ریاستہائے متحدۂ امریکہ کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے پر وزیرِاعظم ہند کی امریکی صدر کو مبارک باد

July 04th, 09:40 pm

وزیراعظم، جناب نریندر مودی نے ریاستہائے متحدۂ امریکہ کی آزادی کی 250ویں سالگرہ کے تاریخی موقع پر امریکی صدر جناب ڈونلڈ جے ٹرمپ اور امریکی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ جناب مودی نے بھارت اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کی پائیدار مضبوطی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جمہوریتوں کے تعلقات محض ایک اسٹریٹجک شراکت داری تک محدود نہیں، بلکہ جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور اپنے عوام کی لامحدود صلاحیت پر مشترکہ یقین جیسی اقدار پر استوار ہیں۔

وزیر اعظم نے سیشلز کی آزادی کی 50ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی

June 29th, 08:00 am

سیشلز کے صدر عزت مآب ڈاکٹر پیٹرک ہرمینی کی دعوت پر ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سیشلز کی آزادی کی 50 ویں سالگرہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔ وہ سیشلز میں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں ۔

وزیر اعظم 10 مئی کو کرناٹک اور تلنگانہ کا دورہ کریں گے

May 09th, 11:17 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 10 مئی 2026 کو کرناٹک اور تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ صبح 11 بجے کے قریب، وزیر اعظم بنگلورو میں دی آرٹ آف لیونگ کی 45 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے اور اس موقع پر اجتماع سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم حیدرآباد کا سفر کریں گے اور دوپہر 3 بجے کے قریب، وہ تقریباً 9,400 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ تقریباً 3:45 بجے، وزیر اعظم حیدرآباد میں سندھو ہسپتال کو قوم کے نام وقف کریں گے۔

وزیر اعظم نے بابائے قوم، مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا

January 30th, 10:41 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بابائے قوم، مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ باپو نے ہمیشہ سودیشی پر زیادہ زور دیا جو ایک ترقی یافتہ اور خود کفیل بھارت کے ہمارے عزم کا بنیادی ستون بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ان کی شخصیت اور ان کے کام ہمیشہ ملک کے عوام کو فرض کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتے رہیں گے۔”

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایودھیا میں رام للا کے پران پرتیشٹھا کی دوسری سالگرہ پر مبارکباد پیش کی

December 31st, 01:51 pm

ایودھیا میں رام للا کے پران پرتیشٹھا کی دوسری سالگرہ کے مبارک موقع پر ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قوم اور دنیا بھر کے عقیدت مندوں کو دلی مبارکباد پیش کی ۔

وزیر اعظم نے مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی 75 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

December 15th, 08:44 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کے مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی 75 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل نے اپنی پوری زندگی ملک کو متحد کرنے اور ہندوستان کو اتحاد کے ایک دھاگے میں باندھنے کے لیے وقف کر دی۔

دہرادون میں اتراکھنڈ کی تشکیل کی سلور جوبلی تقریب میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن

November 09th, 01:00 pm

دیوبھومی اتراکھنڈ کا میرا بھے- بندھوں، دیدی- بھُلیوں، دانا- سیانوں۔ آپ سبو کیں، میر نمسکار، پئے لاگ، سیوا سوندھی۔

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کا دہرادون میں ریاست اتراکھنڈ کی تشکیل کی سلور جوبلی تقریبات سے خطاب

November 09th, 12:30 pm

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہرادون میں ریاست اتراکھنڈ کی تشکیل کی سلور جوبلی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے 8140 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے دیوبھومی اتراکھنڈ کے عوام کو مبارکباد دی اور ان سب کے لیے اپنے دلی جذبات، احترام اور خدمت کے جذبے کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم کی ریاست اتراکھنڈ کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر عوام کو مبارکباد

November 09th, 09:05 am

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے اتراکھنڈ ریاست کے قیام کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر اتراکھنڈ کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیر اعظم نے جناب رام ولاس پاسوان کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

October 08th, 10:20 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بہار کے مقبول رہنما اور سابق مرکزی وزیر جناب رام ولاس پاسوان کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیر اعظم نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ان کےیوم پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا

September 26th, 08:51 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے میک ان انڈیا پہل کی 11 ویں سالگرہ کی اہمیت کو اجاگر کیا

September 25th, 01:01 pm

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج میک ان انڈیا پہل کی 11 ویں سالگرہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ہندوستان کے اقتصادی منظرنامے اور کاروباری ماحولیاتی نظام پر اس کے تبدیلی والے اثرات کا جشن بھی منایا۔

وزیر اعظم نے 1893 میں شکاگو میں مذاہب کی عالمی پارلیمنٹ میں سوامی وویکانند کے تاریخی خطاب کو شیئر کیا

September 11th, 08:49 am

شکاگو میں مذاہب کی عالمی پارلیمنٹ میں سوامی وویکانند کے تاریخی خطاب کی 132 ویں سالگرہ کے پروقار موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ یہ ایک اہم لمحہ ہے جس میں ہم آہنگی اور عالمگیر بھائی چارے پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعی ہماری تاریخ کے سب سے مشہور اور متاثر کن لمحات میں سے ایک تھا۔

وزیر اعظم نے مالدیپ کی آزادی کی 60ویں سالگرہ تقریبات میں مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کی

July 26th, 06:47 pm

مالے کے اپنے رواں دورے کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مالدیپ کی آزادی کی 60 سالگرہ تقریبات میں مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مالدیپ میں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی ملک یا حکومت کے سربراہ کی سطح پر پہلے ایسے غیر ملکی قائد بھی بن گئے ہیں جن کی میزبانی صدر معزو نے کی ہے۔

وزیر اعظم نے سابق وزیر اعظم جناب راجیو گاندھی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

May 21st, 08:34 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سابق وزیر اعظم جناب راجیو گاندھی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم نے سکم کے 50 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی

May 16th, 10:13 am

وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے آج سکم کے یوم تاسیس کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم مودی نے مزید کہاکہ ‘‘اس سال یہ موقع اور بھی خاص ہے کیونکہ ہم سکم کے یوم تاسیس کی 50ویں سالگرہ منا رہے ہیں! سکم کا تعلق پرُسکون خوبصورتی، بھر پور ثقافتی روایات اور محنت کش لوگوں سے ہے’’

وزیر اعظم نے مدرا یوجنا کی 10 ویں سالگرہ پر اس کے یکسر تبدیلی کے اثرات کی ستائش کی

April 08th, 09:08 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی) کے استفادہ کنندگان کو دلی مبارکباد دی ہے ، کیونکہ ملک مدرا یوجنا کے دس سال پورے ہونے کا جشن منا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے عظیم مجاہد آزادی شیام جی کرشن ورما کو ان کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا

March 30th, 11:42 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج عظیم مجاہد آزادی شیام جی کرشن ورما کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم 28 فروری کو نئی دہلی میں جہانِ خسرو 2025 میں شرکت کریں گے

February 27th, 06:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 28 فروری کو نئی دہلی میں واقع سندر نرسری میں شام تقریباً ساڑھے سات بجے ، عظیم الشان صوفی موسیقی پر مبنی میلے جہانِ خسرو 2025 میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم نے مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

January 30th, 09:06 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے ملک کے لیے شہید ہونے والے تمام لوگوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی خدمات کے ساتھ ساتھ قربانیوں کو بھی یاد کیا۔