بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا کویت کا سرکاری دورہ (21-22 دسمبر، 2024)

December 22nd, 07:46 pm

کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی دعوت پر بھارت کے وزیر اعظم عزت مآب جناب نریندر مودی نے 21-22 دسمبر 2024 کو کویت کا سرکاری دورہ کیا۔ یہ ان کا کویت کا پہلا دورہ تھا۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 21 دسمبر 2024 کو کویت میں 26 ویں عرب خلیج کپ کی افتتاحی تقریب میں عزت مآب امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے ’مہمان خصوصی‘ کی حیثیت سے شرکت کی۔

وزیر اعظم نے کویت کے امیر سے ملاقات کی

December 22nd, 05:08 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کویت کے امیر، عزت مآب شیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی۔ یہ دونوں قائدین کے مابین پہلی ملاقات تھی۔ بیان پیلیس پہنچنے پر، ان کا رسمی استقبال کیا گیا اور کویت کے وزیر اعظم عزت مآب احمد العبداللہ الأحمد الصباح کے ذریعہ ان کا خیرمقدم کیا گیا۔

وزیر اعظم نے کویت کے عزت مآب امیر کے مہمان خصوصی کے طور پر عربین گلف کپ میں شرکت کی

December 21st, 10:24 pm

کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الأحمد الجبر الصباح کی دعوت پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ان کے مہمان خصوصی کے طور پر کویت میں منعقدہ 26ویں عربین گلف کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعظم کے ساتھ یہ شاندار تقریب کویت کے عزت مآب امیر، عزت مآب ولی عہد شہزادہ اور کویت کے عزت مآب وزیر اعظم نے بھی ملاحظہ کی۔ اس تقریب کے ذریعہ وزیر اعظم کو کویت کی قیادت کے ساتھ غیر رسمی گفت و شنید کا موقع بھی حاصل ہوا۔

کویت میں انڈین کمیونٹی کی’ھلا مودی‘تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا ترجمہ

December 21st, 06:34 pm

میں ابھی دو ڈھائی گھنٹے پہلے کویت پہنچا ہوں۔ اور جب سے میں نے یہاں قدم رکھا ہے، میں نے چاروں طرف سے تعلق اور گرمجوشی کا ایک انوکھا احساس کیا ہے۔ آپ سبھی بھارت کی مختلف ریاستوں سے آئے ہیں لیکن آپ سب کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میرے سامنے کوئی چھوٹابھارت زندہ ہو گیا ہو۔ یہاں میں شمال، جنوب، مشرق اور مغرب کے لوگوں کو مختلف زبانیں اور بولیاں بولتے دیکھتا ہوں۔ پھر بھی، سب کے دلوں میں ایک ہی گونج ہے، سب کے دلوں میں ایک گونجنے والا نعرہ ہے – بھارت ماتا کی جئے، بھارت ماتا کی جئے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کویت میں ’ہالا مودی‘ پروگرام میں بھارتی برادری سے خطاب کیا

December 21st, 06:30 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کویت کے شیخ سعد العبداللہ انڈور اسپورٹس کمپلیکس میں ایک خصوصی پروگرام ’ہالا مودی‘ میں کویت میں مقیم بھارتی برادری کے ایک بڑے مجمع سے خطاب کیا۔ کویت میں کمیونٹی کے مختلف طبقوں کی نمائندگی کرنے والے بھارتی شہریوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

دورۂ کویت کے لیے روانگی سے قبل وزیر اعظم کا بیان

December 21st, 09:21 am

آج، میں کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الأحمد الجبر الصباح کی دعوت پر کویت کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو رہا ہوں۔