پندرھویں بھارت-جاپان سالانہ سربراہی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ: ہماری اگلی نسل کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے شراکت داری

August 29th, 07:06 pm

جاپان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب ایشیبا شیگرو کی دعوت پر، بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 29 تا 30 اگست 2025 کو پندرھویں بھارت-جاپان سالانہ سربراہی اجلاس کے سلسلے میں جاپان کا سرکاری دورہ کیا۔ وزیر اعظم مودی کا استقبال وزیر اعظم ایشیبا نے پرائم منسٹر آفس (کانتے) میں 29 اگست 2025 کی شام کو کیا، جہاں انہیں اعزازی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے وفود کی سطح پر مذاکرات کیے، جن میں انہوں نے بھارت اور جاپان کے درمیان تاریخی دوستی کو یاد کیا جو تہذیبی رشتوں، مشترکہ اقدار و مفادات، یکساں اسٹریٹیجک نقطہ نظر اور ایک دوسرے کے لیے باہمی احترام پر مبنی ہے۔ دونوں وزرائے اعظم نے گزشتہ دہائی کے دوران بھارت-جاپان شراکت داری میں ہونے والی نمایاں پیشرفت کو سراہا اور آئندہ عشروں میں باہمی سیکیورٹی اور خوشحالی کے حصول کے لیے اسٹریٹیجک اور مستقبل بین شراکت داری کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تعمیری گفتگو کی۔

دورۂ چین اور جاپان کے لیے روانگی سے قبل وزیر اعظم کا بیان

August 28th, 08:40 pm

اپنے دورے کے دوران، ہم اپنی خصوصی کلیدی اور عالمی شراکت داری کے قیام کے آئندہ مرحلے پر توجہ مرکوز کریں گے، جس نے گزشتہ گیارہ برسوں میں مستحکم اور نمایاں پیش رفت کی ہے۔ ہم اپنے تعاون کو نئی پرواز دینے، اپنے اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور نئی اور ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں بشمول اے اور سیمی کنڈکٹرس میں تعاون کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ یہ دورہ ہمارے تہذیبی اور ثقافتی رشتوں کو مضبوط کرنے کا ایک موقع بھی ہو گا جو ہمارے عوام کو مربوط کرتے ہیں۔

آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی

June 04th, 04:52 pm

آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع، عزت مآب رچرڈ مارلس نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم مودی نے نائب وزیر اعظم مارلس کو حالیہ وفاقی انتخابات میں آسٹریلیا کی لیبر پارٹی کی تاریخی جیت پر مبارکباد دی۔