وزیر اعظم نے گوا میں آئرن مین 70.3 جیسے پروگراموں میں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی شرکت کا خیر مقدم کیا
November 09th, 10:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گوا میں منعقدہ آئرن مین 70.3 جیسے پروگراموں میں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی شرکت کا خیر مقدم کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ اس طرح کے انعقاد فٹ انڈیا تحریک میں حصہ ڈالتے ہیں۔ جناب مودی نے کہا - ‘‘ اس میں شرکت کرنے والے سبھی لوگوں کو مبارکباد۔مجھےخوشی ہے کہ ہمارے دو نوجوان ساتھیوں - اناملائی اور تیجسوی سوریہ ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے آئرن مین ٹرائیتھلون کو کامیابی سے مکمل کیا ہے’’۔