وزیر اعظم 15 جنوری کو پی ایم – جن من کے تحت پی ایم اے وائی (جی) کے ایک لاکھ مستفیدین کو پہلی قسط جاری کریں گے
January 14th, 01:22 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 جنوری 2024 کو دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے پردھان منتری جن جاتی آدی واسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم – جن من) کے تحت پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین (پی ایم اے وائی - جی) کے ایک لاکھ مستفیدین کو پہلی قسط جاری کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر پی ایم – جن من کے مستفیدین سے بات چیت بھی کریں گے۔