے منسلک ہونے کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے جل جیون مشن اور پردھان منتری آواس یوجنا جیسی سرکار کی بہت سی فلاحی اسکیموں کے تبدیلی لانے والے اثرات کے بارے میں بھی وزیراعظم کو بتایا ، جس کا انہوں نے براہ راست مشاہدہ کیا تھا۔

اگر دنیا ہندوستان کی تعریف کرتی ہے تو یہ آپ کے ووٹ کی وجہ سے ہے جس نے مرکز میں اکثریتی حکومت کو منتخب کیا: مڈبیدری میں پی ایم مودی

May 03rd, 11:01 am

اپنی انتخابی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کرناٹک کے مڈبیدری میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ 10 مئی، انتخابات کا دن، تیزی سے قریب آرہا ہے۔ بی جے پی کرناٹک کو سرفہرست ریاست بنانے کے لیے پرعزم ہے اور بی جے پی کا عزم کرناٹک کو مینوفیکچرنگ سپر پاور بنانا ہے۔ یہ آنے والے سالوں کے لیے ہمارا روڈ میپ ہے‘‘۔

پی ایم مودی نے کرناٹک کے مڈبیدری، انکولہ اور بیلہونگل میں عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔

May 03rd, 11:00 am

اپنی انتخابی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کرناٹک کے مڈبیدری میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ 10 مئی، انتخابات کا دن، تیزی سے قریب آرہا ہے۔ بی جے پی کرناٹک کو سرفہرست ریاست بنانے کے لیے پرعزم ہے اور بی جے پی کا عزم کرناٹک کو مینوفیکچرنگ سپر پاور بنانا ہے۔ یہ آنے والے سالوں کے لیے ہمارا روڈ میپ ہے‘‘۔

وزیراعظم نے مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں منعقدکمبائنڈ کمانڈروں کی کانفرنس میں حصہ لیا

April 01st, 08:36 pm

فوجی کمانڈروں کی اس تین روزہ کانفرنس کا موضوع تھا ‘تیار، تازہ دم ، باموقع’۔ کانفرنس کے دوران، مسلح افواج میں شمولیت اور تھیٹرائزیشن سمیت قومی سلامتی سے متعلق مختلف امور پر غور و خوض کیا گیا۔ مسلح افواج کی تیاری اور آتم نربھر تا کے حصول کی جانب دفاعی ایکو نظام میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔